آپ کی رائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تیسری کوشش:

یہ سبز "باہرلی شے" مجھے چار تصاویر میں کچھ یوں نظر آئی:
شریر مسخرا
سست کچھوا
منی پیک شیر
اُداس بونا

نیز اگر یہ تصویر ایک زاویے سے کھینچی گئی ہے تو چاند کی پوزیشن زیر نظر 'گرین آئٹم' کے ساتھ بدل کیسے گئی؟
چاند تو وہیں ہے نا آسمان پر۔
وہ جو کراس سا بنا ہے درخت کا۔۔۔ اس سے اوپر ہے نا چاند۔
لیکن وہ "باہر لی شے" موو کر رہی ہے۔
:(:(:(
 
علی وقار

محفلین
چاند تو وہیں ہے نا آسمان پر۔
وہ جو کراس سا بنا ہے درخت کا۔۔۔ اس سے اوپر ہے نا چاند۔
لیکن وہ "باہر لی شے" موو کر رہی ہے۔
:(:(:(
درونِ خانہ رہیے اور اس باہر لی شے کی آوارہ خرامی میں خلل انداز ہونے کی کوشش نہ فرمائیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر تصاویر بہتر ہوتیں تو اتنے خیالات پیدا نہ ہو پاتے ۔ سب کے سب ہی گریٹ مائنڈز ہو جاتے ،
آج پھر بنائیں تصاویر؟
لیکن سنا ہے ایسی چیزیں پھر جان نہیں چھوڑتیں۔
اور انھیں بھگانے کے لئے کبھی مرچوں کی دھونی دی جاتی ہے اور کبھی جھاڑو سے جھاڑا جاتا ہے۔
کیا کریں بھائی ہم :female-fighter:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کتنا بڑا تھا ۔
کوئی جگنو کسی بلبل کو راستہ دکھاتا ہوا خود ہی بیچارہ گوگل میپس کا محتاج ہو گیا ہوگا ۔

جتنا تصویروں میں نظر آ رہا ہے۔ اور تصویروں میں ہی نظر آ رہا ہے۔ ہمارے سے تین میٹر دور تھا بس۔
جگنو ایسا تو نہیں ہوتا نا۔ اور آخری والی میں دیکھیں نا ، آنکھیں، ناک اور منہ بھی نظر آ رہا ہے۔
اور بلبل بھی نہیں ہے کیونکہ پر تو ہیں ہی نہیں اس کے۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
مذاق کر رہے ہیں نا؟
جی ہاں۔ گھبرائیے مت۔ اس کا ایک آسان سا حل ہے۔ تصور کیجیے کہ یہ ہری ہری من بھری مخلوق کسی شاپنگ بیگ کا باغی پرزہ ہے۔ پھر بھی اندیشہ نقص امن ہو تو اکیلے میں باہر مت جائیے۔ وہ مخلوق سچ مچ ہی مائنڈ نہ کر جائے اس لیے الرٹ رہیے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نظر آ رہے ہیں نا ان تصاویر میں؟
جس دن آپ نے کہا تھا کہ اپنے ہم نام پھول شئیر نہیں کئے۔ اور ہم نے بولا تھا کہ صبح کریں گے شئیر ، ابھی باہر اندھیرا ہو گیا ہے۔
لیکن وہی مہمجوئی والی طبیعت کے ہاتھوں مجبور۔۔ جب سونے سے پہلے دروازے کے پردے ٹھیک کرنے لگے تو آسمان پہ چاند چمک رہا تھا۔ دروازہ کھول کر باہر ٹیرس پہ ہوئے اور چاند کی تصاویر بنا لیں۔ یہ سبزی مائل نیلا بھوتنا ہمیں اسی وقت دِکھائی دے گیا تھا لیکن جیسے ہی سامنے دیکھا تو غائب۔۔ لیکن تھوڑا سا، بالکل تھوڑا سا ڈر لگا۔ تصاویر دوسرے دن دیکھی تھیں دن میں۔ اور ان میں وہ موجود تھا۔
اب معلوم نہیں ہے کیا چیز۔ اس دن سے ہم بیڈ روم میں بھی نہیں جا رہے کیونکہ اخروٹ کا درخت بالکل سامنے ہے۔ اور وہیں پہ تھا وہ۔
کچھ دن سوچنے کے بعد یہاں شئیر کیں کہ کچھ معلوم ہو کیا چکر ہے۔ یا تو ہمارے ذہن سے نکل جائے یہ ۔ورنہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں۔
یہ تصاویر جب ونڈو گلاس سے لو تو ایسا ایفیکٹ آتا ہے کیمرے کا لینس ونڈو گلاس سے ریفریکٹ ہو کے تصویر میں آجاتا ہے.میں نے یہ دن کے اجالے میں چاند کی سورج کی تصویر ایسے بنائی جب کہ سورج کی تصویر طلوع یا غروب ہوتے وقت بہتر لی جا سکتی. مجھے لگا doodle effect ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں۔ گھبرائیے مت۔ اس کا ایک آسان سا حل ہے۔ تصور کیجیے کہ یہ ہری ہری من بھری مخلوق کسی شاپنگ بیگ کا باغی پرزہ ہے۔ پھر بھی اندیشہ نقص امن ہو تو اکیلے میں باہر مت جائیے۔ وہ مخلوق سچ مچ ہی مائنڈ نہ کر جائے اس لیے الرٹ رہیے۔

