پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

زیک

مسافر
پاکستان مقامی پھیلاؤ کی ٹیسٹنگ کے بغیر ہی ہزار تک پہنچ جائے گا۔ فوری مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے
 

زاہد لطیف

محفلین
پاکستان میں ابھی تک روایتی بے حسی جاری ہے اور ہمیشہ کی طرح غلط قسم کے گمراہ کن نظریات اور جذبات کی بدولت لوگ بے فکر اور بے حس ہیں۔
 

زاہد لطیف

محفلین
پاکستان مقامی پھیلاؤ کی ٹیسٹنگ کے بغیر ہی ہزار تک پہنچ جائے گا۔ فوری مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے
ہم بری طرح پھنسنے اور مرنے کے بعد حفاطتی اقدامات کی طرف آتے ہیں۔ یہی ہماری فطرت ہے اور یہی ہمارا رویہ۔ اب کوئی لاکھ اچھے مشورے دے وہ سازشی اور ایجنٹ ہے۔
 

زاہد لطیف

محفلین
ڈر کی مارکیٹینگ اور خوف کے سہولت کار۔
یہ آپ کے دیکھنے کا زاویہ ہے لیکن میری رائے میں لوگوں کو حقیقی صورت حال سے با خبر رکھنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ایز آؤٹ کرنا چاہیے۔ کسی ڈر اور خوف سے اسے چھپانا یا جھوٹی تسلیاں دینا کوئی اچھا عمل نہیں ہے۔ حقیقت سے منہ موڑ لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی اور بعینہ اسی نظریے کے تحت تقدس کے چکر میں یہی کھلواڑ ہم نے مذہب اور لوگوں کے نظریات اور عقائد کے ساتھ کیا ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ بجائے حفاظتی اقدام لینے کے یہاں عوام کہتی پھر رہی ہے کلمہ گو شخص کو کبھی کچھ نہیں ہوتا اس لیے اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
میں ابھی شاہزیب خانزادہ کا پروگرام سن رہا ہوں۔ وزارئے صحت اور بلوچستان کے وزیر اعلی کا انٹرویو سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ ان کی incompetence حد سے زیادہ اور ناقابل یقین ہے۔ پاکستان کی اللہ حفاظت فرمائے!
صرف جیو والے competent ہیں۔ باقی سارے incompetent ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
سندھ میں سرکاری دفاتر، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک 10 منٹ پہلے
2022272-shoppingcentreinkarachi-1584454727-810-640x480.jpg

بندش میں تمام کریانہ اسٹور، سبزی اور گوشت مارکیٹیں کھلی رہیں گی، مراد علی شاہ۔ فوٹو:فائل

کراچی: حکومت سندھ نے 15 دن کے لئے تمام ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ کے زیر صدارت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور اس حوالے سے اقدامات پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلیے بند کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ اور شاپنگ مال 15 دن کیلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بندش میں تمام کریانہ کے اسٹور، سبزی ، گوشت مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اس کے پھیلائو کو روکنا ہے، اگر یہ وائرس پھیل گیا تو اسپتال کم پڑ جائیں گے، شہریوں کو گھروں میں محدود رکھنا چاہتے ہیں، اس لئے سرکاری دفاتر بھی جمعرات سے بند کردیئے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری جاری کریں گے، تمام احکامات پر اطلاق کل سے ہوجائےگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 212 ہوگئی
ویب ڈیسک منگل 17 مارچ 2020
2022125-whowornoncoronavirusx-1584430600-256-640x480.jpg

محکمہ صحت پنجاب نے میواسپتال لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کی تردید کردی

لاہور: ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 212 ہوگئی ہے جبکہ حکام نے میو اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت کی تردید کردی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں مزید 27 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 212 ہوگئی۔

سندھ میں مزید 5 افراد میں کورونا کی تصدیق

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے وار

پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 5 کیس سامنے آگئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 376 افراد قرنطینہ میں ہیں، 42 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیےہیں جن میں سے 5 مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 6 کیسز ہیں، ایک مریض میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔ مزید 48 ٹیسٹس کی رپورٹ آنے والی ہے۔ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، عوام موجودہ صورتحال کو چھٹی نہ سمجھیں، یہ مجبوری ہے،عوام ان دنوں میں صرف ضرورت کےلیے گھروں سے باہر نکلیں،سیر تفریح نہ کریں۔

ہلاکت کی تردید

محکمہ صحت نے لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج کورونا کے مشتبہ مریض کے دم توڑنے کی خبر کی تردید کی ہے۔ 50 سالہ عمران کا تعلق حافظ آباد سے تھا جو گزشتہ دنوں بیرون ملک سے واپس لوٹا تھا اور 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے۔

عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی جس کے بعد وہ آج انتقال کرگیا۔

ابتدائی اطلاعات سامنے آئیں کہ اس کی ہلاکت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی تاہم محکمہ صحت نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی ہلاکت کورونا سے نہیں بلکہ جگر خرابی کی وجہ سے ہوئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق عمران ایران نہیں بلکہ مسقط سے واپس لوٹا تھا۔ شک کی بنیاد پر اس کا کورونا وائرس کا نمونہ لیا گیا، جو منفی آیا تھا، جگر خرابی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے میو ہسپتال بھیجا جہاں وہ دم توڑ گیا۔


