کیا یورپ کی ترقی مذہب کو ترک کرنے کی مرہون منت ہے؟

محمد خلیل الرحمٰن بھائی آپ کیا سمجھتے ہیں کہ جو شخص غیر مسلم اقلیت کو مسلمان کہے جبکہ تمام علماء اسے غیر مسلم کہتے ہیں تو کیا اسکا اپنا ایمان ضایع نہ ہو گیا؟ کیا اسکو ازسر نو کلمہ پڑھ کر توبہ نہیں کرنا چاہیے؟ کیا اسکو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ تجدید نکاح نہیں کرنی چاہیے؟

4:94 اے ایمان والو! جب الله کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو تم پر سلام کہے اس کو مت کہو کہ مسلمان نہیں ہے
 
جاسم محمد

محفلین
4:94 اے ایمان والو! جب الله کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو تم پر سلام کہے اس کو مت کہو کہ مسلمان نہیں ہے
یہی تو بات ہے جناب کہ علما کرام نے مسلمانوں کو قرآن پاکی تعلیم سے دور کرکے گمراہی میں ڈال دیا ہے۔ پھر یہ کہتے ہیں ہم ترقی کیوں نہیں کر رہے۔
 
سید رافع

محفلین
لیکن مسلمانوں نے اس نظام کو چھوڑ دیا اور "سنی مت" کہ "شیعہ مت" کو اپنا لیا۔
آپکی لفظ غنیمت کی تحقیق سے مجھے بے حد فائدہ ہوا ہے۔ میں نے آیت اللہ سیستانی کی خمس کی تحقیق اور فتویٰ کا دوبارہ مطالعہ کیا۔ اس سے مجھے اندازہ ہوا ہے کہ اب لفظ لفظ کی تحقیق میں جانا ہو گا اور بین بین راستہ حقیقت میں ہدایت کا راستہ ہے۔ وہ راستہ نہ ہی اہل سنت کا راستہ ہے اور نہ ہی شیعہ کا راستہ ہے۔ ظاہر ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان دونوں راستوں سے کے ظاہر ہونے سے پہلے ہیں۔ مجھے ایک آیت ناجانے کیوں دل چاہ رہا ہے کہ ہدیہ کروں۔

سورہ 3 آیت 67: مَا کَانَ اِبْرٰہِیْمُ یَہُوْدِیًّا وَّلاَ نَصْرَانِیًّا: «(تمہیں بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ) ابراہیم نہ تو یہودی تھے نہ نصرانی»

وَّلٰ۔۔کِنْ کَانَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا: «بلکہ وہ تو بالکل یکسو ہو کر اللہ کے فرماں بردار تھے۔»

وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ: «اور نہ وہ مشرکوں میں سے تھے۔»

ویسے تو عربی زبان میں بہت وسعت ہے۔ لفظ غَنِمْتُمْ کی جڑ غنم ہے جس کے معنیٰ مال غنیمت ہیں۔ یہاں دیکھیں

مجھے اہل سنت کی طرف سے وہی مسئلہ دکھائی دیا جو آپ نے عرض کیا کہ ان کے بادشاہوں نے خمس اہل بیت کو دینا بند کر دیا۔ ظاہر ہے جب کسی اہل بیت کے امام کو شہید کریں اور کسی کو زہر دیں تو کیونکر ممکن ہے کہ ایسے فاسق خمس رسول اللہ ﷺ کے قرابتداروں کو خمس دیں۔ جتنی جنگیں ان بادشاہوں کے زمانے میں ہوتی ہوں گی اس سے کثیر مال غنیمت ہاتھ لگتا ہو گا لیکن وہ رسول اللہ ﷺ کے قربت داروں کو ایک نہ دیتے ہوں گے۔

شیعہ مذہب کی بنیاد اہل سنت کے الٹ پر ہے۔ اسکے ذریعے وہ امت کو یاد دھانی کراتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ کے قرابت داروں کا حق واضح کرتے ہیں۔ ایسے میں وہ جانتے ہوئے بھی اہل سنت کے الٹ کام کرتے ہیں۔ جیسے کہ شیعہ عالم سے پوچھیں تو انہیں معلوم ہے کہ پانچ نمازوں کے اوقات ہیں لیکن کیونکہ رسول اللہ ﷺ نمازیں ملا کر بھی پڑھتے سو انہوں نے اہل سنت سے ہٹ کر تین نمازیں پڑھیں۔ اہل سنت مکہ سے عمرے کے لیے داخل ہوتے ہیں اور شیعہ مدینے سے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ انکا یہ عمل امت کے لیے باعث رحمت ہے کہ پورا کا پورا دین ایک جوڑے کی شکل میں موجود ہے۔ آج لفظ غنیمت میں یہی ہوا۔

