عباس اعوان

محفلین
خدا خدا کر کے بارش سے جان چھوٹی ہے اور کچھ کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کے لیے تیس پینتیس اوور نکالنے ایک اہم ٹاسک ہوگا۔ اینڈرسن کو بھی ایک وکٹ درکار ہے پہلا 600 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ باؤلر بننے کے لیے۔ اگر آج وکٹ نہ ملی تو نہ جانے کتنا انتظار کرنا پڑے گا کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ شیڈول اس وقت فائنل نہیں ہے۔
اینڈرسن نے یہ سنگ میل بھی عبور کر ہی لیا۔
اظہر علی آؤٹ۔
 
شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی اظہر علی ایندرسن کا شکار ہو گیا۔
120 پر تین آؤٹ
32٫4 اوور باقی ہیں، اللہ کرئے باقی کے سات کھلاڑی یہ نکال جائیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
خدا خدا کر کے بارش سے جان چھوٹی ہے اور کچھ کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کے لیے تیس پینتیس اوور نکالنے ایک اہم ٹاسک ہوگا۔ اینڈرسن کو بھی ایک وکٹ درکار ہے پہلا 600 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ باؤلر بننے کے لیے۔ اگر آج وکٹ نہ ملی تو نہ جانے کتنا انتظار کرنا پڑے گا کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ شیڈول اس وقت فائنل نہیں ہے۔
پاکستان نے کئی لیجنڈری باؤلر پیدا کیے ہیں، تو اس لسٹ میں کوئی پاکستانی باؤلر موجود کیوں نہیں ہے وارث بھائی ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان نے کئی لیجنڈری باؤلر پیدا کیے ہیں، تو اس لسٹ میں کوئی پاکستانی باؤلر موجود کیوں نہیں ہے وارث بھائی ؟
فٹنس کی وجہ سے۔ آپ اینڈرسن اور وسیم اکرم کو دیکھ لیں۔ وسیم اکرم کی اوسط بھی بہتر ہے اور سٹرائیک ریٹ بھی، لیکن اکرم بمشکل سو ٹیسٹ کھیل سکا اس میں آخری کئی ٹیسٹ خانہ پری تھے اور بار بار ان فٹ ہوا جب کہ اینڈرسن 156 واں ٹیسٹ کھیل رہا ہے اور ابھی مزید کھیلے گا، فٹ ہے اور جوں جوں اس کی عمر بڑھ رہی ہے فٹنس اور کارکردگی بھی بڑھ رہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھیا پاکستان کو بس بارش ہی جتوا سکتی :rollingonthefloor:
اس کا کریڈٹ آپ پاکستانی ٹیم کو دے کر ناانصافی تو نہ کریں :rollingonthefloor:
پاکستانی ٹیم بلکہ پوری پاکستانی قوم کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے پورے ساڑھے تین دن دعاؤں میں گزارے ہیں کہ بارش ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب دو دن آرام کرنے کے بعد ۲۸ اگست کو ٹاکرا ہو گا، لیکن وہ تو ایک ہی دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ کہ ٹی20 ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب ان شاء اللہ اچھا ہی کھیلیں گے اور جیتیں گے بھی، اگر بارش نے گوروں کی مدد نہ کی تو۔
 
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شاہینوں نے 99 ورلڈ کپ کٹ کا ریٹرو آزمانے کی کوشش کی ہے۔۔

20200827-180808.jpg
 
پہلے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار۔
لیکن اُمید ہے کہ میچ ممکن ہو پائے گا۔
کوورز کو کھڈے لائن لگایا جا رہا اور کھلاڑی بھی وارم اپس میں مشغول ہیں البتہ بادل ابھی تک اپنا سایہ قائم رکھے ہیں گراؤنڈ پر۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی طرف سے اس میچ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔
 
پاکستان نے حیدر علی کو موقع دینے کی بجائے پھر سے ملک،فخر اور حفیظ کے ساتھ جانے کو بہتر جانا۔ o_O:rolleyes:

شمشاد بھائی بابر اعظم کافی عرصے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مستقل کپتان ہیں۔۔

پاکستان کی طرف سے اس میچ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔
 
ٹی ٹوئنٹیز میں آئیے گا پھر دیکھیں گے۔

مقدس آپا میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔ حیدر کو نہ کھیلا پھر بڈھی ہڈیوں کو آزما رہے ہیں۔ بلکہ میں تو کہتا مار مار بھرکس نکال دیں بیشک۔۔۔ :at-wits-end::sinister:
 
Top