کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

بے شک اللہ ہی شفا دینے والا ہے!

اٹلی میں ایک 95 سالہ خاتون کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے والی اٹلی کی معمر ترین خاتون بن گئی۔

0

(لنکڈاِن وال سے کاپی)
جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے
 
فاخر رضا

محفلین
یو اے ای میں ایک اسپتال سے کسی نے (شاید نرس) میکڈونلڈ کو آرڈر کیا۔ جواب میں میکڈونلڈ کا میسج آیا، آپ کا بل ہمارے ذمے ہے کیونکہ آپ کا آرڈر اسپتال سے آیا ہے۔
یہ چھوٹے چھوٹے جیسچر زیادہ مہنگے نہیں ہوتے مگر میڈیکل اسٹاف کا دل بڑھ جاتا ہے۔
قطر جہاں میں کام کرتا رہا ہوں وہاں کی مصدقہ خبر یہ ہے کہ کافی کی ایک مشہور چین کی شاپ نے ڈاکٹرز اور نرسز کے لئے کارڈ دکھانے پر کافی فری دینے کا اعلان کیا ہے۔ اور دے بھی رہے ہیں۔
یہ بہت احسن عمل ہے۔ ڈاکٹرز سب کے سب تنخواہ پر کام کرتے ہیں مگر جیسے جنگ میں فوجیوں کے حوصلے قوم بڑھاتی ہے اسی طرح اس وقت میڈیکل اسٹاف کو بوسٹ کرنے کا وقت ہے۔
آج کی خبر یہ ہے کہ ۵ اپریل تک تمام آئی سی یو اسٹاف کو تیس ہزار پرسنل پروٹیکشن کٹس مہیا کی جائیں گی۔ وہ بھی بالکل مفت۔ یہ بہت ہی احسن قدم ہے۔ پاکستان جیسے غریب ملک میں PPE ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔
میں کم از کم سندھ حکومت کے اقدامات سے بہت خوش ہوں۔ جہاں تک وفاق کا تعلق ہے ان کی کارکردگی اس لڑی میں نہیں دی جاسکتی یہ لڑی اچھی خبروں کی ہے
 
فرقان احمد

کوئی شک نہیں کہ یہ مسیحا اس قوم کے محسن ہیں اور داد و تحسین کے مستحق اور اصل حق دار۔ صرف اور صرف خدائے بزرگ و برتر ہی انہیں جزا دے سکتا ہے۔ یہ تبصرہ پڑھ کر بہت اچھا لگا اور دل کو کافی سکون ملا۔ تمام آئی سی یو اسٹاف کو پرسنل پروٹیکشن کٹس کی فراہمی واقعی ایک زبردست خبر ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
پاکستان میں ہر ایک لاکھ آبادی پر صفر اعشاریہ سات آئی سی یو بستر ہیں
ہر چوراسی آئی سی یو بیڈپر ایک کوالیفائیڈ آئی سی یو ڈاکٹر ہے۔
اٹلی میں ہر ایک لاکھ آبادی پر بارہ آئ سی یو بیڈ ہیں
 
یہ مراسلہ شاید کیسز والی لڑی میں زیادہ اچھا رہتا۔ خیر اب تو ہوگیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
میں کم از کم سندھ حکومت کے اقدامات سے بہت خوش ہوں۔ جہاں تک وفاق کا تعلق ہے ان کی کارکردگی اس لڑی میں نہیں دی جاسکتی یہ لڑی اچھی خبروں کی ہے
وفاق بھی کافی اچھاکام کر رہی ہے۔ بس دیکھنے اور سراہنے والی نظر چاہئے
 
جاسم محمد

محفلین
پنجابی میں ایک کہاوت ہے جسے قریب قریب اردو میں پیش کیے دیتے ہیں۔ جب ایک ساس کہے کہ اس کی ساری بہویں ٹھیک نہیں تو سمجھ جانا چاہیے کہ مسئلہ ساس میں ہے۔ :)
سندھ حکومت کچھ بھی نہ کرے تب بھی اپوزیشن ، لفافے سب اس سے مطمئن ہیں۔ وفاقی حکومت سب کچھ کر لے تب بھی اپوزیشن، لفافوں نے مطمئن نہیں ہونا۔
Whats-App-Image-2020-03-26-at-20-51-52.jpg
 
زاہد لطیف

اجی واقعی وفاقی حکومت نے بہت کچھ کیا ہے۔ ان کی پوری ٹیم صبح شام سوشل میڈیا پہ اتنا کام کر رہی ہے کہ اللہ کی پناہ اور عوام ہے کہ اسے کچھ ہوتا نظر ہی نہیں آتا۔ مسئلہ تو سارا عوام کا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں کام کی متمنی ہے جبکہ سارا کام تو سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے! بیوقوف لوگ ہیں عوام! :)
 
عرفان سعید

محفلین
وفاق بھی کافی اچھاکام کر رہی ہے۔ بس دیکھنے اور سراہنے والی نظر چاہئے

وہ کیا ہے کہ دیکھنے اور سراہنے والی نظر اس فورم پہ صرف آپ کی ہی ہے۔ :)

بالکل۔ باقی سارے بغض عمران کا شکار ہیں :)

اللہ آپ کی محبت سلامت رکھے! ویسے اس معاملے میں کوئی ارتقاء کی گنجائش موجود نہیں؟

پنجابی میں ایک کہاوت ہے جسے قریب قریب اردو میں پیش کیے دیتے ہیں۔ جب ایک ساس کہے کہ اس کی ساری بہویں ٹھیک نہیں تو سمجھ جانا چاہیے کہ مسئلہ ساس میں ہے۔ :)

سندھ حکومت کچھ بھی نہ کرے تب بھی اپوزیشن ، لفافے سب اس سے مطمئن ہیں۔ وفاقی حکومت سب کچھ کر لے تب بھی اپوزیشن، لفافوں نے مطمئن نہیں ہونا۔
Whats-App-Image-2020-03-26-at-20-51-52.jpg
یار لڑی کے موضوع پر رہو۔
کل ہی میری صحرائی ٹھکائی ہوئی ہے۔
:)
 
Top