گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عمر شرجیل چوہدری خوش آمدید۔
ماشاءاللہ انداز تحریر سے اردو کی محبت جھلکتی ہے۔سافٹ وئیر انجینئر ہوکر بھی اردو آ تی ہے آ پکو ،یہ بڑی بات ہے۔
میرا تعلق بھی آرائیں برادری سے ہے۔باپ بھی آرائیں اور سسرال بھی۔
سدا سلامت رہیں،خوش رہیں،اپنے والدین اور وطن کا نام روشن کریں۔
اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
واہ ایک ہی لڑی میں تین تین ارائیں۔
کمال ہو گیا نا یہ تو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیسے ممکن ہے اردو ادب سے شناسائی رکھنے والا کسی مرض میں مبتلا نہ ہو، اور اگر دنیا کے کسی کونے میں کوئی ہو بھی تو ہم نے تو آج تک نہیں دیکھا، سنا اردو ادب کا شیدائی کسی مرض میں نہ ہو
ذہنی خلل کے سوا اور کیا کیا امراض ہوتے ہیں ادب سے شناسائی رکھنے والوں کو؟
 
عمر آپکو محفل میں خوش آمدید۔

آپ مفکر ہیں۔ آپ کے نام کی تفصیل اور کانٹ چھانٹ میں گہری محبت اور فکر کی چھاپ دکھائی دی۔ آپ نے بہت عمدہ طریقے سے خاندان بھر کی محبتیں اپنے نام میں جمع کر لیں ہیں۔ محمد عمر شرجیل چوہدری رمضان آرائیں۔ واہ۔ یا عمر۔

بعض دفعہ لمبے نام ہی محبت میں کامیابی کی دلیل بن جاتے ہیں۔ یہ محبت میں کامیاب ہونے والوں سے سوال بنتا ہے۔

سنا ہے محبت میں کامیابی ہو تو بچوں کے پیمپر اور صبح کے ناشتے کے لیے انڈے ڈبل روٹی لانی ہوتی ہے اور ناکام ہوں تو شاعری کی کتاب ہر چھ ماہ میں نذر محفل کرنی ہوتی ہے۔

کبھی لمبی داڑھی کبھی چھوٹی داڑھی آپ کی فکر میں خوب پختگی لاتی ہے۔ بالاخر لمبی داڑھی ظاہر ہوتی ہے۔ کیونکہ مفکروں کو یہی زیب دیتی ہے۔

کم عقل محبت میں کامیاب ہوتا ہے۔ اسی لیے زیادہ عقل والا ناکام ہوتا ہے۔ مفکروں سے متاثر ہو کر یا شعراء کی شاعری میں ڈوب کر کچھ ضرور آپ تک پہنچیں گے۔ ورنہ پھپو ضرور آپ کے لیے کوئی پسند کر لیں گی۔
جی ناکام محبت ہی کامیاب محبت ہے. لاحاصل ہمیشہ محبت رہتی ہے، حاصل ہوجائے تو محبت اپنا بوریا بسترا اٹھا کر دوسری جگہ کوچ کر جاتی ہے. حاصل اور محبت کا رشتہ ان دو بھائیوں کے رشتے کی طرح ہے جو کبھی کبھار ملتے ہیں تو دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار ہوتا ہے اور اگر وہ دو بھائی مل کر ایک ہی گھر میں رہنا شروع کر دیں تو پیار نہ ہونے کے برابر رہ جائے گے جھگڑے جنم لینا شروع کر دیں گے.
محبت کے ڈھول اور خوبصورتی بھی دور سے سہانی.
چاند آنگن میں اتر آئے تو اسی روشن حسین چاند میں داغ دکھائی دینے لگیں.
آپکی محبتوں کا شکریہ! بہت آداب
 
آخری تدوین:
جی ناکام محبت ہی کامیاب محبت ہے. لاحاصل ہمیشہ محبت رہتی ہے، حاصل ہوجائے تو محبت اپنا بوریا بسترا اٹھا کر دوسری جگہ کوچ کر جاتی ہے. حاصل اور محبت کا رشتہ ان دو بھائیوں کے رشتے کی طرح ہے جو کبھی کبھار ملتے ہیں تو دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار ہوتا ہے اور اگر وہ دو بھائی مل کر ایک ہی گھر میں رہنا شروع کر دیں تو پیار نہ ہونے کے برابر رہ جائے گے جھگڑے جنم لینا شروع کر دیں گے.
محبت کے ڈھول اور خوبصورتی بھی دور سے سہانی.
چاند آنگن میں اتر آئے تو اسی روشن حسین چاند میں داغ دکھائی دینے لگیں.
آپکی محبتوں کا شکریہ! بہت آداب
 