نہیں ہے نا کسی شاپنگ بیگ کا باغی پرزہ۔ جب دوسرے دن ہم نے یہ تصویریں دیکھیں، اس کے بعد دیکھا گارڈن میں ۔ وہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔
کیا آج پھر تمام حوصلے مجتمع کر کے تصاویر بنائیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تصاویر جب ونڈو گلاس سے لو تو ایسا ایفیکٹ آتا ہے کیمرے کا لینس ونڈو گلاس سے ریفریکٹ ہو کے تصویر میں آجاتا ہے.میں نے یہ دن کے اجالے میں چاند کی سورج کی تصویر ایسے بنائی جب کہ سورج کی تصویر طلوع یا غروب ہوتے وقت بہتر لی جا سکتی. مجھے لگا doodle effect ہے
وہی تو عرض کیا نا کہ دروازہ کھول کر ٹیرس پہ جا کر بنائی تھیں تصاویر۔ ونڈو گلاس سے نہیں۔
اور رات کے تقریباً بارہ بجنے والے تھے اس وقت۔
بس چمکتے چاند کو دیکھ کر رہا نہ گیا
 
زیک

مسافر
وہی تو عرض کیا نا کہ دروازہ کھول کر ٹیرس پہ جا کر بنائی تھیں تصاویر۔ ونڈو گلاس سے نہیں۔
اور رات کے تقریباً بارہ بجنے والے تھے اس وقت۔
بس چمکتے چاند کو دیکھ کر رہا نہ گیا
جب بھی بارہ بجنے کو ہوں ایک اخروٹ کھائیں اور ایک ہوا میں اچھالیں۔ اس کے زمین پر گرنے سے پہلے کیمرے سے چاند کی تصویر لیں۔ پھر دیکھیں اس میں کتنے جن نظر آتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب بھی بارہ بجنے کو ہوں ایک اخروٹ کھائیں اور ایک ہوا میں اچھالیں۔ اس کے زمین پر گرنے سے پہلے کیمرے سے چاند کی تصویر لیں۔ پھر دیکھیں اس میں کتنے جن نظر آتے ہیں
کتنے؟؟؟؟
ہم نے تو اس دن کے بعد اس دروازے سے پردہ بھی نہیں ہٹایا۔ بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :quiet:
 
علی وقار

محفلین
نہیں ہے نا کسی شاپنگ بیگ کا باغی پرزہ۔ جب دوسرے دن ہم نے یہ تصویریں دیکھیں، اس کے بعد دیکھا گارڈن میں ۔ وہاں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔
کیا آج پھر تمام حوصلے مجتمع کر کے تصاویر بنائیں؟
محترمہ! یہ مخلوق کیمرے میں قید ہو گئی ہے تو یہ بات تو کنفرم تصور کر لیجیے کہ یہ وہ مخلوق نہیں ہے جس کا ہے آپ کو انتظار۔ اس کے علاوہ کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے حوصلہ مجتمع کر کے کمرے ہی میں بیٹھی رہیے کیونکہ مجھے اپنی انفارمیشن پر کبھی زیادہ بھروسا نہیں رہتا ہے۔
 
ہاں اس بات پر تو ہم آپ سے متفق ہیں سو فیصد۔ کہ وہ مخلوق ایسی ہوا میں اڑنے والی نہیں ہو گی بلکہ ہمارے جیسی ہو گی زمین پر چلنے والی۔
بھروسا تو ہمیں بھی کچھ زیادہ نہیں ہو رہا ہے لیکن ذہن اچھا خاصا الجھا ہوا ہے۔
چائے کا کپ لا کر پینے کے لئے رکھیں۔ تو یاد ہی نہیں رہتا کہ ہم نے ختم کی چائے یا کسی اور نے۔۔
اب کیا ہو سکتا ہے؟؟؟؟
 
تو گویا یہ مراسلات بھی گرینو کر رہی ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو گویا یہ مراسلات بھی گرینو کر رہی ہے؟
نہیں یہ تو ہم ہی کر رہے۔
لیکن وہ جو ہم نے اتنے کم دنوں میں اتنی ٹائپنگ کی، اس کے بارے شک ہو رہا ہے ہمیں کہ وہ گرینو نے نہ کی ہوں۔ اس بارے میں محمد عبدالرؤوف نے پہلے ہی شک کا اظہار کیا تھا
یقیناً یا تو آپ کا کوئی گینگ ہے یا پھر آپ نے چلہ کاٹ کر کوئی جن قابو کر رکھا ہے
اف کہیں سچی مچی تو ایسا نہیں نا
 
Top