اگر تو آپ توتا کہانی کی بات کر رہے ہیں، تو مکمل ٹائپ ہوئی تھی۔ اس کی ورڈ فائل بھی اسی لڑی میں ابھی تک منسلک ہے۔
ہم نے اوپر مجلس ترقی ادب کی شائع شدہ توتا کہانی کا ربط دیا ہے۔ کیا وہ مکمل ٹائپ ہو چکی ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ انتہائی مسرت انگیز خبر ہوگی :)
 
1.png
1.png
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔ بہت ہی دیدہ زیب سرورق بنائے ہیں ۔ بعض تو بہت ہی اچھے ہیں ۔ آرٹسٹ کو بہت داد!

ایک بات البتہ کہنا چاہوں گا کہ بعض جگہوں پر کتاب کے نام میں تشکیلات کا استعمال ٹھیک سے نہیں کیا گیا ۔ اردو الفاظ کو عربی تشکیلات کی بھرمار سے بوجھل بنادیا گیا ہے ۔ خصوصاً میزان کبیر اور میزان صغیر بے تحاشا اور بیجا استعمال کئے گئے ہیں ۔ تشکیلات کا استعمال تحریر کو بصری توازن دینے کے لئے کیا جاتا ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ ان کے استعمال میں اعتدال اور ذوق برتنا چاہئے ۔

اوپر دہلی مرحوم کے سرورق پر "ح" کے اوپرجو علامت استعمال کی گئی ہے وہ دو پیش کی علامت ہے یعنی ضمّتین کو ظاہر کرتی ہے اور اس جگہ درست نہیں ہے ۔ اگر کرنا ہی ہے تو یہاں پیش یا ضمہ استعمال کرنا چاہئے ۔
 
اس رہنمائی کا بے حد شکریہ! اس امر کا خیال رکھیں گے۔ :)
 
بہت ہی دیدہ زیب اور لاجواب سرورق ہیں۔ اگر ورڈ فائل کی طرح ان سرہائے ورق کی بھی "ایڈٹ ایبل" فائلیں عطا ہوجائیں تو ایک حج کا ثواب آپ حضرات کی نذر کریں۔ :)
 
جب کتاب شائع ہوتی ہے تو ان کے سرورق کی قابل ترمیم فائل بھی ساتھ ہی اپلوڈ کی جاتی ہے۔ :)
اگر آپ اس میں ترمیم کرنا چاہتے تو ہمیں بھی بتائیں۔ تاکہ آپ کی تجاویز سے ہم کچھ سیکھ سکیں اور مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
 
نہیں میں تو صرف "استفادہ" کرنا چاہتا ہوں۔
 
Top