کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سید عمران

محفلین
ہیلسنکی کی ویران گلیاں اور پلے گراؤنڈ

e2d55934-6a72-11ea-9de8-4adc9756b5c3_1320x770_123858.jpg
جب یہ گلیاں آباد ہوں تب کی بھی ایک تصویر آپ کے ذمہ فرض!!!
 

سید عمران

محفلین
یہاں اٹک میں انتظامیہ کافی متحرک ہے مگر لوگوں کی اکثریت عام پاکستانیوں کی طرح ابھی تک اس وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔افسوسناک بات یہ تھی کہ کھیلیوں کے میدان تک آباد نظر آتے تھے۔انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچھ صحافی حضرات بھی آگاہی اور بیداری شعور وغیرہ کی مہم چلا رہے ہیں جس کے کچھ مثبت نتائج آنے لگے ہیں مگر دعا ہے کہ دیر نہ ہوئی ہو۔
لوگوں کو لاک ڈاؤن کے لیے کافی قائل کیا مگر اب بے بس ہوئے خود بھی مکمل طور پر گھر میں بند ہوں۔ضرورت کا کچھ سامان یا ہسپتال تک جانا ہو تو باہر نکلتے ہیں۔
پنڈی گھیب تحصیل سے ایک کیس پوزیٹو رپورٹ ہوا تھا اس کے بعد سے انتظامیہ بے چاری اپنی جانوں کو داؤ پر لگائے ڈنڈے لیے لوگوں کو گھر بٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر فیس بک وغیرہ پر لائیو وڈیوز میں عوام کے کارنامے دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کوشش ہے کہ اپنے حصے کا کچھ دیا جلا سکوں اب دیکھیں کہ شاید کچھ راستہ نکل آئے اور کچھ اچھا کرسکوں۔
سب کو محفل کا رکن بنادیں پھر تماشا دیکھیں!!!
 

سید عمران

محفلین
کشمیر میں کل کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی۔تین یا چار دن پہلے ہی سعودی سے لوٹا تھا۔ پہلے ہی اسکو شوگر اور پریشر کی بیماری تھی۔ اسکے دو پوتوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔ ان کی عمریں 8 اور 14 سال کی ہیں۔

جموں و کشمیر میں ابھی تک سولہ 16 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
اللہ ہمارے حال پررحم فرمائے۔
آمین!!!
 

م حمزہ

محفلین
کل دن میں چار کیسز مثبت ثابت ہوئے۔ دو کی عمریں ساٹھ کے لگ بھگ۔ یہ دونوں بھی حال ہی میں سعودی عرب سے لوٹے ہیں۔۔
باقی دو دہلی اور ہریانہ سے ہوکر آئے ہیں۔ کل تعداد 18.

ربط
 

الف عین

لائبریرین
یہاں ہمارے صوبے تلنگانہ کی ایک اہم قابل غور بات یہ ہے کہ سننے میں آیا ہے کہ متاثرین میں مسلم ہی زیادہ ہیں جو عمرے سے متاثر ہو کر پہنچے ہیں، یا ملیشیا اور ترکی سے تبلیغی جماعت کے افراد نے یہاں جگہ جگہ مساجد میں قیام کیا اور مقامی حضرات سے تعلق میں آئے۔
 
Top