فرقان احمد

محفلین
ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ حکومت کچھ بھی کرلے: اپوزیشن، لبرل، لفافوں کو مطمئن کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ان کی پرواہ بالکل نہیں کرنی چاہئے :)
ﺍﯾﮏ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﻧﮯ ﺍﺩﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﻋﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺤﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﮐﮭﻮﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﺭﮈ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﺎ۔ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﺎﺯﮦ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺍﺩﯾﺐ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺎ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮔزﺭ ﮨﻮﺍ ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﻮﺭﮈ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ۔ ﻣﯿﺎﮞ! ﺍﺗﻨﺎ ﻟﻤﺒﺎ ﺟﻤﻠﮧ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺿﺮﻭرﺕ ﺗﮭﯽ ۔ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﺎﺯﮦ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﻟﻔﻆ "ﯾﮩﺎﮞ" ﻣﭩﺎ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﺍٓﺋﮯ۔ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﻮﺭﮈ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ۔ "ﺑﮭﺌﯽ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﮐﮯ ﺳﺎتھ " ﺗﺎﺯﮦ " ﻟﮑﮭﻨﮯﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺣﺎﺟﺖ ﮨﮯ ۔ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺗﻮ ﺗﺎﺯﮦ ﮨﯽ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ"۔ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﻧﮯ ﻟﻔﻆ "ﺗﺎﺯﮦ" ﻣﺤﻮ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔ ﺍﺏ ﺗﺤﺮﯾﺮکچھ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻧﻈﺮ ﺍٓ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ۔ "ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ"۔ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﺍٓﺋﮯ ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻋﯿﻨﮏ ﺳﯿﺪﮬﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮ ﭘﮍﮬﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﺒﺼﺮﮦ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ۔ " ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ " ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺣﺎﺟﺖ ﭘﯿﺶ ﺍٓﮔﺌﯽ ﺑﮭﺎﺋﯽ؟ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺗﻮ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﺑﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺑﺲ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﺗﮭﺎ " ﻣﭽﮭﻠﯽ"۔ ﻟﮩٰﺬﺍ ﺍﺏ ﺑﻮﺭﮈ کچھ ﯾﻮﮞ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ "ﻣﭽﮭﻠﯽ " ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮮ ﺍﺩﯾﺐ , ﺑﮭﺎﺭﯼ ﻣﯿﻨﮉﯾﭧ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﺍٓﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﺒﺼﺮﮦ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ۔ " ﺑﮭﺌﯽ ﯾﮧ ﺑﻮﺭﮈ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺗﮑﻠﻒ ﮨﯽ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﯿﺎ ۔ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺗﻮ ﭼﯿﺰ ﮨﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﻮ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﻟﮩٰﺬﺍ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﻮﺭﮈ ﮨﭩﺎ ﮐﺮ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﭘﮧ ﺭکھ ﻟﯿﺎ۔
 
عرفان سعید

کیوں بھئی جاسم محمد
کیا خیال ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺗﻮ ﭼﯿﺰ ﮨﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﻮ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﻟﮩٰﺬﺍ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﻮﺭﮈ ﮨﭩﺎ ﮐﺮ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﭘﮧ ﺭکھ ﻟﯿﺎ۔
کہانی میں سبق ہے۔ اس لئے دستخط ہی اُڑا دیا :)
 
فرقان احمد

محفلین
یوں کہیے کہ محفل پر بیک وقت "ڈاکٹرانہ" اور "چشتیانہ" حملہ ہوا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر کوئی مدیر صاحب "غزلیات ڈاکٹر نعیم چشتی" کے عنوان سے ایک لڑی بنا کر ان کا کلام یکجا کر دیں۔
قبلہ خلیل بھیا نےآپ کے کہے میں آ کر ہمت تو پکڑی تھی۔ اس کے بعد کا منظر نامہ کچھ یوں ہے،
وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا
پھر اُس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
یہ تو قریب قریب دیوان مرتب کرنے کے برابر کام ٹھہرا۔
 
