ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی ابھی عرب میں مقیم ہیں تو عربوں والی ہی چائے (قہوہ) پیتے ہیں پاکستانی طرز کی؟
گھر میں تو دودھ والی چائے ہی بنتی ہے جو میں بھی پی لیتا ہوں۔ لیکن دن میں تین سے چار دفعہ سبز چائے پیتا ہوں اور باہر کہیں ہوں تو وہاں یا تو عربی قہوہ ملے گا یا بغیر دودھ کے چائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے؟؟
ہمارا بھی یہی حال و خیال ہے. رات کو چائے پی لیں تو نیند اڑنچھو ہو جاتی ہے. اس لیے رات کو چائے کی طرف دیکھتے بھی نہیں. :)

آپ کیوں رات کو پیتے ہیں بھلا؟ :question:
مجھ پر چائے کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ مجھے تو سوتے میں سے اٹھا کر چائے پلا دیں، میں پی کر پھر سو جاؤں گا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
مجھ پر چائے کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ مجھے تو سوتے میں سے اٹھا کر چائے پلا دیں، میں پی کر پھر سو جاؤں گا۔
پھر تو کیا بات ہے سر!! :)
ہمیں زیادہ کوفت اس لیے ہوتی ہے صبح دیر تک ہم سے سویا نہیں جاتا اور نہ دن میں نیند آتی ہے. سو رات کو چائے پی کے نیند قربان کرنے کا خطرہ مول نہیں لیتے. :)
ہمیں ان لوگوں پر رشک آتا ہے جو کبھی بھی کہیں بھی سو جاتے ہیں. :)
 
Top