پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

الشفاء

لائبریرین
لکڑی کے موٹے اور بڑے بڑے تختوں سے بنی ہوئی سیڑھی تھی جسے پڑسانگ کہتے تھے۔۔۔

51086987_10205757524654329_4160856564225277952_n.jpg
 
اس میں امپورٹڈ فلیورڈ تمباکو استعمال ہوتا ہے جو صحت کے لئے انتہائی مضر ہے دیسی حقے میں دیسی تمباکو اور گڑ استعمال ہوتا ہے
گویا دیسی تمباکو صحت کے لئے مضر نہیں؟؟؟ :)
ویسے مجھے ایک بات کا تجسس ہے کہ برصغیر میں حقے کا رواج کب پڑا؟ تمباکو تو دنیا بھر میں یورپیوں نے امریکا سے متعارف کروایا تھا، اگر حقہ برصغیر میں تمباکو کی آمد سے قدیم تاریخ رکھتا ہے تو تمباکو سے قبل اس میں کیا استعمال کیا جاتا تھا؟
 
فہد اشرف

محفلین
بھنگ وغیرہ پیتے رہے ہوں گے۔
ہاہاہا ۔۔۔ افیون بھی ہوسکتی ہے :)
ویسے کئی مورخین کا یہ دعویٰ ہے کہ انگریز کی حکومت سے قبل برصغیر میں بھنگ کا نشہ کرنا قابلِ تعزیر جرم نہیں ہوا کرتا تھا :)
انگریزوں نے اپنی پراڈکٹ یعنی تمباکو کی مارکیٹ بنانے کے لئے بھنگ کو نشانہ بنایا ۔۔۔ واللہ اعلم :)
 
گویا دیسی تمباکو صحت کے لئے مضر نہیں؟؟؟ :)
ویسے مجھے ایک بات کا تجسس ہے کہ برصغیر میں حقے کا رواج کب پڑا؟ تمباکو تو دنیا بھر میں یورپیوں نے امریکا سے متعارف کروایا تھا، اگر حقہ برصغیر میں تمباکو کی آمد سے قدیم تاریخ رکھتا ہے تو تمباکو سے قبل اس میں کیا استعمال کیا جاتا تھا؟
راحل بھائی میں نے ایک بار اپنے جغرافیہ کے استاد سے سنا تھا کہ تمباکو ہندوستان میں اکبر کے دور حکومت میں آیا اب وللہ عالم یہ بات کتنی درست ہے
 
راحل بھائی میں نے ایک بار اپنے جغرافیہ کے استاد سے سنا تھا کہ تمباکو ہندوستان میں اکبر کے دور حکومت میں آیا اب وللہ عالم یہ بات کتنی درست ہے
عین ممکن ہے ۔۔۔ اکبر کا دور آتے آتے یورپی تاجر، خصوصاً پرتگیزی بحرِ ہند کے تجارتی راستوں پر اچھا خاصا تسلط قائم کر چکے تھے، اور ساحلی علاقوں میں ان کے تجارتی قلعے اور کوٹھیاں بھی قائم ہوچکی تھیں۔
گویا یورپیوں سے تجارت تو شروع ہو چکی تھی۔
 
جاسمن

لائبریرین
پنجاب میں بھی زیر کے ساتھ رلّی کہا جاتا تھا۔ لیکن ہم نے عموماً یہ سادہ کپڑوں کی بنی ہوئی دیکھی جو چھوٹے بچوں کے نیچے ڈالی جاتی تھی تاکہ بستر خراب نہ ہو۔ اسی سے یاد آیا کہ بچوں کا ایک لنگوٹ بھی ہوتا تھا موٹے سے کپڑے کا بنا ہوا تکونی شکل کا، جس کی جگہ اب ڈائپر نے لے لی ہے۔

بچوں کے نیچے بچھانے کے لیے بچھونی ہوتی ہے۔ رلی ورک ہوتا ہے۔ یعنی کپڑے پہ ایک خاص قسم کا کام کر کے اسے ایک ڈیزائن کی شکل دینا۔ جبکہ بچھانے کے حوالہ سے اگر آپ رلی ورک میں بچھونی بنا لیں یا رضائی کا استر بھی بنا سکتے ہیں۔
لنگوٹ ضروری نہیں کہ موٹے کپڑے کا ہو۔ میں نے اپنے بچوں کے لیے بہت شروع میں لنگوٹ خود سیے تھے۔ ایک سہیلی کے بچے کے لیے، اپنے سب بھتیجوں کے لیے۔ اور ابھی تھوڑے دن ہوئے کہ میں نے اپنی بھتیجی کے لیے لنگوٹ سیے۔ لیکن میں نرم ململ کے بناتی ہوں۔ اس لنگوٹ میں پرانی ململ کے کپڑے کاٹ کے رکھ دیتی ہوں۔
لیکن میں نے اپنے بچوں کو ڈائپر بہت ہی کم استعمال کرائے۔ بچوں کو ٹوائلٹ ٹریننگ تو شروع میں ہی کرا دی تھی۔ پھر بہت سہولت رہتی تھی۔
 
آخری تدوین:
بچوں کے نیچے بچھانے کے لیے بچھونی ہوتی ہے۔ علی ورک ہوتا ہے۔ یعنی کپڑے پہ ایک خاص قسم کا کام کر کے اسے ایک ڈیزائن کی شکل دینا۔ جبکہ بچھانے کے حوالہ سے اگر آپ رلی ورک میں بچھونی بنا لیں یا رضائی کا استر بھی بنا سکتے ہیں۔
لنگوٹ ضروری نہیں کہ موٹے کپڑے کا ہو۔ میں نے اپنے بچوں کے لیے بہت شروع میں لنگوٹ خود سیے تھے۔ ایک سہیلی کے بچے کے لیے، اپنے سب بھتیجوں کے لیے۔ اور ابھی تھوڑے دن ہوئے کہ میں نے اپنی بھتیجی کے لیے لنگوٹ سیے۔ لیکن میں نرم ململ کے بناتی ہوں۔ اس لنگوٹ میں پرانی ململ کے کپڑے کاٹ کے رکھ دیتی ہوں۔
لیکن میں نے اپنے بچوں کو ڈائپر بہت ہی کم استعمال کرائے۔ بچوں کو ٹوائلٹ ٹریننگ تو شروع میں ہی کرا دی تھی۔ پھر بہت سہولت رہتی تھی۔

ڈائپرز کے تذکرے سے نہالچے یاد آگئے۔ اب تو تقریباً معدوم ہی ہو چکے ہوں گے :)
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20200722142012.jpg

میرے گھر کی عام استعمال کی چنگیریں/چھابیاں پرانی ہو گئی ہیں۔ یہ دھو کے رکھی ہیں۔
جب چنگیر/چھابی پرانی ہو جائے تو میں اسے پکوڑے وغیرہ رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہوں۔ اس میں تیل جذب ہو جاتا ہے۔
 
کیا یہ نہالچے بچھونی کو کہتے ہیں؟
اصلاً تو غالباً بچھونا ٹائپ ہی کوئی چیز ہوتی ہے، ہماری طرف عرف میں لنگوٹ کو کہا جاتا تھا۔ مجھے خود بھی ٹھیک سے یاد نہیں کیونکہ بچپن میں ہی دیکھے تھے، جبکہ ڈائپرز اتنے عام اور سستے نہیں ہوئے تھے۔
 
Top