"چونکہ وہ "بمقابلہ" وہ چونکہ"

الف نظامی

لائبریرین
کون سا جملہ درست ہے؟
  1. وہ چونکہ ایک فلسفی تھے اس لیے انہوں نے فلسفیانہ سطح پر مذہبی واردات کو عقلی پیراڈائم میں بیان کرنے کی اہمیت کو واضح کیا۔
  2. چونکہ وہ ایک فلسفی تھے اس لیے انہوں نے فلسفیانہ سطح پر مذہبی واردات کو عقلی پیراڈائم میں بیان کرنے کی اہمیت کو واضح کیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دونوں درست ہیں ۔ اسلوب البتہ بیان کو مختلف پہلو دیتا ہے۔
جب ان کا ذکر دوسری شخصیات کے پس منظر میں بیان کیا جائے گا تو پہلا اسلوب استعمال میں بہتر ہو گا ۔ جب بات ان کے ہی شخصی پہلووں کی ہو گی تو دوسرا بہتر ہوگا۔
کسی جملے کو غلط نہیں کہنا چاہیئے ۔ جملے کے حصوں کی ترتیب یہ بتاتی ہے کہ آپ زور کس پر دے رہے ہیں ۔ پہلے جملے میں ان کی ذات پر زور ہوگا جبکہ دوسرے جملے میں ان کے فلسفی ہونے پر۔ یہ مختلف انداز بیان ہیں ۔
 
بہت شکریہ!
 
الف نظامی

لائبریرین
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو میں کایا پلٹ سے کام چلایا جاتا ہے، ویسے رائج تو یہی لفظ ہے، یعنی پیراڈائم۔
کیا مطلب ؟:confused1:
پیرا ڈائم سے تو میرے خیال سے کسی خیالی ماڈل یا تصوراتی نمونے سے مراد لی جاتی ہے ، جیسا کہ مندرجہ بالا مثال میں مستعمل ہے ، جبکہ کایا پلٹ جانا تو کسی بڑے انقلاب اور حالت کے بڑے پیمانے پر تبدیلی کے معنی میں آتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
 
فرقان احمد

محفلین

معذرت، ہم پیراڈائم شفٹ کی طرف بڑھ گئے تھے، نئی انقلابی تبدیلی یا کایا پلٹ! :) عمومی طور پر، ہم یوں ہی اسے برتتے آئے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں، اس کے ساتھ کیا حُسنِ سلوک کریں!
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے سوچ سمجھ کر ترجمہ کیا جائے تو 'فکری ڈھانچہ' بھی چل سکتا ہے، پیراڈائم کی اور کیا اصطلاح ممکن ہے؛ اہل علم رائے دیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
A time when the usual and accepted way of doing and thinking about something changes completely
Cambridge dictionary
اس تعریف کے مطابق اردو میں کوئی لفظ ڈھونڈنا ہوگا
اس میں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں شامل ہیں. یہ ایک دور کی نشاندہی کر رہا ہے.
مثلاً
شوشل میڈیا کے ذریعے خبروں سے آگاہی، خبر رسانی میں ایک paradigm شفٹ ہے.
پیراڈائم بنیادی طور پر ایک دور یا وقت کو کہا جائے گا. مثلاً ہم انفارمیشن کے پیراڈائم میں رہ رہے ہیں.
لڑی کے پہلے مراسلے میں دی گئی مثال میں پیراڈائم کا محل نہیں ہے (میری رائے میں)
 
الف نظامی

لائبریرین
چونکہ کے ساتھ چنانچہ کا استعمال ہونا زیادہ مناسب ہے جب کہ جملے میں چونکہ کے ساتھ اس لیے استعمال کیا گیا ہے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس کے لیے کوئی اردو اصطلاح استعمال نہیں ہوتی ؟
عاطف بھائی ، میرے خیال میں پیراڈائم کا کوئی ایک اردو ترجمہ تو ممکن نہیں ۔ مختلف سیاق و سباق میں کئی مختلف متبادل ممکن ہیں ۔ یہ صورت بہت سارے انگریزی الفاظ کے ساتھ پیش آتی ہے ۔ بعض انگریزی الفاظ اتنے وسیع المعانی اور کثیرالمعانی ہیں کہ محض ایک اردو لفظ میں متبادل ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ سو ایسی صورت میں سیاق و سباق کے حساب سے قریب ترین مفہوم کا لفظ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ احمد بھائی نے کچھ عرصہ پہلے ایسا ایک دھاگا شروع کیا تھا کہ جس میں انگریزی الفاظ کےاردو متبادلات جمع کرنا تھے ۔ اسے دیکھئے شاید اس لفظ پر وہاں بات ہوئی ہو ۔
 
درست بات ہے ۔ لیکن مجھے محسوس ہوا کہ یہاں ( یعنی اس دھاگے میں ) احباب نے پیراڈائم کو پیراڈئم شفٹ کے تصور سے کنفیوز کر دیا ، جبکہ پیراڈئم شفٹ میں سارا زور شفٹ پر ہے اور اس طرح سے معنی اخذ کرنا درست نہیں خصوصا مذکورہ پیرائے میں پیراڈائم ایک تصوراتی یا تخیلاتی معنوی وضاحت کے لیے مستعمل تھا اور ٹھیک بھی تھا ۔ پیراڈائم کے لیے وسیع تر عام مفہوم کی کوئی اصطلاح البتہ ممکن ہے کہ وضع کی جا سکے ۔اور اسے مناسب سیاق و سباق سے کسی لفظی فضا میں استعمال كرنا عین ممکن ہے ۔
 
Top