1954 میں ریکارڈ کیا گیا پاکستان کا قومی ترانہ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم!

کیا پاکستان کا 1954ء میں پہلا ریکارڈ کیا گیا قومی ترانہ مل سکتا ہے؟ کافی تلاش بسیار کے باوجود مجھے کوئی مستند لنک نہیں ملا۔
وکی پیڈیا اردو کے مطابق:
اِس ترانے کو اس وقت کے گیارہ معروف سنگیت کاروں نے گایا جن میں احمد رشدی، کوکب جہاں، رشیدہ بیگم، نجم آرا، نسیمہ شاہین، زوار حسین، اختر عبّاس، غلام دستگیر، انور ظہیر اور اختر وارث علی شامل ہیں۔
اسے ریڈیو پاکستان کے آرکائیوز میں ہونا چاہیے۔
مزید یہ کہ پی ٹی وی پہ چلنے والا یہ قومی ترانہ کن گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے؟ کیا یہ 1954ء والا ہی ہے؟
 
ظفری

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے۔
سوچ رہا ہوں اب اپنی ریٹائرمنٹ اردو محفل پر ہی گذار دوں ۔ اور عمر کا بھی تقاضا ہے کہ بڑھاپا پرانے دوستوں میں گذارا جائے ۔ آپ سمیت اوروں سے بھی بات چیت ہوجایا کرے گی۔ :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے۔
سوچ رہا ہوں اب اپنی ریٹائرمنٹ اردو محفل پر ہی گذار دوں ۔ اور عمر کا بھی تقاضا ہے کہ بڑھاپا پرانے دوستوں میں گذارا جائے ۔ آپ سمیت اوروں سے بھی بات چیت ہوجایا کرے گی۔ :thumbsup:
اچھی بات ہے، شمشاد صاحب بھی تشریف لے آئے ہیں، آپ بھی آ گئے، محفل کی رونق دو بالا ہو جائے گی۔ :)
 
السلام علیکم!

کیا پاکستان کا 1954ء میں پہلا ریکارڈ کیا گیا قومی ترانہ مل سکتا ہے؟ کافی تلاش بسیار کے باوجود مجھے کوئی مستند لنک نہیں ملا۔
وکی پیڈیا اردو کے مطابق:

اسے ریڈیو پاکستان کے آرکائیوز میں ہونا چاہیے۔
مزید یہ کہ پی ٹی وی پہ چلنے والا یہ قومی ترانہ کن گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے؟ کیا یہ 1954ء والا ہی ہے؟
یہ بھی چیک کریں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاں منے! یار یہ وہ والا قومی ترانہ نہیں ہے۔ مجھے یاد ہے وہ دن جب یہ ترانہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ میں وہیں موجود تھا۔۔۔۔ البتہ وہ جو پہلا تھا۔۔۔ اس کا پتا نہیں کیا ہوا۔۔۔ میں نے کہا بھی تھا اسی دن ہی سب سے۔۔۔ سنبھال رکو۔۔۔ ستر اسی سال بعد کوئی میرے سے پوچھے گا تو کیا جواب دوں گا۔۔۔

یادداشت کام نہیں کر رہی۔ مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ جوں ہی یاد آیا بتاؤں گا۔
 
لیکن اِس میں ذکر نہیں کہ آیا یہ وہی 1954ء والا قومی ترانہ ہے یا بعد میں دوبارہ ریکارڈ کیا گیا تھا؟
یہ والا ورژن سنہ ۲۰۰۰ کے آس پاس ریکارڈ ہوا تھا اور ایک نجی کمپنی نے ملی نغموں کے ایک ’’ری مکس‘‘ البم کے لئے ریکارڈ کیا تھا۔

ویسے اس میں گلوکار تحسین جاوید کی آواز اتنی نمایاں ہے کہ کسی کو بھی اس کے ۱۹۵۴ کی ریکارڈنگ ہونے کا گمان نہیں ہونا چاہیے :)
مجھے تو انٹرنیٹ پر تلاش کرنے پر سب سے پرانی ریکارڈنگ وہی ملی جو بلال نے شیئر کی ہے۔ آڈیو کوالٹی سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ۱۹۵۴ میں نہیں تو پی ٹی وی کے ابتدائی ایام میں ہی ریکارڈ ہوا ہوگا۔
وڈیو میں اسٹیل مل دیکھی جاسکتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وڈیو ۸۰ کی دہائی کے وسط میں تیار کی گئی ہوگی۔ واللہ اعلم۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہاں منے! یار یہ وہ والا قومی ترانہ نہیں ہے۔ مجھے یاد ہے وہ دن جب یہ ترانہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ میں وہیں موجود تھا۔۔۔۔ البتہ وہ جو پہلا تھا۔۔۔ اس کا پتا نہیں کیا ہوا۔۔۔ میں نے کہا بھی تھا اسی دن ہی سب سے۔۔۔ سنبھال رکو۔۔۔ ستر اسی سال بعد کوئی میرے سے پوچھے گا تو کیا جواب دوں گا۔۔۔

یادداشت کام نہیں کر رہی۔ مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ جوں ہی یاد آیا بتاؤں گا۔
اور چیخ چیخ کے بتائیں سب کو اپنی عمر!!! اب لوگ آپ سے اِس عمر میں بھی جوانی کا راز پوچھیں گے تو کیا کہیں گے انہیں!!! مجھے تو لگ رہا ہے کہ آپ کی مشہور ہونے سکیم ہے کوئی۔ :LOL:
 
Top