بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

پاکستان 41/0
18 اوورز

ابھی تک تو عمدہ کھیل پیش کیا ہے۔ تاہم دوبارہ میچ شروع ہونے پر مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
79 پر ایک ہی آؤٹ ہے۔ پوری امید ہے موجودہ جوڑی آج کا دن نکال جائے گی۔ صرف 29 اوور باقی ہیں آج کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
100 پر دو آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اللہ کرئے اب یہ دونوں باقی کے ۱۴ اووور کھیل جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا دن نکال ہی گئے ہیں۔ خراب روشنی کی وجہ سے 100 پر 2 آؤٹ، میچ ختم کرنا پڑا۔
 
سر برائن چارلس لارا :in-love:

20200825-014637.jpg
 
اگر بارش نہیں ہوتی اور تمام اوورز کا کھیل ممکن کو پاتا ہے جو کہ آج 98 اوورز تک بھی جا سکتا ہے تو شاہینو کے لئے شدید مشکلات کو سکتی ہیں۔۔ تاہم اگر بارش کی صورت میچ تاخیر سے شروع ہونے کی صورت میں ڈرا کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اور 13 ٹیسٹ چمپئین شپ پوائنٹس مل جائیں گے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے کہ ابھی بھی بارش ہی برابر ساتھ دے رہی ہے۔
ان شاء اللہ دن کے آخر تک یہی صورتحال رہے گی۔​
 

شمشاد

لائبریرین
آخری خبروں کے مطابق :

3.45pm: Inspection at 4pm, with a view to playing at 4.15pm - it is ON, people!

تو وہاں کے سوا چار بجے کھیل شروع ہونے کی توقع ہے۔

سُننے میں آیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ساری کی ساری ابھی بھی سجدے میں ہی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خدا خدا کر کے بارش سے جان چھوٹی ہے اور کچھ کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کے لیے تیس پینتیس اوور نکالنے ایک اہم ٹاسک ہوگا۔ اینڈرسن کو بھی ایک وکٹ درکار ہے پہلا 600 وکٹیں حاصل کرنے والا فاسٹ باؤلر بننے کے لیے۔ اگر آج وکٹ نہ ملی تو نہ جانے کتنا انتظار کرنا پڑے گا کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ شیڈول اس وقت فائنل نہیں ہے۔
 
Top