کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

کافی امید افزا پیشرفت ہے
جب سے یہ لڑی بنی ہے میں خاصی دلچسپی سے یہاں آتا ہوں کہ کوئی امید افزا خبر ملے۔ کل آخری مرتبہ جب دیکھا تھا تو لڑی تیسرے صفحہ پر تھی۔ آج صبح محفل پر آیا تو بیک وقت دو باتیں دیکھیں۔
ایک تو یہ کہ لڑی پانچویں صفحہ تک پہنچ گئی ہے۔ "ہلکا" سا شبہ ہوا کہ شاید کوئی "واقعی" امید افزا خبر مل گئی ہے جو لوگ اتنے اس لڑی پر ٹوٹ پڑے ہیں۔
ساتھ ہی پہلا مراسلہ پڑھا کہ کسی سائنسدان نے خوشی کی خبر سنا دی جس میں اس نے گھبرانے سے قطعی منع کردیا ہے۔ اب تو میرا "ہلکا سا شبہ" فوراً یقین کامل میں بدل گیا کہ پکا کسی سائنسدان نے شاہکار مار ہی دیا ہے۔ لیکن آگے بڑھا تو "خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا"۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے اپنے تمام کریڈٹر ممالک سے غریب و مقروض ممالک کیلئے قرضہ واپسی کی تاریخیں موخر کرنے کی استدعا کردی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
جب سے یہ لڑی بنی ہے میں خاصی دلچسپی سے یہاں آتا ہوں کہ کوئی امید افزا خبر ملے۔ کل آخری مرتبہ جب دیکھا تھا تو لڑی تیسرے صفحہ پر تھی۔ آج صبح محفل پر آیا تو بیک وقت دو باتیں دیکھیں۔
ایک تو یہ کہ لڑی پانچویں صفحہ تک پہنچ گئی ہے۔ "ہلکا" سا شبہ ہوا کہ شاید کوئی "واقعی" امید افزا خبر مل گئی ہے جو لوگ اتنے اس لڑی پر ٹوٹ پڑے ہیں۔
ساتھ ہی پہلا مراسلہ پڑھا کہ کسی سائنسدان نے خوشی کی خبر سنا دی جس میں اس نے گھبرانے سے قطعی منع کردیا ہے۔ اب تو میرا "ہلکا سا شبہ" فوراً یقین کامل میں بدل گیا کہ پکا کسی سائنسدان نے شاہکار مار ہی دیا ہے۔ لیکن آگے بڑھا تو "خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا"۔ :)
معروف سائنسدان نے کورونا وائرس کے حوالے سے خوشخبری سنا دی
ویب ڈیسک 25 مارچ 2020
Michael-Levitt.jpg

نیویارک: چین میں کورونا وائرس سے متعلق پیش گوئی کرنے والے سائنسدان نے مہلک وبا میں کمی کی نوید سنا دی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیل انعام یافتہ سائسندان مائیکل لیوٹ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ جلد آئے گا۔ کیمسٹری میں نوبیل انعام لینے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے بایولوجیکل پروفیسر نے بتایا کہ امریکا جلد دیکھا گا کہ کورونا سے نمٹنے کی لڑائی میں ٹرننگ پوائنٹ ہمارے اندازوں سے بھی پہلے آئے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ماڈلز ان پیش گوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جس کے مطابق کورونا وائرس مہینوں یا سالوں تک معاشرتی خلل پیدا کرے گا یا پھر اس سے لاکھوں اموات ہوں گی۔ مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں گھبرانا نہیں ہے اور خود پر قابو رکھنا ہے ہمیں صرف افراتفری کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ساری توجہ نئے کیسز پر دینی ہے اور ریکوری کے ہر سائن کو دیکھنا ہے بجائے اس کے کہ ہم مجموعی تعداد کو دیکھتے رہیں۔​

بس یہ ثابت ہوا کہ مائیکل لیوٹ پکا انصافیا ہے۔
:)

میں نے چچا مائیکل لیوٹ کو "انصافی" قسم کا مذاق کیا تو میرے ساتھ تو اچھا خاصا "انصاف" ہو گیا۔
قسم سے صبح اٹھ کر اب بھی سر منوں وزن سے بھاری ہو رہا ہے!
 
