ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی یہ کس کا شعر ہے :

وہ ہیں کہ جانے کو کھڑے ہیں
دل ہے کہ بیٹھا جا رہا ہے!
دیکھا دیکھا لگ رہا ہے :whistle:
دیکھا دیکھا لگ رہا ہے کیا مطلب؟ میں نے تمہاری ڈی پی سے لیا ہے اور تمہیں علم ہی نہیں۔
اگر شاعر کا نام معلوم ہو اس کا مزید کلام تلاش کیا جا سکتا ہے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
پھر تو کیا بات ہے سر!! :)
ہمیں زیادہ کوفت اس لیے ہوتی ہے صبح دیر تک ہم سے سویا نہیں جاتا اور نہ دن میں نیند آتی ہے. سو رات کو چائے پی کے نیند قربان کرنے کا خطرہ مول نہیں لیتے. :)
ہمیں ان لوگوں پر رشک آتا ہے جو کبھی بھی کہیں بھی سو جاتے ہیں. :)
السلام علیکم لاریب!
کیسی ہو؟ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
فاطمہ، ہدی اور محمد کیسے ہیں؟ اب تو ماشاء اللہ بڑے بڑے ہو گئے ہوں گے اور سعید کا کیا حال ہے؟ وہ ریاض میں ہی ہیں ناں۔
الحمدللہ بچے اور سعید بالکل ٹھیک ہیں۔
فاطمہ چار سال، ہدیٰ دو سال اور محمد اسماعیل ایک سال کا ہے۔۔۔۔ اتنے ہی ہیں کہ فرصت نہ ملے بالکل بھی۔۔۔ :)
ہاں جی سعید ریاض میں ہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماہی یہی تو گولڈن ایج ہوتی ہے بچوں کی۔ کل کلاں کو اسکولوں میں داخل ہو گئے تو یہ مزے ختم۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماہی، اردو محفل کو تو ان کے ساتھ نہ ملاؤ۔ ان کا اور اردو محفل کا بھلا کیا مقابلہ۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی، اردو محفل کو تو ان کے ساتھ نہ ملاؤ۔ ان کا اور اردو محفل کا بھلا کیا مقابلہ۔
مصروفیت تو مصروفیت ہوتی نا۔۔۔۔ بعض اوقات آپ کو اپنا محبوب ترین مشغلہ بھی چھوڑنا پڑتا۔۔۔ صرف وقت حاصل کرنے کے لئیے :)
لیکن آپ نے کہا تو میں محفل کو لسٹ سے نکال لیتی ہوں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
"اُم المشروبات" کہیے جناب۔ :)
وارث بھائی آپ نے میرا "چائے" مضمون نہیں پڑھا۔ میرے دستخط میں اس کا ربط موجود ہے۔

جس طرح انسان اشرف المخلوقات ہے، اسی طرح چائے اشرف المشروبات ہے۔
"اُم المشروبات" بھی اچھی تشبیع ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی آپ نے میرا "چائے" مضمون نہیں پڑھا۔ میرے دستخط میں اس کا ربط موجود ہے۔

جس طرح انسان اشرف المخلوقات ہے، اسی طرح چائے اشرف المشروبات ہے۔
"اُم المشروبات" بھی اچھی تشبیع ہے۔
آپ اپنی چائے کو "اشرف المشروبات" ہی رہنے دیں، یہ اُم المشروبات، اُم الخبائث بھی ہے بد قسمتی سے۔ :)
 
Top