ہوا یہ ہو گا کہ غنیمت ہے دوران جنگ حاصل ہونے والا مال ہی لیکن کیونکہ شیعہ کو گیارہ سو سال قبل اور اس سے بھی پہلے غنیمت کے مال کا خمس نہ ملتا ہو گا تو انہوں نے خمس کی مراد ہی بدل دی۔ بلکہ اپنے مذہب کے پیروکاروں کو سال گزرنے پر خمس سے ایک کثیر رقم جو کہ 20 فیصد ہے وصول کرنے کا فتوی دے دیا۔ اس وجہ سے شیعہ آبادیوں سے اہل سنت کے عمال کے پاس ڈھائی فیصد زکوٰۃ یا دس فیصد عشر وصول کرنے کو بچتا ہی نہ ہو گا۔ یا ہو گا بھی تو کم۔ یوں مذہب شیعہ چلتا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ آجکل شیعہ زکوۃ تھوڑی لیکن خمس کثیر ادا کرتے ہیں جبکہ اہل سنت زکوۃ کثیر لیکن خمس میں ایک ڈھیلا نہیں دیتے۔

آپ کو بتایا آپ جس کو سود قرار دیتے ہیں۔ وہ سود ہے ہی نہیں۔ سود، در اصل منافع کا وہ حصہ ہے جسے مسلمان نے بطور ٹیکس بیت المال کو ادا کرنا تھا۔ لیکن کھا گیا۔
میرا خیال ہے کہ آپ اس معاملے میں شیعہ مذہب قبول کر کے راہ حق سے دور ہو گئے۔ جیسے اہل سنت نے خمس سے کھلواڑ کیا تھا ویسے ہی شیعہ علماء نے بھی خمس کی مراد ہی بدل دی۔ سود سے مراد قرضے پر منافع لینا ہے جس پر سال پورا ہونے کی بھی کوئی شرط نہیں۔ خمس کے لیے سال پورا ہونے کی شرط ہے۔ سو سود سے حاصل ہونے والے منافع کو خمس یا زکوۃ کے ٹیکس سے ملانا گندم کو چنا بتلانا ہے۔

بالکل غلط، مسلمان نہیں۔ "سنی مت " کے پیرو کار سارے منافع کو سود قرار دیتے ہیں، مسلمان ، قرآن حکیم کے احکامات مانتا ہے ، اس لئے کسی بھی شے سے ہوئے منافع کا پانچواں حصہ بیت المال کا حق سمجھتا ہے۔
یہاں بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے شیعہ مت قبول کر لیا ہے۔ آپ کا غالباً کہنا ہے کہ کیونکہ موجودہ امریکی معاشرے میں بیت المال ممکن نہیں۔ اس لیے اگر میں بینک میں اپنی رقم رکھوں تو اس پر نفع لینا حلال ہے۔ اسی طرح کیونکہ امریکہ میں زکوۃ و خمس تو ادا نہیں ہوتا اس لیے حکومت کا ٹیکس لگانا جو 20، 30 یا 40 فیصد ہوتا ہے حلال ہے۔

مجھے تو لگتا ہے آپ نے بیت المال، ٹیکس، سود، خمس، زکوۃ، رباء، منافع سب کو خمس کے 20 فیصد میں گڈ مڈ کر دیا۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میرا مقصد حصول علم اور فروغ علم ہے۔ اگر میں کوئی جواب لاتا ہوں تو وہ گفتگو کے اور پہلوں پر روشنی ڈالنے کے لیے ہوتا ہے نہ کہ اپنے ہی موقف کو درست تسلیم کرانا ہے۔ آپ کے لیے گفتگو دلچسپ نہیں تو آپ جواب نہ دیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اب درست کرنے کی جتنی سیکولر، مذہبی یا فوجی کوششیں ہوئیں ناکام ہوئی ہیں۔ مثلاً حال ہی میں ڈاکٹر طاہر القادری یہ کہہ کر دھرنے سے الگ ہو گئے کہ مشرقی و مغربی سرحد پر بیٹھی عالمی قوتیں انقلاب نہیں لانے دیں گی۔ اس سے قبل پوری کی پوری ایم ایم اے جمہوری الیکشن میں ناکام ہو چکی ہے۔ یہی حال جماعت اسلامی کا ہوا۔ اس سے قبل بھٹو بھی عالمی قوتوں کے ہاتھوں پھانسی پر چڑھ گئے۔ ضیاء نے امیر المومنین کی سمت سے کوشش کی تو وہ بھی ہلاک ہوئے۔ مشرف 911 میں بچھ گئے لیکن ناکام ہو کر بمشکل دبئی میں بیٹھے ہیں۔ جو لوگ اور پارٹیوں میں تھے، اب عمران کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم بھی 35 سال میں بری طرح ناکام ہوئی۔
پھر وہی بات۔ مسلمانوں کی ساری ناکامیوں کا ذمہ دار وہ خود نہیں کوئی اور ہے۔
 