عرفان سعید

محفلین
امید افزا خبر یہ ہے کہ کل رات مجھے جو زبردست رگڑا لگا ہے، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھنا بہت اچھا لگنے لگا ہے۔
:)
 
امید افزا خبر یہ ہے کہ کل رات مجھے جو زبردست رگڑا لگا ہے، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھنا بہت اچھا لگنے لگا ہے۔
:)
کچھ مراسلے ایڈٹ ہوئے یا حذف ہوگئے ہیں کیونکہ مجھے تو صرف "ٹی سپون" والے دو عدد مراسلے دکھائی دے رہے ہیں۔ :):)
آپ کو تو سب کچھ حرف بحرف یاد ہوگا۔ اور آپ ویسے بھی آرام سے گھر میں بیٹھے ہیں۔ سو آج آپ کا ہوم ورک یہ ہونا چاہیے کہ محفلی ڈائری لکھیے اور اس زبردست رگڑے سے جو کچھ آپ پر گزری ہے اسے دوسروں پر بھی گزاریے۔ :)
 
بس دیدے پھٹ گئے
چودہ طبق روشن ہو گئے
اور ایک شعر جو بہت پسند تھا، اسے زیر لب دہرانے کی ہمت نہیں ہو رہی۔ :)

بھٹکا ہوا راہی میں بھٹکا ہوا راہی تو
منزل ہے کہاں تیری اے لالہ "صحرائی"
 
جاسم محمد

محفلین
امید افزا خبر یہ ہے کہ کل رات مجھے جو زبردست رگڑا لگا ہے، اس کے بعد لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھنا بہت اچھا لگنے لگا ہے۔
:)
بس دیدے پھٹ گئے
چودہ طبق روشن ہو گئے
اور ایک شعر جو بہت پسند تھا، اسے زیر لب دہرانے کی ہمت نہیں ہو رہی۔ :)

بھٹکا ہوا راہی میں بھٹکا ہوا راہی تو
منزل ہے کہاں تیری اے لالہ "صحرائی"
دو لوگ آپس میں گتھم گتھا لڑ رہے تھے کہ ان کے درمیان ایک اور آگیا۔ تو لڑنے والوں میں سے ایک بولا: باز آجا نہیں تو میں چونتیس کے چونتیس دانت نکال دوں گا۔
نئے آنے والے نے حیران ہو کر پوچھا: بھئی دانت تو بتیس ہوتے ہیں؟
تو پہلا بولا: دو دانت تیرے بھی نکالوں گا! :biggrin:
---
آپ دو لوگوں کی لڑائی میں وہ تیسرا فریق تھے اس لئے بے وجہ رگڑے گئے! :LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اچھے محفلین تھے، ساری بات کا علم تو نہیں ہو سکا لیکن سیاق و سباق سے اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے ایک جعلی آئی ڈی بنائی اور اس سے بہت سے اراکان کی دل آزاری کی۔ پکڑے جانے پر معذرت کی اور انہیں انتظامیہ نے معطل کر دیا۔ میں بھی امید کرتا ہوں کہ ان کی یہ معطلی تنبیہی اور عارضی ہوگی کیونکہ ابھی تک ان کی کوئی ایسی بات سامنے آئی تو نہیں تھی اور وہ ہیں بھی مرنجا مرنج قسم کے انسان مگر غلطی کر گئے، افسوس ہوا اس سارے قضیے سے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
دو لوگ آپس میں گتھم گتھا لڑ رہے تھے کہ ان کے درمیان ایک اور آگیا۔ تو لڑنے والوں میں سے ایک بولا: باز آجا نہیں تو میں چونتیس کے چونتیس دانت نکال دوں گا۔
نئے آنے والے نے حیران ہو کر پوچھا: بھئی دانت تو بتیس ہوتے ہیں؟
تو پہلا بولا: دو دانت تیرے بھی نکالوں گا! :biggrin:
---
آپ دو لوگوں کی لڑائی میں وہ تیسرا فریق تھے اس لئے بے وجہ رگڑے گئے! :LOL:
کیا دندان شکن وضاحت پیش کی ہے۔
:)
 
Top