کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سیما علی

لائبریرین
کونسی ویکسین؟ میری والدہ کو فائزر کی پہلی ڈوز ۲۸ اپریل کو لگنے ہے۔ دوسری ڈوز ۹ جون کو۔
Ukjuf08.jpg
 
زیک

مسافر
میرے خیال میں یہ بری خبر ہے۔ پاکستان میں اب تک صرف 15 لاکھ شاٹس لگی ہیں۔ 65 سال اور زائد عمر کی کل آبادی 1 کروڑ سے اوپر ہے۔ 55 سے 64 سال تک کے 1 کروڑ 30 لاکھ۔ پاکستان کے پاس کل ویکسین شاٹس بھی کافی کم ہیں۔ اس سے تو یہی لگتا ہے پاکستان ان لوگوں میں ویکسین لگانے میں مکمل ناکام ہو گیا ہے۔
 
بد نظمی اور نااہلی اپنی جگہ
مگر ایج بریکٹ بڑھنے سے بہرحال ویکسین لگانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کم از کم جو جوان لوگ (چالیس سے زائد والے ) ویکسین لینے پر راضی ہیں وہ تو لگوا پائیں گے ۔ بہت سے عمر کے لحاظ سے اہل ہیں لیکن لگوانے پر راضی نہیں ۔ یہ بھی تو ایک عظیم الشان مسئلہ ہے ۔
اس لحاظ یہ اقدام مثبت بھی ہے ۔
کسی کو رجسٹر کرنے کا طریقہ معلوم ہو تو یہیں لکھ دے ۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

رجسٹر ہونے کے لیے سی این آئی سی نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں یا ویب سائٹ پر اندراج کرائیں۔
 
زیک

مسافر
کم از کم جو جوان لوگ (چالیس سے زائد والے ) ویکسین لینے پر راضی ہیں وہ تو لگوا پائیں گے ۔ بہت سے عمر کے لحاظ سے اہل ہیں لیکن لگوانے پر راضی نہیں ۔ یہ بھی تو ایک عظیم الشان مسئلہ ہے ۔
اس ساری بات میں مسئلہ یہ ہے کہ اگر کم ہی لوگوں نے ویکسین لگوائی جیسا کہ لگ رہا ہے تو ہرڈ امیونٹی ممکن نہ ہو گی اور کروناوائرس پر قابو نہ پایا جا سکے گا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس ساری بات میں مسئلہ یہ ہے کہ اگر کم ہی لوگوں نے ویکسین لگوائی جیسا کہ لگ رہا ہے تو ہرڈ امیونٹی ممکن نہ ہو گی اور کروناوائرس پر قابو نہ پایا جا سکے گا
ہاں ہرڈ امیونٹی کے لیے ہو تو سکتا ہے ۔۔۔ لیکن آگاہی مہم اور کچھ قانون سازی ڈسپلن وغیرہ بھی نافذ کر کے عوام کو پابند کیا جاسکتا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ تو حاصل ہو سکے گا۔ لیکن پاکستان میں عوام کا سمجھانا ایک الٹے در عمل کو عوت دینے کا سبب نہ بن جائے ۔ ہماری قوم اپنی سوچ کا یہ والا دروازہ کھلا رکھ کے بھی تو سوتی ہے ۔
 
Top