سید رافع

محفلین
4:94 اے ایمان والو! جب الله کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق کر لیا کرو اور جو تم پر سلام کہے اس کو مت کہو کہ مسلمان نہیں ہے

قادیانی کے غیر مسلم ہونے کے ایک زمانے نے تحقیق کی۔ چاہے عرب کے علماء ہوں یا عجم کے علماء۔ تمام اسلامی ممالک میں قادیانیوں کو غیر مسلم ہی سمجھا جاتا ہے۔ آپ خود ہی سوچیں کہ کیونکر رسول اللہ ﷺ کے بعد اور نبیوں کو مسلمانوں میں آنے دیں؟ کیا پھر رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت مانیں گے یا ان نبیوں اور انکے خلفاء کی تشریحات کو مانیں گے؟ عدل سے نہیں گرنا چاہیے۔ علماء سے اختلاف اپنی جگہ لیکن جو جس جگی صحیح بات کر رہا ہو اسکو قبول کرنے میں ہی راہ حق پر چلنا نصیب ہو گا۔
 
سید رافع

محفلین
پھر وہی بات۔ مسلمانوں کی ساری ناکامیوں کا ذمہ دار وہ خود نہیں کوئی اور ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ اب آپکے خوابوں میں بھی لفظ مسلمان گھومتا ہے! یہاں ملک پاکستان کی بات ہو رہی ہے اور اس پر حکمرانی کرنے والے مسلمان مردوں کی ناکام کوششوں کی بات ہو رہی ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
قادیانی کے غیر مسلم ہونے کے ایک زمانے نے تحقیق کی۔ چاہے عرب کے علماء ہوں یا عجم کے علماء۔ تمام اسلامی ممالک میں قادیانیوں کو غیر مسلم ہی سمجھا جاتا ہے۔
قادیانی پاکستان کے علاوہ ہر ملک کے پاسپورٹ پر مکہ مکرمہ حج کرنے جا سکتے ہیں اور ہر سال جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف پاکستانیوں کے ساتھ ہی ہے۔ اپنی جہالت کو سب پرکل سمجھ لیتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں ملک پاکستان کی بات ہو رہی ہے اور اس پر حکمرانی کرنے والے مسلمان مردوں کی ناکام کوششوں کی بات ہو
ایک مسلمان عورت کو بھی پاکستانیوں نے اپنا حکمران چُنا تھا اور اس نے اقتدار میں آکر کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دئے تھے۔
 
سید رافع

محفلین
یہی تو بات ہے جناب کہ علما کرام نے مسلمانوں کو قرآن پاکی تعلیم سے دور کرکے گمراہی میں ڈال دیا ہے۔ پھر یہ کہتے ہیں ہم ترقی کیوں نہیں کر رہے۔

پھر عدل سے دور ہو گئے!

دن رات مدارس میں قرآن اور حدیث کا لفظ لفظ سکھایا جا رہا ہے۔ پی ایچ ڈی کے لیے الازہر، دارلعلوم اور بڑے اداروں میں تخصص کے شعبہ جات ہیں جہاں فقہ، حدیث اور قرآن کے تھیسزز لکھے جاتے ہیں۔ ترقی جاگیردارانہ نظام کی وجہ سے نہیں کر رہے۔ پاکستان کے بچوں کی اکثریت مدارس نہیں پرائیوٹ اسکولوں میں جاتی ہے۔ تمام کے تمام حکومتی ادارے سیکولر حضرات اور بیرون ملک سے فاضل لوگ چلا رہے ہیں۔ یہی لوگ جاگیر داروں کے مامے چاچے بھانجے بھتیجے ہیں جو عالمی پاور سسٹم سے جڑے ہیں۔ یہی فوج میں ہیں یہی عدلیہ اور انتظامیہ میں ہیں۔

