کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

علی وقار

محفلین
یہ تاثر کُلی طور پر درست نہیں کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ ویکسین لگوانا نہیں چاہتے ہیں۔ دیکھیں جی، یہاں بغیر سوچے سمجھے الٹے سیدھے انجیکشن لگوا لیے جاتے ہیں تو کورونا کی ویکسین کس شمار قطار میں ہے۔ مفت ملے تو شاید نوے فیصدی لوگ یوں ہی تیار ہو جائیں مگر جو شے موجود ہی نہیں، اُس کے لگوانے، نہ لگوانے کا کیا سوال؟
 
سید عمران

محفلین
میرے ایک دوست کو بخار ہوا اور ایک کو بازو میں درد ۔ ان دونوں کو دو دو ماہ سے زیادہ کا وقت دیا گیا دوسری خوراک کے لیے ۔
ہمیں انتظار کرنا چاہیے۔۔۔
جب سب کو ویکسین لگ جائے گی اور وائرس لگانے والا کوئی نہیں ہوگا تو شاید ویکسین لگوانے سے ہماری جان بچ جائے!!!
:daydreaming: :daydreaming: :daydreaming:
 
شمشاد

لائبریرین
آج ہسپتال گئے تھے، بغیر کسی پیشگی ملاقات کا وقت لیے، پھر بھی ایک گھنٹے میں باری آ گئی۔ ASTRA ZENECA لگی ہے جو کہ یو کے سے ہے۔ دوسری ڈوز تین ماہ بعد لگے گی۔
تقریباً پانچ گھنٹے گزر گئے ہیں۔ کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا، حالانکہ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ چھ گھنٹے بعدپیناڈول لے لینا۔ فی الحال تو ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
 
جاسم محمد

جب اینٹی با ڈیز بنیں گے تب پتا چلے گا
 
سیما علی

لائبریرین
آج ہسپتال گئے تھے، بغیر کسی پیشگی ملاقات کا وقت لیے، پھر بھی ایک گھنٹے میں باری آ گئی۔ ASTRA ZENECA لگی ہے جو کہ یو کے سے ہے۔ دوسری ڈوز تین ماہ بعد لگے گی۔
تقریباً پانچ گھنٹے گزر گئے ہیں۔ کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا، حالانکہ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ چھ گھنٹے بعدپیناڈول لے لینا۔ فی الحال تو ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔
چلیں ہم اکیلے نہیں دونوں بہن بھائی کوڈ ویکسین یافتہ ہوگئے:in-love::in-love:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں سعودیہ میں دو قسم کی ویکسین دی جارہی ہے فائزر اور ایسٹرا ۔ ایک کی دوخوراکوں کے درمیان تین یا پانچ ہفتوں کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ دوسری میں درمیان میں 80 دن تک کا وقت بھی دیا جارہا ہے ۔
 
دوسری خوراک کا وقفہ کتنا ملا ؟
عاطف بھائی ہم "محمد بن عبد العزیز ہوسپٹل" گئے تھے۔۔ ہمیں انہیں نے ایسڑا ویکسین دی ہے۔ دوسری خوراک کے لیے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے کچھ جاننے والے ہیں، انہوں نے "مستشفی حرس الوطنی" سے ویکسین لگوائی ہے، ان کو بھی دوسری خواراک کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمیں 27 گھنٹے گزر چکے ہیں ویکسین لیئے ہوئے، ہمیں تو کچھ بھی نہیں ہوا، نہ بخار نہ درد۔
جاسم نے کہا تھا کہ جب اینٹی باڈیز بنیں گی تب معلوم پڑے گا۔ یہ اینٹی باڈیز بننے میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟
 
زیک

مسافر
ہمیں 27 گھنٹے گزر چکے ہیں ویکسین لیئے ہوئے، ہمیں تو کچھ بھی نہیں ہوا، نہ بخار نہ درد۔
جاسم نے کہا تھا کہ جب اینٹی باڈیز بنیں گی تب معلوم پڑے گا۔ یہ اینٹی باڈیز بننے میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟
اگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا تو پھر آپ ٹھیک ہی رہیں گے۔ اکثر لوگوں کے لئے دوسری شاٹ کے اثرات زیادہ ہیں۔

کیا آپ نے اس لڑی کی رائے شماری میں ووٹ دیا؟
 
Top