ملاحظہ فرمائیے دیوانِ ڈاکٹر نعیم چشتی

ڈاکٹر نعیم چشتی کی غزلیات
 
جاسم محمد

محفلین
جن الفاظ کو آپ نے مختلف رنگوں میں لکھا ہے ان الفاظ کی جگہ آپ کی سابقہ آئی ڈیز لگا کر بھی رنگ بازی کی جا سکتی تھی۔
:)
کچھ خدا کا خوف کریں۔ رنگ باز کسے کہہ رہے ہیں۔ جو اصل رنگ باز تھے وہ تو کب کے چھو منتر ہو گئے :)
Whats-App-Image-2020-04-11-at-22-16-18.jpg
 
عباس اعوان

محفلین
لِونگ رُوم میں پچھلے کچھ روز سے کبوتروں کی غٹر غوں سنائی دے رہی تھی۔ پھر ان کو دیکھ بھی لیا۔ بالکونی کی دیواروں پر پڑی پلاسٹک کی کیاریاں، جہاں پر پھول لگے ہوئے ہیں، وہاں پر میں نے ان کو دیکھا۔ میں نے یہ بھی نوٹ کیا بڑی کیاری میں پھولوں کے پودے کچھ مسلے ہوئے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ انہوں نے وہاں گھونسلہ بنانا شروع کر دیا۔ رفتہ رفتہ وہ ٹہنیاں لے کر آ رہے ہیں۔بڑی کیاری میں پہلے سے لگے ہوئے پودوں کے علاوہ ایک پودے کا بیج میں نے بھی بویا اور پچھلے قریباً 10 ماہ سے سینچ رہا ہوں۔ گھونسلے کہ وجہ سے ڈر ہے کہ یہ پودے تباہ ہو جائیں گے۔ اب میں سوچ رہاہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جائے۔
 
محفلین کے پاس کیا تجاویز ہیں؟
عرفان سعید جاسم محمد تابش صدیقی جاسمن زیک محمد وارث اور دیگر معززین و معززات
 
جاسم محمد

محفلین
لِونگ رُوم میں پچھلے کچھ روز سے کبوتروں کی غٹر غوں سنائی دے رہی تھی۔ پھر ان کو دیکھ بھی لیا۔ بالکونی کی دیواروں پر پڑی پلاسٹک کی کیاریاں، جہاں پر پھول لگے ہوئے ہیں، وہاں پر میں نے ان کو دیکھا۔ میں نے یہ بھی نوٹ کیا بڑی کیاری میں پھولوں کے پودے کچھ مسلے ہوئے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ انہوں نے وہاں گھونسلہ بنانا شروع کر دیا۔ رفتہ رفتہ وہ ٹہنیاں لے کر آ رہے ہیں۔بڑی کیاری میں پہلے سے لگے ہوئے پودوں کے علاوہ ایک پودے کا بیج میں نے بھی بویا اور پچھلے قریباً 10 ماہ سے سینچ رہا ہوں۔ گھونسلے کہ وجہ سے ڈر ہے کہ یہ پودے تباہ ہو جائیں گے۔ اب میں سوچ رہاہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جائے۔
پلاسٹک کی کیاری ہے تو بیج کہیں اور بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ اور اگر یہیں لگانے ہیں تو گھونسلہ تباہ کرنا پڑے گا۔
 
عباس اعوان

محفلین
پلاسٹک کی کیاری ہے تو بیج کہیں اور بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ اور اگر یہیں لگانے ہیں تو گھونسلہ تباہ کرنا پڑے گا۔
پودے پہلے سے لگے ہوئے ہیں۔ بڑی کیاری جہاں پر گھونسلہ بن رہا ہے، وہاں مزید بیج لگانے کا ارادہ نہیں۔ دوسرے دو چھوٹی کیاریوں میں مزید بیج لگانے کا ارادہ ہے۔
 
Top