آپ کی رائے

نور وجدان

لائبریرین
اک پری اور اک جن
پہلی تصویر میں پریم شروع
پھر break up ہونے سا لگا
پھر قریب آگئے
اور اب شادی کی تیاریاں ہیں
 
فوٹو گرافک ایفیکٹ مانیں تو ایک ہی جگہ پر بنائی گئی تصاویر پر ایفیکٹ مختلف جگہوں اور مختلف اشکال میں کیوں ہے؟
کیمرے کی معمولی سی حرکت بھی لینز فلیئر کی ہئیت کو تبدیل کر سکتی ہے ۔۔۔ خصوصا اگر کیمرا ہاتھ میں پکڑا ہوا ہو تو اس کا امکان اور بھی بڑھ جاتا ہے۔
جنات اپنی عام حالت میں تو نظر نہیں آتے ۔۔۔ اس مطلب یہ ہوا کہ جس مادے سے ان کی تخلیق ہوئی ہے، وہ ہماری تھری ڈائمنشنل اسپیس میں روشنی کے ساتھ انٹریکٹ نہیں کرتا ۔۔۔ سو لاز آف فزکس کی رو سے ان کی عکس بندی ناممکن معلوم ہوتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اک پری اور اک جن
پہلی تصویر میں پریم شروع
پھر break up ہونے سا لگا
پھر قریب آگئے
اور اب شادی کی تیاریاں ہیں
بدلہ لے رہی ہیں کیاَ؟
آپ کا مطلب کہ آخری تصویر میں ہم ہیں؟ اگر ایسی ہوتی ہیں پریاں تو ہم چڑیل ہی بھلے۔ کم سے کم تھوڑی دہشت تو ہو گی نا کسی پہ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کانٹے نہیں ہیں، اخروٹ کا درخت ہے، اس کی شاخیں ہیں جن پر پتے نکل رہے ہیں۔ مینڈک درخت پر کیسے؟ آسمان کے رخ پہ بنی تصویر ہے ، چاند بھی ہے۔

ٹرکوائز بھتنا ۔۔۔ وہ کیا ہوتے ہیں؟
سبزی مائل نیلے بھوتنے۔turquoise imp
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
یہ کچھ تصاویر ہیں۔
جی آ۔
جاننا یہ ہے کہ انھیں دیکھ کر آپ کو کیسا لگا۔
طبیعت مضمحل ہو گئی۔
ذرا غور فرمائیے گا۔
:thinking:
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں تو کل سے مسلسل غور کیے جا رہا ہوں مگر کچھ سمجھ نہیں آیا پہلے سوچا کہ چپ رہوں احباب کے خیالات کو اچھی طرح سے پرکھ لوں پھر اگر کسی کا جواب مجھے مطمئن کرے گا تو اس کی نقل کر لوں گا لیکن تاحال مایوسی کا سامنا ہے :disapointed:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو کل سے مسلسل غور کیے جا رہا ہوں مگر کچھ سمجھ نہیں آیا پہلے سوچا کہ چپ رہوں احباب کے خیالات کو اچھی طرح سے پرکھ لوں پھر اگر کسی کا جواب مجھے مطمئن کرے گا تو اس کی نقل کر لوں گا لیکن تاحال مایوسی کا سامنا ہے :disapointed:
نقل کی اجازت نہیں ہے۔
جو آپ کے ذہن میں ہے، وہ بتائیں نا۔
 

علی وقار

محفلین
تیسری کوشش:

یہ سبز "باہرلی شے" مجھے چار تصاویر میں کچھ یوں نظر آئی:
شریر مسخرا
سست کچھوا
منی پیک شیر
اُداس بونا

نیز اگر یہ تصویر ایک زاویے سے کھینچی گئی ہے تو چاند کی پوزیشن زیر نظر 'گرین آئٹم' کے ساتھ بدل کیسے گئی؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ لگا کہ تصاویر کافی بہتر ہو سکتی تھیں
کیا ایک سے زیادہ لوگوں کے دماغ ایک جیسا سوچ سکتے ہیں ؟
گریٹ مائنڈز تھنک الائک
اگر تصاویر بہتر ہوتیں تو اتنے خیالات پیدا نہ ہو پاتے ۔ سب کے سب ہی گریٹ مائنڈز ہو جاتے ،
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سبزی مائل نیلے بھوتنے۔turquoise imp
نظر آ رہے ہیں نا ان تصاویر میں؟
جس دن آپ نے کہا تھا کہ اپنے ہم نام پھول شئیر نہیں کئے۔ اور ہم نے بولا تھا کہ صبح کریں گے شئیر ، ابھی باہر اندھیرا ہو گیا ہے۔
لیکن وہی مہمجوئی والی طبیعت کے ہاتھوں مجبور۔۔ جب سونے سے پہلے دروازے کے پردے ٹھیک کرنے لگے تو آسمان پہ چاند چمک رہا تھا۔ دروازہ کھول کر باہر ٹیرس پہ ہوئے اور چاند کی تصاویر بنا لیں۔ یہ سبزی مائل نیلا بھوتنا ہمیں اسی وقت دِکھائی دے گیا تھا لیکن جیسے ہی سامنے دیکھا تو غائب۔۔ لیکن تھوڑا سا، بالکل تھوڑا سا ڈر لگا۔ تصاویر دوسرے دن دیکھی تھیں دن میں۔ اور ان میں وہ موجود تھا۔
اب معلوم نہیں ہے کیا چیز۔ اس دن سے ہم بیڈ روم میں بھی نہیں جا رہے کیونکہ اخروٹ کا درخت بالکل سامنے ہے۔ اور وہیں پہ تھا وہ۔
کچھ دن سوچنے کے بعد یہاں شئیر کیں کہ کچھ معلوم ہو کیا چکر ہے۔ یا تو ہمارے ذہن سے نکل جائے یہ ۔ورنہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں۔
 
Top