پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں کورونا کا دوسرا مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی
ویب ڈیسک بدھ 18 مارچ 2020
2022630-whowornoncoronavirusx-1584515256-173-640x480.jpg

آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا مریض سامنے آگیا ہے۔


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے دوسرے مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی ہے جس میں سے 4 صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اوراب یہ تعداد بڑھ کر 307 ہوگئی ہے جس میں سے 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ مردان میں 50 سالہ شخص جب کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 36 سالہ مریض نے دم توڑ دیا، 50 سالہ شخص ایک ہفتے پہلے سعودی عرب سے آیا تھا اوروینٹی لیٹر پرزیرعلاج تھا جب کہ 36 سالہ مریض ہنگو کا رہائشی تھا۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 2 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، ملک بھر میں آج کورونا کے 70 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد307 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208، پنجاب میں 33، خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 23، اسلام آباد میں 8 اور گلگت بلتستان میں 15 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کریش

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بازار حصص کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے اور 100 انڈیکس 2077 پوائنٹس کی کمی سے 32616 سے گرکر 30539 کی سطح پر آگیا۔

2022624-ksestockexchangephotoafp-1584514018-188-640x480.jpg


مفت راشن تقسیم کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔

2022600-rashan-1584511638-282-640x480.jpg


(ن) لیگ کورونا پر بھی دکان لگانے سے باز نہیں آئی، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دکان لگانے سے باز نہ آئی۔ فارن فنڈنگ کا واویلا مچانے کی بجائے فارن اکاؤنٹ رکھنے والی اور بیرون ملک بیٹھی اپنی قیادت کو پاکستان آنے کی اپیل کریں۔

پاکستان میں تشخیصی کٹ کی تیاری

جامعہ کراچی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو تشخیص کرنے والی کٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی کورونا وائرس کی ڈائگنوسٹک کٹ تیارکررہاہے۔ یہ کٹ چینی سائنسدانوں کے تعاون سے تیارکی جارہی ہے۔

2022475-firstpatientofcoronavirusinkashmir-1584506557-491-640x480.jpg


ڈائگنوسٹک کٹ کی تیاری میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متعلقہ سائنسدانوں نے پہلے مرحلے میں کورونا وائرس کا ’’پوزیٹیووکنٹرول‘‘ حاصل کرلیاہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج سیالکوٹ ایئر پورٹ کے دو ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر کورونا کے شبے میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دو دن پہلے بھی کچھ ایرانی زائرین کو اسی شبے میں ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ابھی تک سیالکوٹ سے کسی کنفرمڈ کیس کی اطلاع نہیں ہے۔
 

سید عمران

محفلین
آج سیالکوٹ ایئر پورٹ کے دو ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر کورونا کے شبے میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دو دن پہلے بھی کچھ ایرانی زائرین کو اسی شبے میں ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ابھی تک سیالکوٹ سے کسی کنفرمڈ کیس کی اطلاع نہیں ہے۔
خدا ہمارے ملک کو عافیت میں رکھے!!!
 

عدنان عمر

محفلین
آج سیالکوٹ ایئر پورٹ کے دو ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر کورونا کے شبے میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دو دن پہلے بھی کچھ ایرانی زائرین کو اسی شبے میں ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ابھی تک سیالکوٹ سے کسی کنفرمڈ کیس کی اطلاع نہیں ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی
ویب ڈیسک جمعرات 19 مارچ 2020
2023021-isolationwardcorona-1584596528-511-640x480.jpg

راول پنڈی میں پہلا مریض رپورٹ، مردان کی یوسی میں لاک ڈاؤن، لوگوں کے آنے جانے پر پابندی (فوٹو: فائل)

کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی جب کہ سیکڑوں کیسز مشتبہ ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

پنجاب

راولپنڈی میں پہلا کیس رپورٹ

راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیس کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے، پنجاب حکومت ان حالات میں انتھک کوششیں کررہی ہے اور تمام مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

اب تک لاہور میں 14 اور گجرات میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایران سے آنے والے 60 زائرین بھی متاثر ہیں جن میں سے 55 ڈی جی خان اور پانچ ملتان میں موجود ہیں۔

