لفظ راہ نما کا متضاد

ویسے دیکھا جائے تو راہ نما ایک عمومی لفظ ہے۔
غلط راہ پر لے جانے والا بھی راہ نما ہی ہے۔
ایک صحیح راہ نما ہے
ایک غلط راہ نما ہے
راہ نما کے مطلب راہ دکھانے والا ہی ہے۔ چاہے صحیح راہ پر لے جا رہا ہو، یا غلط پر۔
اچھا راہنما صحیح راہ پر لے جاتا ہے
برا راہنما غلط راہ پر لے جاتا ہے

میری یہ رائے غلط بھی ہو سکتی ہے، مگر مجھے تو یہی معلوم ہوتا ہے۔ :)
 
بابا-جی

محفلین

ایک مثال پیش ہے کہ یِہ مُعاملہ عُلمائے کرام کا بھی ہو گا پھر تو یعنی علمائے حق اور علمائے سُوء مگر عالم کا مُتضاد موجُود ہے یعنی کہ جاہل۔ دراصل، جو غلط راہ پر لے جائیں، وہ رہنما ہوتے ہی نہیں، اُن آوارہ ہائے منزل افراد کو ہم بھٹکا ہوا کہیں گے جو دُوسروں کی منزل بھی کھوٹی کر دیتے ہیں۔
 
عالم علم رکھنے ولا
جاہل علم نہ رکھنے والا

اس اعتبار سے تو راہ نما کا متضاد راہ نہ دکھانے والا ہونا چاہیے۔
دراصل راہنما کا مفہوم لیڈر ہے۔ تو لیڈر اچھا یا برا ہر دو طرح کا ہوتا ہے۔ لیڈر کا متضاد کیا ہو گا؟

جسٹ برین سٹارمنگ :)
 
ایک مثال پیش ہے کہ یِہ مُعاملہ عُلمائے کرام کا بھی ہو گا پھر تو یعنی علمائے حق اور علمائے سُوء مگر عالم کا مُتضاد موجُود ہے یعنی کہ جاہل
بلکہ یہ تو میری بات کی مثال ہے
یعنی بذاتِ خود عالم کا متضاد جاہل ہے، برا عالم نہیں
عالم کے مفہوم میں اچھا یا برا ہونا شامل نہیں
اسی لیے علمائے حق اور علمائے سوء کی تراکیب ہیں اچھے یا برے عالم کے لیے۔

اب اسی کانٹیکسٹ میں راہنما کو دیکھیے۔ :)
 
بابا-جی

محفلین
عالم علم رکھنے ولا
جاہل علم نہ رکھنے والا

اس اعتبار سے تو راہ نما کا متضاد راہ نہ دکھانے والا ہونا چاہیے۔
دراصل راہنما کا مفہوم لیڈر ہے۔ تو لیڈر اچھا یا برا ہر دو طرح کا ہوتا ہے۔ لیڈر کا متضاد کیا ہو گا؟

جسٹ برین سٹارمنگ :)
بلکہ یہ تو میری بات کی مثال ہے
یعنی بذاتِ خود عالم کا متضاد جاہل ہے، برا عالم نہیں
عالم کے مفہوم میں اچھا یا برا ہونا شامل نہیں
اسی لیے علمائے حق اور علمائے سوء کی تراکیب ہیں اچھے یا برے عالم کے لیے۔

اب اسی کانٹیکسٹ میں راہنما کو دیکھیے۔ :)
وہ جو ظہیر صاحب ہوتے ہیں اِدھر محفل میں، وُہ کِس دِن کام آئیں گے؟ اُنہیں ٹیگ کریں۔ میں زیادہ سوچُوں تو مُجھے گھٹنے میں دَرد ہو جاتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آداب حضرات۔گرامی !
لفظ" راہ نما" کا متضاد کیا ہوگا ۔
گمراہ کُن ویسے عموماً صفت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے گمراہ کن عقائد ۔
اس کا شخصی استعمال کبھی دیکھا نہیں۔
ابھی تک تسلی بخش جواب نہیں ملا۔۔

ضروری نہیں ہے کہ ہر لفظ کا ایک ایسا نقیض یا متضاد ہو جو ہر محل یعنی ہر سیاق و سباق میں استعمال کیا جاسکے ۔ جیسا کہ احمد بھائی نے کہا گمراہ کن کا لفظ کسی شخص کے بارے میں استعمال نہیں کیا جاتا ۔ چانچہ رہنما اصول ، عقیدہ ، مقولہ وغیرہ کی ضد گمراہ کن اصول ، مقولہ وغیرہ تو درست ہوگی ۔ لیکن کسی شخص کے لئے سیاق و سباق کے مطابق کوئی اور مناسب لفظ لانا ہوگا ۔ مضِّل اچھا لفظ ہے اور مذہبی تحریروں میں استعمال کرنا مناسب ہوگا ۔ موقع محل کے لحاظ سے بھٹکانے والا ، گمرہ کرنے والا ، فریبی وغیرہ استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔
سیاسی گفتگو میں اس مقصد کے لئے اپنے ناپسندیدہ سیاستدان کا نام استعمال کرسکتے ہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

فہد اشرف

Misleader
 
Top