عمر شرجیل چوہدری خوش آمدید۔
ماشاءاللہ انداز تحریر سے اردو کی محبت جھلکتی ہے۔سافٹ وئیر انجینئر ہوکر بھی اردو آ تی ہے آ پکو ،یہ بڑی بات ہے۔
میرا تعلق بھی آرائیں برادری سے ہے۔باپ بھی آرائیں اور سسرال بھی۔
سدا سلامت رہیں،خوش رہیں،اپنے والدین اور وطن کا نام روشن کریں۔
اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
سافٹویر انجینیر تو پیشہ ہے نام نہاد کا، کم از کم اس طرح کوئی شاعر ہونے کا طعنہ تو نہیں دیتا. اردو بچپن سے دل و دماغ کی غذا رہی ہے بس اس کی پرکھ اس وقت ہوئی جب محبت نے بھی ہمارے دل و دماغ میں اپنی جگہ بنانا شروع کی.
ماشاءاللہ آپ بھی خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتی رہیں اور اللہ آپکی خوشیوں میں اضافہ کرتا رہے.
 
پاکستان میں سافٹویر انجینیر کیا گفتگو پائیتھن میں کرتے ہیں؟
پائیتھن تو نہیں لیکن انگریزی کو اگر یونہی ترجیح دی جاتی رہی تو سافٹویر انجینیر کیا مکینیکل انجینیر بھی انگریزی میں گفتگو کریں گے. خدارا اپنی زبان اردو کو ترجیح دیں
 
زیک

مسافر

انگریزی میں کیا ہرج ہے؟ زبانیں تو بدلتی رہتی ہیں۔ آپ آرائیں ہیں اور اردو کی تلقین کر رہے ہیں لہذا یہ بات آپ پر تو واضح ہو گی۔
 
ہرج تو عربی، چائنیز یا جپانیز بولنے میں بھی نہیں ہے مگر بولتا نہیں ہے کوئی، کیوں؟
کیونکہ انگریزی ترقی کرتی ہوئی زبان ہے اور ہم اس کی غلامی میں اپنی پہچان بھول رہے ہیں. ہماری پہچان ہمارا پرچم اور ہماری ہی زبان سے ہے اور ہمارے ہی قانون و ضوابط سے ہے.
رہی بات آرائیں کی تو ہم پنجابی ہی بولتے ہیں مگر قومی زبان اردو ہی ہے
اب یہ تو کہیں کا انصاف نہ ہوا مادری زبان پنجابی ہو، قومی زبان اردو ہو اور ہم انگریزی سیکھنے اور پڑھانے نکل جائیں
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ناکام محبت ہی کامیاب محبت ہے. لاحاصل ہمیشہ محبت رہتی ہے، حاصل ہوجائے تو محبت اپنا بوریا بسترا اٹھا کر دوسری جگہ کوچ کر جاتی ہے. حاصل اور محبت کا رشتہ ان دو بھائیوں کے رشتے کی طرح ہے جو کبھی کبھار ملتے ہیں تو دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار ہوتا ہے اور اگر وہ دو بھائی مل کر ایک ہی گھر میں رہنا شروع کر دیں تو پیار نہ ہونے کے برابر رہ جائے گے جھگڑے جنم لینا شروع کر دیں گے.
محبت کے ڈھول اور خوبصورتی بھی دور سے سہانی.
چاند آنگن میں اتر آئے تو اسی روشن حسین چاند میں داغ دکھائی دینے لگیں.
آپکی محبتوں کا شکریہ! بہت آداب
ارے ارے۔۔۔ ایسا کیسے۔بھائیوں کے ساتھ مل کر ایک گھرمیں رہنے میں کیسے جھگڑے۔ آپس میں مل جل کر رہنے سے تو محبت بڑھنی چاہئیے نا۔
محبت کے ڈھول اور خوبصورتی بھی دور سے سہانی سے کیا مطلب ہے آپ کا؟
کہیں آپ ٹیلیفونک محبت ہی کو تو سہانا سمجھنے پہ نہیں تُلے ہوئے؟ تبھی تو حامد بیچارا ابھی تک آواز کے جادو میں کھویا ہوا ہے۔
ڈھول دور کے ہوں یا قریب کے۔۔۔۔۔ جب تال سے ان پہ تھاپ دی جائے تو بھلی لگتی ہے آواز ان کی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سافٹویر انجینیر تو پیشہ ہے نام نہاد کا، کم از کم اس طرح کوئی شاعر ہونے کا طعنہ تو نہیں دیتا. اردو بچپن سے دل و دماغ کی غذا رہی ہے بس اس کی پرکھ اس وقت ہوئی جب محبت نے بھی ہمارے دل و دماغ میں اپنی جگہ بنانا شروع کی.
ماشاءاللہ آپ بھی خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتی رہیں اور اللہ آپکی خوشیوں میں اضافہ کرتا رہے.
جو پیشہ آپ کی روٹی روزی کا وسیلہ بنے، وہ نام نہاد نہیں ہوتا۔
سُرخ عبارت کا مطلب بھی سمجھا دیجئے کہ اس میں بھی سے کیا مطلب آپ کا۔
 
Top