خیبر پختون خوا

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کے مطابق کرم ایجنسی میں 5، ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان سے 3، 3 جب کہ لوئر دیر، مالاکنڈ ، پشاور اور ہری پور سے ایک ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تمام متاثرہ افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان کے درہ زندہ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان کے پتے پر صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس اہلکار کوارٹائن کرنے والے مقامات پر عوام کو بے جا ہراساں نہ کریں۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

انسداد پولیو مہم موخر

کورونا وائرس کے خدشات پیش نظر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 24ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ سندھ کے مطابق سکھر 151، کراچی 93 اورحیدرآباد میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں : سندھ میں کورونا کے 245 مریض سامنے آگئے

کراچی کا ایکسپو سینٹر کورونا اسپتال بنے گا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔

پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی کورونا سے پاک

پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ کو پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

مردان میں لاک ڈاؤن

گزشتہ روز کورونا وائرس سے شہری کی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا میں غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق یونین کونسل سے کوئی شخص نہ تو باہر جاسکتا ہے اور نہ اندر آسکتا ہے۔ مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور اسکریننک جاری ہے۔

01-1584596402.jpg




ڈی ایس پی ہری پور میں بھی کورونا کا شبہ

ہری پور میں ڈی ایس پی سمیت 22 افراد نے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس تاحال اب تک نہیں ملی تاہم اب ان لوگوں کو خان پور ریسٹ ہاؤس سے دوسری جگہوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 81 ہوچکی ہے۔

تفتان سے مزید 1653 زائرین متعلقہ صوبے منتقل

بلوچستان حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید 1653 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ 42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور جمعرات کو انڈیکس گزشتہ 5 سال کی انتہائی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کورونا پر قابو پانے کیلیے پاک فوج پوری طرح متحرک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک جمعرات 19 مارچ 2020
2023148-babariftikhar-1584626661-414-640x480.jpg

آرمی چیف نے فارمیشنز کو ہدایت دی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سول حکومت کی ہرممکن مدد کرے، میجر جنرل بابر افتخار (فوٹو : فائل)


اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاک فوج پوری طرح متحرک ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی اور وزیراعظم کے احکامات پر عمل کے لیے افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے، وفاق اور صوبے کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ان ایکشن ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو ہدایت دی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سول حکومت کی ہرممکن مدد کرے اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہ قرنطینہ سینٹرز کے قیام کے لیے بھی سول حکومت کی معاونت کی جائے جب کہ ایئرپورٹس پر بھی فوجی حکام سول حکومت کی مدد کے لیے موجود ہیں اور مل کر اسکریننگ کے نظام کو بہتر بنائیں گے اور حکومت کے تمام احکامات پر عمل کررہے ہیں۔

میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے داخلی راستوں پر لوگوں کی بھرپور چیکنگ کی جا رہی ہے، حفاظتی سامان کی تیاری کیلئے پاک فوج کی ماہرین تحقیق کر رہے ہیں اور انہیں تیار کر رہے ہیں، دعا ہے اللہ تعالی اس وبا سے پاکستان کو محفوظ رکھے، ہم سب نے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، خوف و ہراس پھیلنے سے روکنے کیلئے درست معلومات ضروری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 326 کنفرم کیسز ہیں، لیکن گبھرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان اس میں تنہا نہیں، دنیا بھر میں 2 لاکھ 20 ہزار کنفرم کیسز ہیں اور ان میں بہت سے ایسے افراد ہیں جو اس وائرس کو بیرون ممالک سے اپنے ساتھ لائے، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہمارے دو پاکستانیوں کی جان گئی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں، عوام بلاضرورت اسپتالوں میں نہ جائیں، اسپتالوں میں مریضوں کا بہت بوجھ ہوتا ہے، مریض کی صحت بہت خراب ہے تو ساتھ صرف ایک فرد جائے، طبی عملے کو محفوظ رکھنے کیلئے سامان کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور عوام بغیر تصدیق کے اطلاعات کو نہ پھیلائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا کورونا سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا پیکیج لانے کا اعلان
ویب ڈیسک جمع۔ء 20 مارچ 2020
2023187-hamad-1584640427-753-640x480.jpg

