تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محمد احسن سمیع راحل ، اردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف مجھے مت بتائیے گا ۔ میں خود یہاں کے مسائل سے تنگ ہوں ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
محمد احسن سمیع راحل ، اردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف مجھے مت بتائیے گا ۔ میں خود یہاں کے مسائل سے تنگ ہوں ۔
الحمدللہ سارے ہی اوازار ہیں۔۔۔۔ اور سست بھی۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
اکمل زیدی

محفلین
بھئی بہت اعلی۔۔۔۔اور بقول خلیل بھائی بھائی مزیدار مزیدار۔۔:rolleyes:۔سوچا تھا۔۔۔سرسری سا پڑھ کر میسج کردونگا مگر ایسا جکڑے گئے کے پورا پڑھے بغیر ریا نہیں گیا۔۔۔۔کافی پکا ہوا تعارف تھا اور ہمیں بھی خوب پکایا۔:LOL:۔۔مگر بڑا مزا آیا۔۔۔عبد الرووف بھائ سے متفق ہوں آپ یقینا نیرنگ بھائئ کو ٹف ٹائم دینگے۔۔:D
اب خوشی کا تو آپ کو پتہ ہی چل گیا اب اسے آپ عام سمجھیں باقی دید تو آپ کی ہوتی ہی رہے گی طبع زاد والے محلے میں۔۔:)
 
خوش آمدید راحل بھائی
تعارف پر شکریہ اور داد قبول کیجیے، اب آپ پر لازم ہے کہ نثر کے زمرے میں بھی گاہے گاہے ہی سہی کچھ نہ کچھ ضرور عطاء کیجیے
بہت شکریہ بھائی عبد الرؤف. جزاک اللہ
جہاں تک نثر کے زمرے میں کچھ پیش کرنے کی بات ہے، تو کوشش ضرور کروں گا، تاہم ابھی تو حالات ایسے ہیں کہ نظم کے زمرے میں بھی کچھ پیش کرنے کے لیے نہیں ہوتا.
مجھے نثر لکھنے کی خواہش تو بہت ہے، مگر میرے خیال میں معیاری نثر لکھنا، شعر کہنے سے زیادہ مشکل کام ہے بس اسی لیے باوجود خواہش کے ہمت ہی نہیں ہوتی. شاید میٹرک یا انٹر سال اول میں ایک افسانہ لکھنے کی کوشش کی تھی ... چونکہ موضوع رومانوی تھا تو بڑوں میں کسی کو دکھا کر رائے لینے کی ہمت جمع نہ کرسکا :) بعد میں کہیں ادھر ادھر رکھ کر بھول گیا.
 
مزے دار تعارف جناب
خصوصا فارسی شعر سرسری سا دیکھا کہ فارسی سے نابلد ہیں ، یہ سوچتے ہوئے ترجمہ کھولا تو پھر فارسی پڑھی ..

بختیاری یوتھ سنٹر مرکز شباب بختیاری ☺
جزاک اللہ بہن. لگتا ہے آپ بھی کراچی سے ہیں جب ہی بختیاری یوتھ سینٹر بوجھ لیا :)
فارسی ہمیں بھی نہیں آتی اور یہ ترجمہ فرہنگِ گوگل کی مدد سے کیا گیا ہے :)
 
یہ ہماری خوش بختی ہے احسن بھائی کہ آپ محفل میں آئے تو ایک عرصہ سے ہیں پر اتنا مزے دار تعارف اب دیا ۔۔۔۔

باقائدہ تعارف پر باقائدہ خوش آمدید ۔۔:battingeyelashes:
بہت شکریہ مومن بہن... یہ تو میرے خوش قسمتی ہے کہ یہاں اس قدر قابل اساتذہ اور مخلص دوست میسر آئے. جزاک اللہ.
 
آپکو بھی خوش آم دید۔۔۔۔۔:)
یہ کیا نیا رواج چلا ہے کوئی محفل پر؟؟؟
بہت شکریہ ماہی بہن. تاہم ماہِ جنوری میں دیدِ آمِ تازہ کی خوشی پاک و ہند میں تو ناممکن ہے ... البتہ ملکِ سوڈان میں یہ خوشی پورے بارہ ماہ میسر ہوتی ہے :)
 
محمد احسن سمیع راحل ، اردو محفل میں خوش آمدید!
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا ۔ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو بلا تکلف مجھے مت بتائیے گا ۔ میں خود یہاں کے مسائل سے تنگ ہوں ۔
بہت شکریہ مکرمی جناب ظہیر احمد ظہیر صاحب. ہم بھی اچھی وقت گزاری کے لیے فارورڈ لُک رہے ہیں :)
 
