تعارف اردو محفل کا نیا رکن

شمشاد خان

محفلین
یہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کی دیر ہے، پھر مشہور و معروف چوپائے کی طرح کام لیا جائے گا، کس کو فرصت ہو گی کہ یہ عیاشی کرے۔
 

شمشاد خان

محفلین
آبا و اجداد ہندوستان سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ فیصل آباد کو مسکن بنایا۔
والد صاحب کو روزگار راولپنڈی لے گیا، تب سے پنڈی ہی میں مقیم ہیں۔ پنڈی کو ہی آبائی شہر کہہ سکتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
اور یہ ہے میرا ایک ہزارواں مراسلہ۔

ان ایک ہزار مراسلوں میں بہت سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جن میں محترمہ مریم افتخار سر فہرست ہیں۔ جنہوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سید عاطف علی ، نبیل ، ام اویس ، محمد عدنان اکبری نقیبی ، خالد محمود چوہدری ، م حمزہ ، سید رافع ، محمد وارث ، عرفان سعید ، سید ذیشان ، زیک ، جاسم محمد ، م حمزہ ، محمد تابش صدیقی ، محمد خلیل الرحمٰن ، فہد اشرف ، اے خان ، سید عمران جاسمن ، سین خے ، الف عین ، جا ن شامل ہیں۔ اگر کچھ نام رہ گئے ہوں تو ان سے معذرت۔

اردو محفل اردو ادب کا ایک بے کراں سمندر ہے، جس میں ہر موضوع پر بے شمار مراسلے ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ میں تو ابھی اس کے صرف ایک چھوٹے سے ساحل پر ہی ہوں۔ وہی ختم نہیں ہو رہا۔ لیکن کوشش جاری ہے۔
پرانی لڑیاں پڑھنے اور خاص کر انٹرویو والی لڑی نے خاصا جھکڑا ہوا ہے۔ وہی ختم ہونے میں نہیں آ رہی۔ باقی لڑیوں کی تو بات ہی چھوڑ دیں کہ کب باری آئے گی۔ بہرحال دھیرے دھیرے کوشش جاری ہے۔
 
آخری تدوین:
چوہدری صاحب ہم سب اردو محفل کے کھلاڑی ہی تو ہیں جو اس کو سجائے ہوئے ہیں۔
معذرت کے ساتھ لیکن مروجہ کھیلوں کے کھلاڑی ہونے کے علاوہ اس لفظ کا استعمال مجھے منفی بہت ہی منفی محسوس ہوتا ہے۔ شاید میں اپنی بات سمجھا پایا ہوں۔ میں تو خود کو اردو محفل کا ادنیٰ سا طالبِ علم سمجھتا ہوں
 

شمشاد خان

محفلین
لیکن مجھے تو اس لفظ میں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی۔ شاید دوسرے اراکین اس پر کچھ روشنی ڈال سکیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
Top