چین نے کورونا سے نمٹنے کےلیے 40 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کی ہے، وفاقی وزیر اقتصادی امور


وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا پیکیج لایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امور 60 کروڑ ڈالرکے ایمرجنسی پیکیج کو حتمی شکل دے رہی ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈ پورے ملک کےلیے استعمال ہوگا اور یہ پیکیج مقامی فنڈنگ کے علاوہ ہوگا۔


حماد اظہر نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کی گئی ہے، چین نے 3 لاکھ میڈیکل فیس ماسک بھی فراہم کیے ہیں ساتھ ہی 10 وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان بھی مہیا کیا ہے، جب کہ چین نے مزید وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
۱) لگتا ہے کورونا کے اکثر مریض ایران سے یہ وبا لائے ہیں۔۔۔
۲) قرنطینہ کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر ایک بھی مریض ہوا تو سب کو یہ مرض لگنا پکا ہے۔۔۔
۳) چین کے چالیس لاکھ ڈالر مطلب ساٹھ کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم۔۔۔
۴) مزید ساٹھ کروڑ ڈالر کے طلب گار، مطلب نوّے ارب روپے کے لگ بھگ رقم۔۔۔
باقی کے تجزیے آپ پر!!!
 

عدنان عمر

محفلین
اور یہ بھی کہ سیالکوٹ کی کئی ایک فیکٹریوں نے اپنے اپنے ملازمین کے لیے خود ماسک تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں اور ان کو مفت دے رہے ہیں۔ :)
احسن اقدام ہے۔
ویسے گھر بیٹھنے سے تو بہتر ہے کہ ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پیداواری عمل کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔:)
 

جاسم محمد

محفلین
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 14 کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 495 ہوگئی
ویب ڈیسک جمع۔ء 20 مارچ 2020
2023352-caraanaa-1584685683-634-640x480.jpg

وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت ادارے بند۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں 11 اور کراچی میں کورونا وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعدا 495 تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 993 افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے اور مزید 11 متاثرین کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 92 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کے مزید تین متاثرین کی تصدیق کی ہے جس کے بعد شہر میں وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 101 اور صوبے میں 252 ہوگئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 14 افراد متاثر ہوئے۔ شہر کے مجموعی متاثرین میں سے 60 افراد کو رابطوں کے زریعے کورونا وائرس لاحق ہوا جب کہ دیگر متاثرین بیرون ملک سفر کرچکے تھے۔

اس سے قبل جمعے کے روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سندھ میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا ہے، نجی اسپتال میں زیر علاج 77 سالہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، جاں بحق شخص کو ڈائبیٹیز اور ہائیپرٹینشن بھی تھا جب کہ مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 252 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ، پنجاب میں 96، بلوچستان میں 92، اسلام آباد میں 10، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 22 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب

راولپنڈی میں پہلا کیس رپورٹ

راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیس کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 96 تک پہنچ چکی ہے، پنجاب حکومت ان حالات میں انتھک کوششیں کررہی ہے اور تمام مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

اب تک لاہور میں 14 اور گجرات میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایران سے آنے والے 71 زائرین بھی متاثر ہیں جو ڈی جی خان اور ملتان میں موجود ہیں۔

خیبر پختون خوا

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کے مطابق کرم ایجنسی میں 5، ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان سے 3، 3 جب کہ لوئر دیر، مالاکنڈ ، پشاور اور ہری پور سے ایک ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تمام متاثرہ افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان کے درہ زندہ آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان کے پتے پر صوبائی حکومت کی جانب سے فوڈ پیکیج بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس اہلکار کوارٹائن کرنے والے مقامات پر عوام کو بے جا ہراساں نہ کریں۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

انسداد پولیو مہم موخر

کورونا وائرس کے خدشات پیش نظر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 24ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا۔

