اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

سید عاطف علی

لائبریرین
حیران کن کی ریٹنگ بھی ہونی چاہیئے
یقینا ۔ حالانکہ پہلے وقتوں میں ایک ریٹنگ "مثبت" ہوا کرتی تھی، جس کا نشان قوس قزح کا ہوا کرتا تھا ۔ خدا ہی جانے وہ کسی مراسلے میں کس قسم کے "اثبات" کا اشارہ کرتی تھی ،
حیران کن یا حیرت انگیز تو واقعی ہونی چاہیئے ،۔ بلکہ یہ حیران کن بات ہے کہ یہ ریٹنگ ہے ہی نہیں ۔
 

ام اویس

محفلین
افراتفری، کام کاج، کھانے بناتے، پہلے سے سامان کی لسٹ بنا کر نہ دینے پر ڈانٹ کھاتے، عیدی دینے میں ڈنڈی مارنے کی ناکام کوششیں کرتے، بچوں کے ساتھ ہلا گلا کرتے، مہمان بھگتاتے، القدس کے غم میں بار بار نم ہوتی آنکھوں کا پانی صاف کرتے، ہنستے بولتے، کھاتے پیتے عید کا دوسرا دن بھی گزر گیا۔
الحمد لله!
 

سیما علی

لائبریرین
تھائی کھانا چاہیئے۔ بیٹی نے ریستوران جانے سے انکار کر دیا کہ سکول کا بہت کام ہے۔
تھائی کھانا واقعی اچھا ہوتاہے ۔۔
بہت اچھا ہوا آپ نے بیٹی کی بات مانی بہت ساری دعائیں اور پیار اللہ خوش رکھے بچوں کو اپنی امان میں رکھے !!!!آمین
 
Top