پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی پلاننگ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی لڑی کے ذریعے اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کی تیاریوں کا تاخیر سے بے ضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔
ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا
مگر دیر آید درست آید کی مصداق ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے کہ ہم بھرپور انداز سے اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ منا سکیں۔
عدنان بھائی نے کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جن شبہات کا اظہار کیا ہے، اور احتیاطی تدابیر کی بات کی ہے، تو ہمیں فخر ہے کہ جو کام آج لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں ہو رہے ہیں، ان پر اردو محفل پہلے سے کاربند ہے۔
مثلاً
٭ آن لائن کلاسز
٭ آن لائن میٹنگز
٭ فاصلاتی چائے خانہ
٭ آنلائن مشاعرہ
٭ آنلائن مقابلہ جات
٭ اسی طرح زیادہ حساس علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
٭ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی

تو یہاں پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ آئیے اور کھل کر سالگرہ منائیے۔ :)

اس سالگرہ کو سب محفلین نے مل کر کامیاب بنانا ہے۔ یہاں مختلف سلسلوں کا آغاز کسی بھی محفلین کی جانب سے کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی آئیڈیا ہے، تو فوراً سے پیشتر اس سلسلہ کا آغاز کر دیجیے۔ :)
حوض تیار ہے، اپنے اپنے حصہ کا پانی ڈالیے، یہ نہ ہو کہ حوض پانی کا منتظر رہ جائے، اور سب یہ سوچتے رہ جائیں کہ باقی تو پانی لے آئیں گے، ایک ہمارے نہ ڈالنے سے کیا ہو گا۔ :)
یہ محفل ہم سب سے ہے۔ :)
 
وعلیکم السلام بھیا ،
ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی ترغیب دلائی ،
ہماری جانب سے ایک تجویز ہے کہ جو محفلین محفل کے ماحول سے بیزار ہو کر محفل کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں ان سے اگر رابطے کا ذریعہ ہے تو لازمی رابطہ کریں اور محفل پر آنے کی دعوت دیں تاکہ محفل کی رونق بحال ہو سکے اور اردو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ کا جشن بھرپور طریقے سامنایا جائے ۔
 
فہد اشرف

محفلین

عرفان سعید بھائی کو بھی دعوت نامہ بھیجیں۔
 
عرفان سعید بھائی کو بھی دعوت نامہ بھیجیں۔
فہد بھائی ہمارے پاس اگر عرفان بھائی کا ای میل ایڈریس یا فون نمبر ہوتا تو ہم ضرور رابطہ کرتے مگر افسوس ،ہمارے پاس جن محفلین کا فون نمبر ہے اور وہ محفل سے غائب ہیں،ہم نے ان سب سے رابطہ کیا ہے اور خیر خیریت معلوم کرنے کے ساتھ محفل پر آنے کی دعوت بھی پیش کی ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فورم کی سالگرہ کے موقعے پر خصوصی زوم میٹنگز کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
خوبصورت بیک گراؤنڈز پہ محفلین کی تحریروں اور شاعری سے اقتباسات پیسٹ کر کے شریک کرنا کیسا رہے گا!

"محفلین کی شاعری اور تحاریر سے سجے پوسٹرز"
کیا یہ عنوان مناسب ہوگا؟
 
جاسمن

لائبریرین
"اردو محفل کے سرورق"
نت نئے انداز سے سالگرہ کے موقع پہ اس طرح کے عنوان کے تحت ٹائٹل بنائے جائیں۔
 
خوبصورت بیک گراؤنڈز پہ محفلین کی تحریروں اور شاعری سے اقتباسات پیسٹ کر کے شریک کرنا کیسا رہے گا!

"محفلین کی شاعری اور تحاریر سے سجے پوسٹرز"
کیا یہ عنوان مناسب ہوگا؟
آپ نے آپی جی بہت عمدہ تجویز پیش کی ۔
آپ دھاگہ شروع کریں ۔ہم بھی آپ کے بنائے دھاگے میں اپنا حصہ ملیں گے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک تجویز یہ ہے کہ اس سالگرہ پہ جو محفلین سب سے زیادہ لڑیاں تشکیل دے، انھیں ٹائٹل یا کچھ اور انعام دیا جائے۔
 
ایک تجویز یہ ہے کہ اس سالگرہ پہ جو محفلین سب سے زیادہ لڑیاں تشکیل دے، انھیں ٹائٹل یا کچھ اور انعام دیا جائے۔
اچھی تجویز ہے، لیکن پندرہویں سالگرہ کے بینر تلے۔۔ ورنہ پھر ۔۔۔۔ پائین
کا دور دور (مطلب آٹھ دس اردو فورموں) تک کوئی ثانی نہ ہو گا۔
 
Top