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ عمران کی ہلاکت کورونا وائرس کیوجہ سے نہیں ہوئی اور پنجاب میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہے، تمام مریضوں کو دستیاب سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔



ذخیرہ اندوز اللہ کی پکڑ میں آئیں گے

وزیر صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماسکس،ہینڈ سینیٹائزر اور کٹس مہنگے داموں فروخت کرنے سے باز رہیں،گراں فروش اور ذخیرہ اندوز حکومت اور اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ ایک روپے کی چیز100روپے میں بیچنے والے سن لیں، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، اللہ تعالیٰ خود غرض افراد کو سخت سزا دیتا ہے ۔ زندگی اور موت کے فیصلے آسمان پر ہوتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی،یہ جنگ بھی جیتیں گے،کورونا وائرس پر سیاست نہیں کریں گے۔

منبر اور امام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے میڈیا آگاہی کے ذریعے کلیدی کردار سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے۔ اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے۔ زیادہ باخبر رہنا ہے تاکہ اتحادویکجہتی سے اس وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے۔میڈیا کا سارے عمل میں کلیدی کردار ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیماری کی علامات، اس کے ممکنہ علاج اور بچاؤ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ ہم سب اپنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں، خود اس بیماری سے محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس وباء سے بچا سکیں ۔افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں۔ مسجد کا منبر اور امام کی آواز اس بین الاقوامی چیلنج سے مقابلے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس اہم قومی فریضہ میں علماء کے مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
WORLD POPULATION
7,771,499,555
Current World Population
29,485,101
Births this year
316,496
Births today
12,378,552
Deaths this year
132,873
Deaths today

17,106,549
Net population growth this year
183,623
Net population growth today

Worldometer - real time world statistics

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ)(132873) لوگ مرے ہیں
ان میں سے کچھ سو کورونا کی وجہ سے مرے ہیں
 

فاخر رضا

محفلین
باقی آپ سب خود سمجھدار ہیں
اس سائٹ پر جا کر دیکھیں اور دیگر جگہ بھی
٥٨٪ اموات خوراک کی کمی سے ہوئی تھیں
 

فرقان احمد

محفلین
WORLD POPULATION
7,771,499,555
Current World Population
29,485,101
Births this year
316,496
Births today
12,378,552
Deaths this year
132,873
Deaths today

17,106,549
Net population growth this year
183,623
Net population growth today

Worldometer - real time world statistics

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ)(132873) لوگ مرے ہیں
ان میں سے کچھ سو کورونا کی وجہ سے مرے ہیں
باقی آپ سب خود سمجھدار ہیں
اس سائٹ پر جا کر دیکھیں اور دیگر جگہ بھی
٥٨٪ اموات خوراک کی کمی سے ہوئی تھیں
سر! آپ ماشاءاللہ خود ڈاکٹر ہیں۔ آپ کے مراسلے کا جواب دینا بھی ایک لحاظ سے سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ اس کے باوجود عرض ہے کہ چونکہ یہ وبائی مرض ہے اور پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں پھیل رہا ہے اس لیے یہ حفاظتی تدابیر غالباََ بہت ضروری ہیں۔ ایک خدشہ یہی ہے کہ اگر اس بیماری کو روکا نہ گیا تو تمام دنیا اس کا شکار ہو جائے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
سر! آپ ماشاءاللہ خود ڈاکٹر ہیں۔ آپ کے مراسلے کا جواب دینا بھی ایک لحاظ سے سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ اس کے باوجود عرض ہے کہ چونکہ یہ وبائی مرض ہے اور پوری دنیا میں ایک ہی وقت میں پھیل رہا ہے اس لیے یہ حفاظتی تدابیر غالباََ بہت ضروری ہیں۔ ایک خدشہ یہی ہے کہ اگر اس بیماری کو روکا نہ گیا تو تمام دنیا اس کا شکار ہو جائے گی۔
یہ وبا خصوصا ادھیڑ عمر کے افراد کو متاثر کر رہی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ا سے روکنے میں سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ اور ادھر اسے غیرسنجیدہ لیا جا رہا ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
یہ وبا خصوصا ادھیڑ عمر کے افراد کو متاثر کر رہی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ا سے روکنے میں سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ اور ادھر اسے غیرسنجیدہ لیا جا رہا ہے۔
بقیہ تو سب ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کہے کو غیر سنجیدہ نہ کہیں۔ وہ کسی اور تناظر میں بات کر رہے ہوں گے۔ یا پھر، ان کی فائرنگ کی زد میں آپ ہی آئیے۔ ہم انہیں ایک سنجیدہ فرد شمار کرتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
WORLD POPULATION
7,771,499,555
Current World Population
29,485,101
Births this year
316,496
Births today
12,378,552
Deaths this year
132,873
Deaths today

17,106,549
Net population growth this year
183,623
Net population growth today

Worldometer - real time world statistics

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ)(132873) لوگ مرے ہیں
ان میں سے کچھ سو کورونا کی وجہ سے مرے ہیں

باقی آپ سب خود سمجھدار ہیں
اس سائٹ پر جا کر دیکھیں اور دیگر جگہ بھی
٥٨٪ اموات خوراک کی کمی سے ہوئی تھیں
ایسا کریں آپ ایران کا ایک چکر لگا آئیں
 
Top