موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس تھریڈ‌ میں مُوڈل کے اردو ترجمہ کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ اردو ترجمہ پر پراگریس کی اپڈیٹ اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں ہی مہیا کی جاتی رہے گی۔ اس وقت فائلوں کی اسائنمنٹ اور ان پر کام کی پیشرف کی صورتحال ذیل میں ہے:

نام | فائلیں | پراگریس
محب علوی | grades.php | 25%
شاکرالقادری | quiz.php | -
محد علی مکی | workshop.php | 100%
محد علی مکی | lesson.php | 100%
قیصرانی | admin.php | 40%
رضا | access.php | 100%
رضا | assignment.php | -
نبیل | enrol_authorize.php | -
نبیل | moodle.php | 99.9%
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں نے اوپر کی پوسٹ میں لکھا ہے، میں moodle.php پر 42.7 فیصد کام مکمل کر چکا ہوں۔ واضح رہے کہ میں نے moodle.php کو پو فائل میں کنورٹ کرکے انٹرانس پر اپلوڈ‌ کیا ہے اور وہاں اس کے ترجمہ پر کام کر رہا ہوں۔ اس کے ذریعے کام کافی آسان ہو گیا ہے۔ مجھے اس بات کا علم ہے کہ انٹرانس پر ترجمہ مکمل کرنے اور پو فائل سے واپس لینگویج فائل میں کنورٹ کرنے کے بعد دوبارہ ایک مرتبہ پڑتال کی ضرورت پیش آئے گی۔

میری باقی دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنی پراگریس سے آگاہ کرتے رہیں تاکہ ان فائلوں پر ایک ہفتے تک کام مکمل ہو سکے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نام | فائلیں | پراگریس
محب علوی | grades.php | -
ابن سعید | quiz.php | -
محد علی مکی | workshop.php | -
محد علی مکی | lesson.php | -
قیصرانی | admin.php | 40 فیصد
نبیل | moodle.php | 42.7%
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے moodle.php پر نصف کام مکمل کر لیا ہے۔
باقی دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنی پیشرفت سے آگاہ رکھیں۔
میری کوشش ہوگی کہ مزید لوگوں کو اس کام میں شامل کروں تاکہ اس کی رفتار میں اضافہ ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بس پہلے شام تو پیٹ‌ میں درد ہوا، لیتھل جین کی گولی لی، کچھ فرق پڑا۔ پھر رات کو زیادہ ہوا تو دوسری گولی بھی لی، پھر کچھ فرق پڑا۔ پھر اتنا بڑھا کہ صبح‌ پانج بجے 30 کلومیٹر دور ہسپتال جانا پڑا۔ شکر ہے کہ اس بار ڈاکٹر جلدی آ گیا (پچھلی بار چار گھنٹے ایمرجنسی میں گذارنے پر ڈاکٹر سے ملاقات ہو پائی تھی)۔ انہیں پیٹ میں‌ درد کی وجہ تو نہیں مل سکی لیکن انہوں نے فرض کر لیا کہ گردے میں پتھری ہو سکتی ہے۔ اب اس کا ٹیسٹ ایک ماہ بعد ہوگا۔ دیکھیں تک تب کچھ اور نہ نکال دیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ خیر کرے۔
تم اپنا خیال رکھو منصور۔ ترجمہ کا کام بھی ہوتا رہے گا۔
اگر تمہارے لیے مشکل ہو رہا ہو تو جتنا کام ہو چکا ہے، وہ مجھے بھیج دو۔ میں اسے مکمل کر دوں گا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
آپ کی علالت کے بارے میں پڑھ کر تشویش ہے۔ باری تعالیٰ سے دعا ہے کہ پردیس میں آپ کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اور جلد صحت عطا ہو۔

اپنی غذا کا دھیان رکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے moodle.php کا ترجمہ انٹرانس کی حد مکمل کر لیا ہے۔ ابھی اسے پو فائل سے لینگویج فائل فارمیٹ میں کنورٹ کرنا اور درستگی کے لیے پرکھنا باقی ہے۔
میری باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنی پیشرف سے آگاہ کریں تاکہ یہ کام آگے بڑھ سکے۔ ابھی بھی ترجمہ کا کافی کام باقی ہے اور میں کچھ دوستوں سے اس کام میں تعاون کی درخواست کرنے والا ہوں۔
 
چند الفاظ جن کا اردو ترجمہ چاہیے۔

aggregate
item
exception
feedback
outcome
mean
weighted mean of grades
credit
backup
bulk
checkbox
configuration
display type
 

قیصرانی

لائبریرین
aggregate جمع کرنا
item جزو
exception استثنا
feedback
outcome نتیجہ
mean ذریعہ، وسطی
weighted mean of grades
credit سہرا
backup
bulk
checkbox
configuration ترتیب
display type
 

نبیل

تکنیکی معاون
چند الفاظ جن کا اردو ترجمہ چاہیے۔

aggregate
item
exception
feedback
outcome
mean
weighted mean of grades
credit
backup
bulk
checkbox
configuration
display type



السلان علیکم،

میں اردو ترجمہ کرنے کے سلسلے میں تیز رفتاری سے کام کرنے اور عام فہم الفاظ کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ بعد میں ترجمہ کی نظر ثانی کے عمل کے دوران اس میں تبدیلی بھی لائی جا سکتی ہے۔ میں ذیل کے انداز میں ان الفاظ کا ترجمہ کروں گا:


aggregate ایگریگیٹ
item آئٹم
exception استشناء
feedback فیڈبیک
outcome نتیجہ
mean اوسط (یا ذریعہ، کانٹیکسٹ پر منحصر ہے)
weighted mean of grades گریڈز کا اوسط بوزن
credit کریڈٹ
backup بیک اپ
bulk بلک
checkbox چیک باکس
configuration کنفگریشن
display type ڈسپلے ٹائپ

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، میں نے کافی تراکیب میں ٹرانسلٹریشن سے کام لیا ہے، لیکن میرے خیال میں اس سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔ بحرحال، یہ میری ذاتی رائے ہے۔ باقی دوستوں کا کام کرنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے۔
 
نبیل باقیوں س تو میں متفق ہوں مگر bulk کا کوئی اردو ترجمہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ سادہ سا لفظ ہے اور روزمرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے

قیصرانی وسطی سے میں متفق ہوں mean کے سلسلے میں
 
Top