اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رستہ بھول کر شوال کی گلی میں داخل ہوکر واپس ہو لیتے ہیں!
:)
اور وہ جو ہم روز سوچا کرتے تھے بلکہ پوچھا بھی کرتے تھے کہ آخر آپ ہیں کہاں۔
پھر یہ سوچ کر پوچھنا چھوڑ دیا کہ شاید محفل کے جن بھوتوں کا جو تذکرہ ہوتا ہے، انھی میں سے ایک ہوں گے۔
اب عید کا ذکر کر کے پھر سے ہمارا سر گھما دیا۔
 
زیک

مسافر

اور ہم یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہو رہے ہیں کہ آپ کی چوٹیں سویڈن ڈنمارک بارڈر پر کیوں پیش آئیں۔ اگر پولیس کیس ہوتا تو jurisdiction کا کتنا بڑا مسئلہ ہو جاتا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ہم یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہو رہے ہیں کہ آپ کی چوٹیں سویڈن ڈنمارک بارڈر پر کیوں پیش آئیں۔ اگر پولیس کیس ہوتا تو jurisdiction کا کتنا بڑا مسئلہ ہو جاتا
بارڈر پر پیش آئی ہوتیں تو ہمیں بھی شاید تشویش ہوتی ہلکی سی کہ اب گھر کیسے پہنچا جائے۔ لیکن شکر کہ ذاتی گھر میں پیش آئیں۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
نصف دن ڈیوٹی کی نذر ہوا ۔ وہاں سے آکر عید کی روایت کو باقی رکھتے ہوئے کچھ بناؤ سنگھار کیا ۔۔۔۔ اچھی سی چائے بنائی اور غزل سنتے ہوئے چائے کا مزہ لیا ۔۔۔
 
Top