تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی آیاں نوں:)
آپ آئیں اور واقعی بہار آئی (اسلام آباد میں بہار کا موسم ہے نا)
آپ نے اپنے تعارف میں چائے اور چائے کے مگ کا ذکر نہیں کیا۔۔۔چلیں کوئی بات نہیں ہم بتائے دیتے ہیں سب کو:)
آپ اور سیما آنی ہماری چائے buddies ہیں آج سے بولیے منظور؟؟؟
جی جی منظور۔
چائے کاذکر اس لئے نہیں کیا کہ بندروں کا کر چکے تھے۔ اب یہ ذکر بھی چھیڑ دیتے تو داستان امیر حمزہ بن جانی تھی۔
چائے کا مگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں لگتا کہ اردو میں مگ کی جمع بھی مگ ہی ہوتی ہو گی۔ ایک خزانہ ہے۔ رنگ بدل بدل کر پیتے ہیں۔جیتے ہیں۔
 
ماہی احمد

میرے پاس بھی اتنے ہی مگ ہوتے اگر سعید (ہمارے شریک حیات) کے ہاتھوں سے بچ جاتے۔۔۔۔ کیا تھا کہ جب بھی میں نیا مگ لاتی سعید کا پانی بھی اسی مگ میں پیا جاتا تھا کچن کے سارےےے برتن چھوڑ کر۔۔۔ بس پھر انہی چکروں میں ایک دو تین ٹھش!!!! :brokenheart:
 
ہانیہ

محفلین
خوش آمدید سسٹر :)

کون سی لڑیاں۔۔۔۔ ایک ہی تو بنائی ہے یہ والی۔ آخر تعارف تو کروانا تھا نا۔
آخر تھوڑی بہت عقل رکھتے ہیں اور دیکھ دیکھ کر سیکھ ہی جاتے ہیں کچھ نہ کچھ۔ تو اقتباسات لینا بھی سیکھ گئے۔ جبکہ ہمارے بالکل شروع کے کچھ بغیر اقتباسات کے جوابات بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔
اور یہ ہماری پہلی سرگوشی تھی جو آپ کی سرگوشی سے سیکھی۔ اس طرح تو آپ بھی ہمارے استاد ہوئے نا۔
ہلکا مت لیجئیے گا۔۔۔۔ ہمیں ہتھیاروں کا استعمال بھی آتا ہے۔ بھلے میدانِ جنگ کے نہ سہی مگر زمیندار،لوہار، ترکھان اور مستریوں والے کام ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہیں۔ بایاں اس لئے بولا کہ دائیں میں تھوڑا درد ہے آج کل۔
اور امورِ خانہ داری سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ روٹی کسی ملک کے نقشہ کی صورت نہیں بلکہ ایسی گول بناتے ہیں جیسے کسی سانچے کا استعمال کیا ہو۔
کافی ہیں یا کچھ اور گنوائیں؟؟؟؟ :grin:

ارے سسٹر۔۔۔صفائیاں نہ دیں۔۔۔آجکل کے سوشل میڈیا کے دور میں ایک فورم استعمال کرنا ایک بچے کو بھی مشکل نہیں لگے گا۔۔۔۔ روزانہ کتنی ہی ایپس استعمال کرتے ہیں۔۔۔اور فیس بک سے مجھے زیادہ مختلف نہیں لگا۔۔۔ ایسا لگتا ہے ہم ہی سمارٹ فون بس استعمال کرتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں۔۔۔اور تو شاید کوئی کر کے آتا ہی نہیں ۔۔۔۔یہاں یہ باتیں سب کے لئے ہی کی جاتی ہیں۔۔۔اگنور کریں۔۔۔:) ۔۔۔صفائیاں بالکل نہ دیں۔۔۔:)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے یہ بھی لگ رہا تھا! سوچا کنفرم ہوجائے۔۔۔:)
"کم گو" لڑکی آپ شاید اپنے مراسلے بڑھانے کے چکر میں ہو، کم از کم اس طرح تو آپ شمشاد بھائی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں :)
ایک آسان طریقہ: اس سائٹ کو ہیک کر کے اپنے مراسلوں کی تعداد بڑھا لو :LOL:
 
اللہ معاف کرے کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ؟؟؟ توبہ استغفرللہ۔۔۔
ہیکنگ آتی ہے آپکو کیا؟؟؟
 
Top