آپ عدل سے بات نہیں کہیں گے تو اس میں آپ کا ہی نقصان ہے۔ آپ کا تجزیہ غلط ہو گا۔ جب تجزیہ ہی غلط ہو گا تو سمت بھی غلط ہو گی۔
 
سید رافع

محفلین
قادیانی پاکستان کے علاوہ ہر ملک کے پاسپورٹ پر مکہ مکرمہ حج کرنے جا سکتے ہیں اور ہر سال جاتے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف پاکستانیوں کے ساتھ ہی ہے۔ اپنی جہالت کو سب پرکل سمجھ لیتے ہیں۔

حج حکومت کی ایما پر ہوتا ہے۔ غیر مسلم بننا علماء اسلام کی تحقیق سے ہوتا ہے۔ انکا غیر مسلم ہونا امت میں مسلم ہے۔ قادیانی برصغیر کا مسئلہ ہے کیونکہ یہ گمراہ گروہ یہاں سے ہی پھوٹا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
دن رات مدارس میں قرآن اور حدیث کا لفظ لفظ سکھایا جا رہا ہے۔ پی ایچ ڈی کے لیے الازہر، دارلعلوم اور بڑے اداروں میں تخصص کے شعبہ جات ہیں جہاں فقہ، حدیث اور قرآن کے تھیسزز لکھے جاتے ہیں۔
عالم اسلام کی بہترین یونیورسٹی اپنے پاس ہونے کے باوجود مصر کی معیشت کا بُرا حال ہے۔ مصر میں کوئی جاگیردارانہ نظام نہیں ہے۔ پھر اُن کا یہ حال کیوں؟ وجہ وہی ہے کہ دورحاضر کے مسلمان تمام تر اسلامی علوم کے باوجودجدید دور کے تقاضوں پر چلنے کی بجائے اسلامی دور کی روایات میں گم ہیں۔
حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ امت روایات میں کھو گئی
علامہ اقبال
 
جاسم محمد

محفلین
حج حکومت کی ایما پر ہوتا ہے۔ غیر مسلم بننا علماء اسلام کی تحقیق سے ہوتا ہے۔ انکا غیر مسلم ہونا امت میں مسلم ہے۔ قادیانی برصغیر کا مسئلہ ہے کیونکہ یہ گمراہ گروہ یہاں سے ہی پھوٹا تھا۔
اسلامی فرقے ہمیشہ سے ایک دوسرے کو کافر کہتے چلے آئے ہیں اور اگر وہ سب مل کر بھی قادیانیوں کو کافر کہہ دیتے ہیں تو بھی کچھ فرق نہیں پڑتا۔ مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب آپ کسی کو آئینی و قانون طور پر کافر ڈکلیئر کریں اور بعد میں اسے مجبور کریں وہ اب خود کو کافر مانے بھی!
 
سید رافع

محفلین
عالم اسلام کی بہترین یونیورسٹی اپنے پاس ہونے کے باوجود مصر کی معیشت کا بُرا حال ہے۔ مصر میں کوئی جاگیردارانہ نظام نہیں ہے۔ پھر اُن کا یہ حال کیوں؟ وجہ وہی ہے کہ دورحاضر کے مسلمان تمام تر اسلامی علوم کے باوجودجدید دور کے تقاضوں پر چلنے کی بجائے اسلامی دور کی روایات میں گم ہیں۔
حقیقت خرافات میں کھو گئی
یہ امت روایات میں کھو گئی
علامہ اقبال

ایک لفظ میں جواب ہے مرسی۔

عالمی پاور سسٹم جمہوری راستے سے منتخب صدر کو بھی فوج سے بغاوت کرا کے جیل میں بند کرا دیتا ہے۔ آپ کب سمجھیں گے کہ پوری دنیا جس سسٹم میں سرمایہ رکھے گی اسکو چلانے والے ہی دراصل دنیا چلا رہے ہیں۔ اور انکو ترقی مذہب کو چھوڑ کر ملی ہے سو وہ کیونکر ایک ایسا فیکٹر دنیا میں ابھرنے دیں گے جس کو گرا کر وہ ابھرے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک لفظ میں جواب ہے مرسی۔
مرسی کو کتنے مواقع ملے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مصر کا نیا آئین بنانے کیلئے۔ لیکن وہ طاقت کے نشہ میں دھت خود کو مزید مستحکم کرنے کیلئے احکامات جاری کرتا رہا۔ بالآخر فوج نے اس کو ہٹا دیا۔
 
