آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

سروش

محفلین
Payitaht Abdülhamid
The Last Emperor
MV5BMzMzMzcyNWItYmRjMC00MjM2LWFlYzgtOTA5NDFkYTEwZjMzXkEyXkFqcGdeQXVyNDg4MjkzNDk@._V1_SY1000_CR0,0,753,1000_AL_.jpg

زیک

مسافر
نیٹفلکس پر ارطغرل انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھنا شروع کیا۔ پہلی قسط ہی انتہائی خراب تھی۔ نہ پیسنگ صحیح تھی اور ڈائیلاگ تو بہت ہی مصنوعی۔ مزید دیکھنے کا ارادہ ترک کر دیا
 
جاسم محمد

محفلین
نیٹفلکس پر ارطغرل انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھنا شروع کیا۔ پہلی قسط ہی انتہائی خراب تھی۔ نہ پیسنگ صحیح تھی اور ڈائیلاگ تو بہت ہی مصنوعی۔ مزید دیکھنے کا ارادہ ترک کر دیا
نیٹ فلکس امریکہ میں کیا تمام سیزن دستیاب ہیں یا آپ نے سیزن 5 سے ہی شروع کیا؟
 
سید ذیشان

محفلین
نیٹفلکس پر ارطغرل انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھنا شروع کیا۔ پہلی قسط ہی انتہائی خراب تھی۔ نہ پیسنگ صحیح تھی اور ڈائیلاگ تو بہت ہی مصنوعی۔ مزید دیکھنے کا ارادہ ترک کر دیا
میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ :)

Vikings کا ایک سیزن دیکھا۔ اب مزید دیکھنے کا من نہیں ہے۔
 
طارق راحیل

محفلین
نیٹفلکس پر ارطغرل انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھنا شروع کیا۔ پہلی قسط ہی انتہائی خراب تھی۔ نہ پیسنگ صحیح تھی اور ڈائیلاگ تو بہت ہی مصنوعی۔ مزید دیکھنے کا ارادہ ترک کر دیا
اردو میں دیکھ لیں
اچھی ڈبنگ ہے سب ٹائیٹل کیا ضرورت ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو میں دیکھ لیں
اچھی ڈبنگ ہے سب ٹائیٹل کیا ضرورت ہے؟
لیکن اردو میں آوازیں صرف ایک سیزن کی دستیاب ہیں باقی اردو سب ٹائٹل البتہ تمام سیزن کے ہیں ۔ اردو ترجمہ انگریزی سے کافی بہتر ہے ۔
اردو آوازیں اچھی منتخب کی ہیں ۔
 
سروش

محفلین
لیکن اردو میں آوازیں صرف ایک سیزن کی دستیاب ہیں باقی اردو سب ٹائٹل البتہ تمام سیزن کے ہیں ۔ اردو ترجمہ انگریزی سے کافی بہتر ہے ۔
اردو آوازیں اچھی منتخب کی ہیں ۔
بہتر تو یہی ہے کہ اسکو ترکش میں اردو/انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھا جائے ۔ ترکی اتنی اجنبی زبان نہیں ہے ، 10 قسطوں تک سمجھ آنے لگے گی ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
10 قسطوں تک سمجھ آنے لگے گی ۔
ارے نہیں بھائی یہ تو ذرا زیادہ ہی ہو گیا ۔ :)
آپ پورے سیزن بھی دیکھ لیں سب ٹائٹلز یا ترجمے سے بے نیاز نہیں ہو سکتے ۔
البتہ یہ خوب اندازہ ہو جاتا ہے کہ عربی (اورفارسی) کس حد تک پیوستہ اثرات رکھتی ہیں ترکی زبان میں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ڈائیلاگ تو بہت ہی مصنوعی
انگریزی ترجمہ دردناک حد تک سپاٹ ہے ۔ اردو البتہ بہتر ہے ۔ پہلا سیزن اردو آوازوں کے ساتھ کافی اچھا ہے ۔
باقی سیزن اردو ترجمے کے ساتھ ہیں البتہ ترجمہ قدرے بہتر ہے ۔
عربی ترجمہ اور آوازیں بھی بہت اچھی ہیں ۔
 
آخری تدوین:

عمار نقوی

محفلین
یو ٹیوب پر "قیامة ارطغرل" (عربى) دیکھ رہے تھے۔دو سیزن دیکھے۔تیسرے سیزن کی عربی ڈبنگ اتنی اچھی نہیں ہے اس لئے فی الحال دیکھنا بند !!
 
