مبارکباد سیما آپی پانچ ہزاری

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کی بہت ہی شفیق ہستی اور ہر ایک سے شفقت سے پیش آنی والی سیما آپی خیر سے پانچ ہزار مراسلوں کا سنگ میل عبور کر چکی ہیں۔

سیما آپی آپ کو یہ سنگ میل بہت مبارک ہو۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی شفقت ایسے ہی سب اراکین اردو محفل پر قائم و دائم رہے اور ہم سب آپ کے علمی مراسلوں سے مستفید ہوتے رہیں۔
 
سید عمران

محفلین
بہت بہت مبارک ہو سیما صاحبہ۔۔۔
آپ کو اس سنگ میل تک پہنچانے میں جس شخصیت کا سب سے اہم اور نمایاں کردار رہا ہے وہ قابل احترام شخصیت خود ہماری اپنی ذاتی ہے۔۔۔
مابدولت کو ترکی بہ ترکی جواب دینے کی بدولت ہی آج آپ کو یہ بے بہا دولت حاصل ہوئی ہے۔۔۔
ہم نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کو اس مقام تک پہنچانے کی جو کاوشیں کی ہیں، اس اہم موقع پر اس کے لیے ہم خود کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں!!!
آپ کو بہت بہت مبارک ہو!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

شمشاد میاں۔
جیتے رہیے۔ڈھیروں دعائیں شاد و آباد رہے۔پانچ ہزار مراسلوں کا سنگ میل عبور کرانے میں آپ کی شراکت بھی ہے اور ساتھ ساتھ راہنمائی بھی آپ کی آمد نے یہاں تک پہنچنا ممکن کیا۔
بہت ساری دعائیں:in-love:بہت بہت شکریہ آپکی محبت کا ہاں ایک بات تو بھول گئی حضرت علی علیہ السلام کا قولِ مبارک ہے۔’’ جس نے مجھے ایک لفظ سکھایا وہ میرا استاد ہوا۔۔‘‘
تو جناب یہ تو تازہ تازہ ہے ۔اللّہ ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے آمین:in-love::in-love::in-love::in-love:
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
سیما آپا ! آپ کو پنج ہزاری سنگ میل کا منصب مع سبک رفتارئ دس ہزار بہت مبارک ہو اور مراسلوں کے پرخلوص اور شگفتہ و شائستہ ہونے کی مبارک باد بھی الگ سے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو سیما صاحبہ۔۔۔
آپ کو اس سنگ میل تک پہنچانے میں جس شخصیت کا سب سے اہم اور نمایاں کردار رہا ہے وہ قابل احترام شخصیت خود ہماری اپنی ذاتی ہے۔۔۔
مابدولت کو ترکی بہ ترکی جواب دینے کی بدولت ہی آج آپ کو یہ بے بہا دولت حاصل ہوئی ہے۔۔۔
ہم نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کو اس مقام تک پہنچانے کی جو کاوشیں کی ہیں، اس اہم موقع پر اس کے لیے ہم خود کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں!!!
آپ کو بہت بہت مبارک ہو!!!
جناب سید صاحب۔
نوازش،کرم،شکریہ،مہربانی
اِس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ وہ قابلِ صد احترام شخصیت آپ کی ہے ۔جنکی بدولت یہ مشکل سفر آسان ہوا ۔ اب خواہش بیان کی جائے کہ اس گراں قدر خدمت کے عوض کچھ صلہ یہ ناچیز آپکو پیش کرسکے۔۔۔
اوّل تو دلی مبارکباد قبول فرمائیے۔:):):star2::star2::star2:
بہت ساری دعائیں مشکل ترین مشن کی کامیابی کے لئے:cool3:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سیما آپا ! آپ کو پنج ہزاری سنگ میل کا منصب مع سبک رفتارئ دس ہزار بہت مبارک ہو اور مراسلوں کے پرخلوص اور شگفتہ و شائستہ ہونے کی مبارک باد بھی الگ سے ۔
بھیا جیتے رہیے،شادوآباد رہیے۔آپ سب کی محبت اس منصب پہ بھاری روز آپ لوگوں کو تنگ کرتی ہوں۔بھیا یہ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں۔اور آپ سب اپنی محبت سے مجھے سکھا دیتے ہیں۔بہت شکریہ اتنی اپنائیت اور خلوص کا۔ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔
 
Top