مردان میں لاک ڈاؤن

کورونا وائرس سے شہری کی ہلاکت کے بعد مردان کی یونین کونسل منگا میں غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق یونین کونسل سے کوئی شخص نہ تو باہر جاسکتا ہے اور نہ اندر آسکتا ہے۔ مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور اسکریننک جاری ہے۔

سندھ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 252 ہوچکی ہے جن میں سے 151 سکھر میں زیر علاج ہے اور کراچی میں مریضوں کی مجموع تعداد 101 ہوچکی ہے۔

سندھ حکومت کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو 3 دن گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں میں رہیں، نہ صرف خود کو اپنے بچوں اوردوستوں کو بھی کورونا سے بچانا ہے، اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔

کراچی کا ایکسپو سینٹر کورونا اسپتال بنے گا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔

بلوچستان

بلوچستان کے محکمہ صحت نے مزید11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92ہوگئی ہے۔

3 ہفتوں تک شاپنگ مال، ریستوران اور بازار بند رکھنے کے احکامات

محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز تین ہفتوں کیلئے رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

تفتان سے مزید 1653 زائرین متعلقہ صوبے منتقل

بلوچستان حکومت نے پاک ایران سرحد کے قریب تفتان کے مقام سے مزید 1653 زائرین کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں کی جانب روانہ کردیا ہے، لیوی حکام کا کہنا ہے کہ 42 بسوں میں سوار زائرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر روانہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی کورونا سے پاک

پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ کو پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹس آج پی سی بی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈی ایس پی ہری پور میں بھی کورونا کا شبہ

ہری پور میں ڈی ایس پی سمیت 22 افراد نے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس تاحال اب تک نہیں ملی تاہم اب ان لوگوں کو خان پور ریسٹ ہاؤس سے دوسری جگہوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس سے افراتفری کا ماحول بنا تو بہت نقصان ہوگا، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 20 مارچ 2020
2023463-imrankhan-1584709983-302-640x480.jpg

وزیراعظم عوام کو کورونا کے حوالے سے ہفتے میں دو مرتبہ آگاہ کریں گے۔ فوٹو، فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا افراتفری سے زیادہ نقصان ہوگا اگلے ڈیڑھ ماہ میں خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کورونا سے متعلق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چار سے پانچ فی صد مریضوں کو اگر انتہائی نگہداشت کی ضرورت پیش آئی تو صورت حال خراب ہوگی اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ دنیا کے تجربے سے ثابت ہوا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی سطح پر فاصلہ رکھنے کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے عوام پُر ہجموم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر متاثرہ شخص خود کو گھر تک محدود کرلے، وائرس کے ایک دم بڑھنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے وائرس کے اثرات کم ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی کٹس منگوائی جارہی ہیں اور ان کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ دوسرا خظرہ یہ ہے کہ معاشرے میں افراتفری اور خوف کی فضا پیدا نہ ہوجائے۔ اس میں میڈٰیا ، رائے ساز افراد، اینکر پرسن اور صحافیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ان حالات میں محتاط رہیں پیمرا کو بھی اس حوالے سے گائیڈ لائن جاری کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا گھبراہٹ میں لوگ خریداری شروع کردیں گے تو حکومت بھی نہیں سنبھال سکے گی۔ کورنا وائرس سے جنگ قوم جیتے گی تنہاحکومت نہیں جیت سکتی۔ پھیلاؤ میں اضافہ ہوا تو مکمل لاک ڈاؤن پر بھی غور کیا جائے گا فی الوقت پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتان میں تمام سہولیات ظفر مرزا کے دورے کے بعد دی گئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان پر انگلیاں اٹھنے پر افسوس ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین میں کورونا وباء شروع ہونے پران کی قیادت سے رابطے میں تھے۔ چین سے ایک بھی کیس پاکستان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا ایران میں وبا کے باعث مریضوں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو واپس لانا پڑا۔ چین نے پاکستانی طلبا کے بارے میں مکمل یقین دہانی کروائی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس سے ایران میں پیدا ہونے والے صورت حال کے پیش نظر پابندیاں ختم کی جائیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ معاشی سرگرمیوں میں تعطل کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے مقابلے کے لیے منگل کو معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
 
Top