سید رافع

محفلین
اسلامی فرقے ہمیشہ سے ایک دوسرے کو کافر کہتے چلے آئے ہیں اور اگر وہ سب مل کر بھی قادیانیوں کو کافر کہہ دیتے ہیں تو بھی کچھ فرق نہیں پڑتا۔ مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب آپ کسی کو آئینی و قانون طور پر کافر ڈکلیئر کریں اور بعد میں اسے مجبور کریں وہ اب خود کو کافر مانے بھی!

علماء نے جس عمل کے تحت کسی کو کافر کہا وہ عمل حقیقتاً دور رہنے کے لائق ہے۔ یہ آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ آئین میں درج ہونے سے قبل انکو غیر مسلم نہیں کہا گیا تھا؟ بھائی خود غور کریں کیا کہہ رہے ہیں! پہلے علمی طور پر طے ہو چکا ہوتا ہے کہ کوئی فرد اسلام کے مسلمہ اصولوں سے باہر نکل کر غیر مسلم ہو گیا ہے کہ نہیں اور بعد میں حکام کے ذریعے قانون سازی ہوتی ہے۔

معلوم نہیں آپ قادیانیوں کو مسلم کہلانے پر کیوں مصر ہیں؟
 
سید رافع

محفلین
مرسی کو کتنے مواقع ملے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مصر کا نیا آئین بنانے کیلئے۔ لیکن وہ طاقت کے نشہ میں دھت خود کو مزید مستحکم کرنے کیلئے احکامات جاری کرتا رہا۔ بالآخر فوج نے اس کو ہٹا دیا۔

اور آپ سمجھتے ہیں کہ "وجہ وہی ہے کہ دورحاضر کے مسلمان تمام تر اسلامی علوم کے باوجودجدید دور کے تقاضوں پر چلنے کی بجائے اسلامی دور کی روایات میں گم ہیں"۔
 
جاسم محمد

محفلین
معلوم نہیں آپ قادیانیوں کو مسلم کہلانے پر کیوں مصر ہیں؟
ایسا میں نے کہاں کہا؟ قادیانیوں کو دیگر اسلامی فرقوں کی طرح کافر کہتے رہیں کون روک رہا ہے۔ البتہ جب کسی خاص فرقے کے کفریہ عقائد کو بنیاد پر کسی ملک کے آئین و قانون میں تبدیلیاں کر وائیں گے تو غلط ہوگا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور آپ سمجھتے ہیں کہ "وجہ وہی ہے کہ دورحاضر کے مسلمان تمام تر اسلامی علوم کے باوجودجدید دور کے تقاضوں پر چلنے کی بجائے اسلامی دور کی روایات میں گم ہیں"۔
صدر مرسی کو تاریخی موقع ملا تھا کہ وہ مصر کی تاریخ بدل دیتا۔ لیکن اس نے یہ موقع جمہوری فرعون بن کر ایک سال کے اندر اندر ضائع کر دیا۔
 
قادیانی کے غیر مسلم ہونے کے ایک زمانے نے تحقیق کی۔ چاہے عرب کے علماء ہوں یا عجم کے علماء۔ تمام اسلامی ممالک میں قادیانیوں کو غیر مسلم ہی سمجھا جاتا ہے۔ آپ خود ہی سوچیں کہ کیونکر رسول اللہ ﷺ کے بعد اور نبیوں کو مسلمانوں میں آنے دیں؟ کیا پھر رسول اللہ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت مانیں گے یا ان نبیوں اور انکے خلفاء کی تشریحات کو مانیں گے؟ عدل سے نہیں گرنا چاہیے۔ علماء سے اختلاف اپنی جگہ لیکن جو جس جگی صحیح بات کر رہا ہو اسکو قبول کرنے میں ہی راہ حق پر چلنا نصیب ہو گا۔
سنیوں نے حیلے بہانوں سے اپنے نبی، اپنی کتب
شیعون نے اپنے
بہائیوں نے اپنے
قادیانیوں نے اپنے
آغاخانیوں نے اپنے
ہڑ رنگ ، ہر قسم کے فتنے

یہ فرقے کیوں نا کافر؟؟
 
Top