عمار نقوی

محفلین
انگریزی ترجمہ دردناک حد تک سپاٹ ہے ۔ اردو البتہ بہتر ہے ۔ پہلا سیزن اردو آوازوں کے ساتھ کافی اچھا ہے ۔
باقی سیزن اردو ترجمے کے ساتھ ہیں البتہ ترجمہ قدرے بہتر ہے ۔
عربی ترجمہ اور آوازیں بھی بہت اچھی ہیں ۔
صحیح کہا عربی ڈبنگ میں آوازیں شاندار ہیں۔جس کا جیسا چہرہ ویسی ہی آواز دو سیزن دیکھے بڑا لطف آیا
 
عثمان

محفلین
ارطغرل ڈرامہ پر میری رائے ہے کہ اردو ڈبنگ یا ترجمہ سے بہتر ہے کہ انگریزی سب ٹائٹلز پر ہی انحصار کیا جائے۔ ترکی لفظ bey کا ترجمہ بھائی یا صاحب کیا گیا ہے ایسے جیسے کوئی دیسی ڈرامہ ہو۔ کارڈنل تھامس اور استاد اعظم کے مترجم ہرگز آوازوں سے میل نہیں کھاتے۔ ڈرامے کی رفتار اس قدر سست ہے کہ دس بارہ اقساط چھوڑ بھی دیں تو کہانی کچھ ہی آگے بڑھی ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ویسے پاکستان میں اس ڈرامہ کی مقبولیت کسی قسم کے معیار کی بجائے مذہبی وابستگی اور مقامی ڈراموں سے کچھ انفرادیت ہو سکتی ہے۔
 
زیک

مسافر
پہلی ہی قسط میں damsel in distress سین کو لیں۔ پہلے تو ایسا cliche آئیڈیا ہیرو ہیروئن کو ملانے کا۔ پھر ارطغرل اپنے مکمل شکاری دستے کے ساتھ تھا لیکن میدان میں اتر کر خود ہی زیادہ کو شکست دے دیتا ہے۔ فائٹ سین بھی آجکل کافی بہتر فلمائے جاتے ہیں جبکہ اس کا low budget کا سا انداز تھا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میری رائے میں اردو ڈبنگ یا ترجمہ سے بہتر ہے کہ انگریزی سب ٹائٹلز پر ہی انحصار کیا جائے۔ ترکی لفظ bey کا ترجمہ بھائی یا صاحب کیا گیا ہے ایسے جیسے کوئی دیسی ڈرامہ ہو۔ کارڈنل تھامس اور استاد اعظم کے مترجم ہرگز آوازوں سے میل نہیں کھاتے۔ ڈرامے کی رفتار اس قدر سست ہے کہ دس بارہ اقساط چھوڑ بھی دیں تو کہانی کچھ ہی آگے بڑھی ہوتی ہے۔
عثمان آپ کی بات درست اور تجزیہ بھی اچھا ہے ۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس اردو ترجمے میں سہولت کے عنصر کی بنیاد عوامی درجے مقبولیت حاصل کرنا ہے اور اسی کے پیش نظر ایساا کیا گیا ہے ۔ کلاسیکی اور قدیم ماحولیات کے تناظر میں با ضابطہ منظم ترجمہ اور زبان کا اصل مذاق اور خالص ادبی اسلوب عوای سطح پر تکلّف بن جاتے اگرچہ خواص کے لیے تو یہی ترجیح ہوتی ۔
سو انگریزی کے از حد سپاٹ ترجمے کے مقابلے میں مجھے اسی لحاظ سے اردو بہتر لگا ۔ جن چیزوں کی طرف آپ نے اشارہ کیا وہ بالکل درست ہونے کے باوجود زیادہ اہم نہیں (یعنی عوامی زبان میں) ۔
خیر یہ میرا ذاتی خیال ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top