بھئی بہت اعلی۔۔۔۔اور بقول خلیل بھائی بھائی مزیدار مزیدار۔۔:rolleyes:۔سوچا تھا۔۔۔سرسری سا پڑھ کر میسج کردونگا مگر ایسا جکڑے گئے کے پورا پڑھے بغیر ریا نہیں گیا۔۔۔۔کافی پکا ہوا تعارف تھا اور ہمیں بھی خوب پکایا۔:LOL:۔۔مگر بڑا مزا آیا۔۔۔عبد الرووف بھائ سے متفق ہوں آپ یقینا نیرنگ بھائئ کو ٹف ٹائم دینگے۔۔:D
اب خوشی کا تو آپ کو پتہ ہی چل گیا اب اسے آپ عام سمجھیں باقی دید تو آپ کی ہوتی ہی رہے گی طبع زاد والے محلے میں۔۔:)
بہت شکریہ اکمل بھائی، محض آپ کا حسن ظن اور ذرہ نوازی ہے.
نیرنگ بھائی تو صاحب طرز لکھاری ہیں، ہمیں تو ان کے قدموں تک پہنچنے کے لیے بھی طویل عرصہ درکار ہے. خوش رہیے. جزاک اللہ
 
شمشاد

لائبریرین
دیر آید درست آید

اردو محفل میں خوش آمدید۔

یہ آپ کو سوا چار سال بعد کیا یاد آیا؟

اور پھر آپ نے اپنا شادی شہدا میں ہونے کا ذکر تک نہیں کیا؟ وجہ تسمیہ بیان کی جائے؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
بہت شکریہ ماہی بہن. تاہم ماہِ جنوری میں دیدِ آمِ تازہ کی خوشی پاک و ہند میں تو ناممکن ہے ... البتہ ملکِ سوڈان میں یہ خوشی پورے بارہ ماہ میسر ہوتی ہے :)
آپ سوڈان سے ہیں؟ :eek:(تعارف پورا نہیں پڑھ پائی میں سوری، میں نے سوچا پھر کسی وقت سہی:))
 
ماہی احمد

لائبریرین
مجھے سب پتہ ہے کہ یہ کیوں کہا جا رہا ہے اور کون بیچارے اس جملے کی زد میں ہیں:cry:
ویسے ایک مفت کا مشورہ ہے :rolleyes:(اس کے بعد چارجز ادا کرنے ہوں گے:cool:)
کسی بھی جملے/حملے کی زد میں وہی آتا ہے جو آنا چاہے یا محسوس کرے کہ ٹارگٹ وہ ہے ورنہ چِل ماحول۔۔۔۔:)
(لیکن اس بار ٹارگٹ آپ دونوں ہی تھے:ROFLMAO:)
 
دیر آید درست آید
اردو محفل میں خوش آمدید۔
یہ آپ کو سوا چار سال بعد کیا یاد آیا؟
اور پھر آپ نے اپنا شادی شہدا میں ہونے کا ذکر تک نہیں کیا؟ وجہ تسمیہ بیان کی جائے؟
شکریہ شمشاد بھائی۔
محفل پر چار میں سے دو سال تو بن باس کاٹتے گزرے۔ بارِ دگر جب آنا ہوا تو چھ آٹھ ماہ تک یہی معلوم نہیں تھا کہ تعارف کا الگ سے زمرہ بھی ہے :)
شہادت (شادی) کا تذکرہ نہ کرنے کی وجہ تسمیہ آخری پیرا میں دے دی گئی ہے ۔۔۔ کہ کہیں کوئی سچ مچ متاثر ہو کر انگلی کٹوانے نہ نکل کھڑا ہو :)

الحمد للہ خانہ آبادی کو 7 سال سے کچھ اوپر ہو چکے ہیں۔ بیگم صاحبہ چونکہ ہم سے زیادہ اہل ہیں سو ان کو اہلیہ لکھنا درست ہوگا :) ۔۔۔ یوں تو میڈیکل ڈاکٹر ہیں، تاہم ان کا میدان تحقیق بر صحتِ عامہ ہے۔ الحمدللہ دو اچھے بچے ہیں ۔۔۔ بڑی بیٹی ہے، عمر ۶ سال ماشاءاللہ اور چھوٹا بیٹا ہے عمر ۴ سال ماشاءاللہ)
 
Top