میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
یہ ہمارا بہت پسندیدہ شعر ہے

یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فرازؔ
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے!!
 
سیما علی

لائبریرین
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہی!!!!!!
اس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا

احمد فراز
 
شمشاد

لائبریرین
میں نہیں ہوں نغمۂ جاں فزا مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں بڑے بروگ کی ہوں صدا میں بڑے دکھی کی پکار ہوں

نہ میں مضطرؔ ان کا حبیب ہوں نہ میں مضطرؔ ان کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں
(مضطر خیر آبادی)
 
لاجواب
 
شمشاد

لائبریرین
نہ جانے روٹھ کے بیٹھا ہے دل کا چین کہاں
ملے تو اس کو ہمارا کوئی سلام کہے
(کلیم عاجز)
 
شمشاد

لائبریرین
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
(چکبت برج نرائن)
 
شمشاد

لائبریرین
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
(حفیظ ہوشیارپوری)
 
شمشاد

لائبریرین
شدید پیاس تھی پھر بھی چھوا نہ پانی کو
میں دیکھتا رہا دریا تری روانی کو
(شہر یار)
 
Top