میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
محبت کرنے والے درد میں تنہا نہیں ہوتے
جو روٹھو گے کبھی مجھ سے تو اپنا دل دکھاؤ گے
(عازم کوہلی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا تو جو نافہم ہیں وہ بولتے ہیں ان دنوں
یا جنہیں خاموش رہنے کی سزا معلوم ہے
(شجاع خاور)
 

سیما علی

لائبریرین
ہمیں یہ شرم کہ ہم سے تو بندگی نہ ہوئی
وہ چاہتا ہے کہ مثل خدا نظر آئے—

انیس دہلوی
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اثر ہوا نہیں اس پر ابھی زمانے کا
یہ شہزاد ہے کردار کس فسانے کا

پروین شاکر
یہ شعر ایسے ہے :

اثر ہوا نہیں اس پر ابھی زمانے کا
یہ خواب زاد ہے کردار کس فسانے کا

آپ نے جو شعر لکھا ہے، اس کا دوسرا مصرعہ غلط ہے۔
 
آخری تدوین:
Top