اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

سیما علی

لائبریرین
اسی بہانے بھتنی بھی چیک ہو جائے گی سو ہم نے انھیں باوجود ضرورت کے بھی کسی کام کے لئے آواز نہ دی۔ تبھی پیٹ بھر کھانے کے بعد نیند کا غلبہ شروع ہوا تو اس سے پہلے کہ گہری نیند میں جائیں، انھیں بھی جلدی سونے کی ہدایت کی۔ آج کے لئے البتہ سوچ رکھا ہے کہ جاگتے رہنا ہے بارہ بجے تک اور باہر کی تصاویر بنانی ہیں
بھتنی کے پیچھے مت جائیں اُسکو اپنے حال پر چھوڑ دیں اور بالکل نہیں جانا ہے بارہ بجے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھتنی کے پیچھے مت جائیں اُسکو اپنے حال پر چھوڑ دیں اور بالکل نہیں جانا ہے بارہ بجے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ٹھیک نہیں جاتے بارہ بجے۔
سوا بارہ چلے جائیں گے۔ دو ننھی جاسوس بھی ہیں نا ساتھ جو بالکل تو اپنی پھوپھو پر نہیں گئیں لیکن ہم انھیں اپنے جیسا بنانے کی کوشش میں ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

سیما علی

لائبریرین
کوئی نیا پروجیکٹ نہیں شروع کیا۔ باہر نکلنا تو بالکل بند۔ البتہ کل سب نے اکٹھے ہونا ہے تو جانا ضروری ورنہ بھائیوں کی جیبیں کون خالی کروائے گا۔
بس ہم یہی چاہتے ہیں نیا پروجیکٹ شروع نہیں پہلے صحت پھر کچھ اور سلامت رہیے اللّہ اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔۔۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ڈھائی بجے والی میں جاونگا
دعا میں یاد سے یاد رکھئیے گا سب کو۔ اور خاص طور پر انھیں بھی جو اپنے بازو کا فی الوقت صحیح استعمال نہیں کر پا رہے کہ ان پر لگی تمام احتیاطی پابندیاں اب ختم ہو جائیں۔ اللہ بھلا کرے آپ کا اور اس کا بھرپور اجر عطا فرمائیں۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین

زیک

مسافر
کل معمول کے مطابق چھ بجے اٹھا۔ تیار ہوا ناشتہ کیا اور بیٹی کو سکول چھوڑا کہ اس نے کسی ایکٹیوٹی کی وجہ سے بس کے ٹائم سے پہلے جانا تھا۔ گھر آ کر ہوم آفس میں کام پر لگ گیا۔ دو گھنٹے بعد والدین اور بہن بھائی کی اکٹھی ویڈیو کال آئی۔ ان سے کچھ دیر بات ہوئی ساتھ ساتھ کام چلتا رہا۔

شام چھ بجے بیگم سے کہا کہ ڈنر بارے غور کرو میں رننگ کر کے آتا ہوں۔ رننگ کے دوران اپنے سائیکلسٹ دوستوں سے ملاقات ہوئی۔ واپس آیا تو ابھی غور و خوض جاری تھا۔ میں نے تجویز دی کہ چونکہ عید ہے اس لئے تھائی کھانا چاہیئے۔ بیٹی نے ریستوران جانے سے انکار کر دیا کہ سکول کا بہت کام ہے۔ لہذا ڈیلیوری کا فیصلہ ہوا۔ کھانا کچھ دیر سے آیا لیکن انتہائی لذیذ تھا۔

یوں ہمارا عید کا دن بہترین گزرا۔

اکثر ہم ویک اینڈ پر عید پارٹی کرتے ہیں اور دوسروں کو بلاتے ہیں لیکن کروناوائرس کی وجہ سے وہ سلسلہ بند ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہ چونکہ عید ہے اس لئے تھائی کھانا چاہیئے۔

یوں ہمارا عید کا دن بہترین گزرا۔

اکثر ہم ویک اینڈ پر عید پارٹی کرتے ہیں اور دوسروں کو بلاتے ہیں لیکن کروناوائرس کی وجہ سے وہ سلسلہ بند ہے۔
اور وہ جو کل تک
ابھی ہمارا شعبان چل رہا ہے
اور پھر ایک دم سے آپ نے بولا کہ اب محرم شروع ہو گیا۔
لیکن آج خود ہی ثابت کر دیا آپ نے کہ آپ نے بھی ہماری عید کے ساتھ ہی عید منائی۔
مطلب کہ
آپ اسی دنیا میں موجود ہیں ۔
 

عرفان سعید

محفلین
میں نے تجویز دی کہ چونکہ عید ہے اس لئے تھائی کھانا چاہیئے۔ بیٹی نے ریستوران جانے سے انکار کر دیا کہ سکول کا بہت کام ہے۔ لہذا ڈیلیوری کا فیصلہ ہوا۔ کھانا کچھ دیر سے آیا لیکن انتہائی لذیذ تھا۔
تھائی کھانے میں کیا تھا؟
 

عرفان سعید

محفلین
اور وہ جو کل تک
ابھی ہمارا شعبان چل رہا ہے
اور پھر ایک دم سے آپ نے بولا کہ اب محرم شروع ہو گیا۔
لیکن آج خود ہی ثابت کر دیا آپ نے کہ آپ نے بھی ہماری عید کے ساتھ ہی عید منائی۔
مطلب کہ
آپ اسی دنیا میں موجود ہیں ۔
رستہ بھول کر شوال کی گلی میں داخل ہوکر واپس ہو لیتے ہیں!
:)
 
Top