مبارکباد خلوص اور محبت بھرے پیغام محفلین کے نام

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم
فرقان احمد بھائی آپ کو منصب نوہزاری بہت مبارک ہو ۔
وعلیکم السلام اینڈ خیر مبارک! حضرت، آپ بھی نو ہزار منٹوں سے غائب ہیں۔ شکر ہے، اس بہانے آپ تشریف تو لائے۔ ہم آپ کی درازیء عمر کے لیے دعاگو ہیں اور آپ کے پاؤں کے فریکچر کی ہٹ دھرمی کے خلاف قراردادِ مذمت پیش کرتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم
جاسمن آپی آپ کو اردو محفل فورم سے چھ سالہ وابستگی مبارک ہو ۔

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
اچھا یاد دلایا۔ دسمبر 2013 میں اردو محفل پہ آنا ہوا۔ اردو محفل نے مجھے بہت کچھ دیا۔ مجھے یہ ایک ادارہ لگتا ہے، ایک لائبریری، ایک زندگی جیتی جاگتی، سانس لیتی ہستی۔
جیتی رہے سدا اردو محفل۔
اور عدنان! اللہ پاک آپ کو بے حد و حساب خوشیوں اور آسانیوں سے نوازے۔ پیارا سا آرام دہ گھر عطا فرمائے۔ آمین!
بہت شکریہ۔
 
آمین ثم آمین
بلاشبہ محفل اسلوب کی تربیت کا بہترین ادارہ ہے جہاں ہمیں ادب اور آداب سیکھنے کا بہترین موقع میسر آتاہے ۔ہم یہاں موجود علمی اور ادبی شخصیات کی قربت سے فیضیاب ہو کر اپنی عملی اور ذاتی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لاسکتے ہیں ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
اچھا یاد دلایا۔ دسمبر 2013 میں اردو محفل پہ آنا ہوا۔ اردو محفل نے مجھے بہت کچھ دیا۔ مجھے یہ ایک ادارہ لگتا ہے، ایک لائبریری، ایک زندگی جیتی جاگتی، سانس لیتی ہستی۔
جیتی رہے سدا اردو محفل۔
اور عدنان! اللہ پاک آپ کو بے حد و حساب خوشیوں اور آسانیوں سے نوازے۔ پیارا سا آرام دہ گھر عطا فرمائے۔ آمین!
بہت شکریہ۔
جاسمن بجو! آپ کو مبارک ہو!
آپ کا یہاں ہونا اردو محفل کی خوش قسمتی ہے!
 
جاسمن

لائبریرین
Top