فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ایکسٹنشن

یاسر حسنین

محفلین
ہواوے پی نائن لائٹ
ہواوے کے موبائل فونز میں نستعلیق یا کوئی بھی فونٹ انسٹال کیا جا سکتا ہے لیکن چند ایک مسائل بھی ہیں۔

1- فونٹ تمام براؤزرز اور چند ایپس جیسے فیس بُک لائٹ ،ایور نوٹ وغیرہ میں کام نہیں کرے گا۔
یعنی محفل کو موبائل کے اندر نستعلیق میں دیکھنے کے لیے آپ کو اوپر بتائے گئے براؤزر + ایکٹینشن سے ہی کام چلانا پڑے گا۔
2- گراف ڈیزائننگ/ ایڈیٹنگ ایپس جیسے پکس آرٹ ، پکسل لیب ، فوٹیکس وغیرہ وغیرہ میں آپ کوئی اور فونٹ اپلائی نہیں کر پائیں گے... صرف وہی فونٹ سامنے آئے گا جو آپ نے انسٹال کر رکھا ہوگا۔ (ماسوائے اردو ڈیزائنر ایپ کے)
اس سب کے باوجود آپ نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے پر بضد ہیں تو جمیل نوری نستعلیق محفل کے فونٹ سرور سے اتار لیں۔
اب دو ان ایپس میں سے کوئی ایک ڈاؤنلوڈ کر لیں
Themes Manager for Huawei / Honor / EMUI
یا
zFont - Custom Font Installer [No ROOT]
اس کے بعد
تھیمز مینیجر کی صورت میں اوپر والے آپشنز میں ایڈیٹر کا آپشن ہو گا وہاں کلک کریں اور اس کے بعد نیچے فونٹ یا کسٹم فونٹ اس طرح کا آپشن ہو گا وہ سیلیکٹ کریں۔ اس کے بعد فونٹ کو سیلیکٹ کریں جو کہ ڈاؤنلوڈز کے فولڈر میں موجود ہونا چاہیے یا جہاں بھی آپ نے ڈاؤن لوڈ کر کے رکھا تھا۔ اس کے بعد نیکسٹ پھر نام دینا ہے پھر نیکسٹ اس کے بعد یہ تھیمز ایپ سے وہ تھیم اپلائی کرنے کو کہے گا... تھیمز ایپ کو کھولیں گے تو وہاں یہ اسی نام سے موجود ہوگا جو آپ نے ایڈیٹر میں دیا تھا... اسے اپلائی کر دیں بس کام ختم
...........................
زی فونٹ یا زیڈ فونٹ نامی ایپ میں بھی یہی طریقہ ہے۔ بس وہاں اوپر مینو بار میں لوکل کو سیلیکٹ کرنا ہے پھر فونٹ منتخب کرنا ہے اور سیٹ پر کلک/ٹیپ کرنا ہے​
اور تھیمز سے جا کر اپلائی کر لینا ہے۔
..........................​
ویسے بھی یوٹیوب بھری پڑی ہے ہواوے کے ٹیوٹوریلز سے وہاں سے بھی دیکھ سکتے ہیں
..............​
اگر کسی وجہ سے پھر بھی فونٹ انسٹال کرنے سے قاصر ہیں تو یہ جگاڑ حاضر ہے
سب سے پہلے درج ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
Package Manager: App Info, APK Analyze & Backup
اب اس ایپ کو اوپن کریں۔ جو پرمیشن مانگے اسے دے دیں۔ یہ فون کی ساری ایپس کو اسکین کر کے آپ کے سامنے رکھ دے گا۔ اب آپ نے
Themes
نامی ایپ کو تلاش کرنا ہے۔ اور اس پر کلک کرنے کے بعد
Uninstall
پر کلک کریں
(گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ ایپ کو ان انسٹال نہیں کرے گا) یہ آپ سے پوچھے گا کہ
Replace this app with the factory version? All data will be removed.
(اس ایپ کو فیکٹری ورژن سے بدل دیا جائے؟ اس سے آپ کا سارا ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔)
تو آپ نے اوکے پر کلک کر دینا ہے۔
اب اوپر بتائے گئے جس مرضی طریقے سے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کو انسٹال کر لیں۔

خصوصی نوٹ:
یہ صرف ہواوے کے موبائل فونز کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا گیا ہے۔
 

رابطہ

محفلین
اوپو موبائل کا بتا دیں۔ بہت کوشش کی ہے نہیں کر پایا۔
اوپو موبائل کا بتا دیں۔ بہت کوشش کی ہے نہیں کر پایا۔
یہ ایپ نصب کر لیں اور اس میں جا کر اردو فانٹ نصب کر لیں۔۔ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.htetznaing.zfont2
 

رابطہ

محفلین
میں موبائل میں یہ والی نستعلیق ایکسٹینشن استعمال کررہا ہوں۔ یہ کروم کی ایکسٹینشن ہے۔

کروم کی کوئی بھی ایکسٹینشن آپ Yandex براؤزر میں باآسانی چلا سکتے ہیں۔ میں کامیابی سے چلا رہا ہوں۔
میرے موبائل فون میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ نصب ہے ۔کروم میں ہر جگہ نستعلیق اردو نظر آتی ہے لیکن express.pk نستعلیق میں نظر نہیں آتی۔ جبکہ uc browser میں نستعلیق میں نظر آتی ہے۔
 

MindRoasterMirs

محفلین
فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے گوگل کروم ایکسٹنشن انسٹال کیجیے۔
خاص طور پر فیس بک پر اردو تحریر پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ اگر آپ گوگل کروم برائوسر استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیے گیے لنک پر کلک کیجیے، ایکسٹنسن انسٹال کیجیے اور دلفریب نستعلیق فونٹ میں اردو پڑھیے۔
Urdu Font Nastaleeq
اس ایکسٹنسن میں میں نے خصوصی طور پر اس فورم کا بھی خیال رکھا ہے، لہذا انسٹال کرنے کے بعد اس فورم پر بھی لکھی گئی اردو تحریروں کو نستعلیق فونٹ میں پڑھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جہاں فونٹ سائز چھوٹا نظر آرہا ہو، وہاں اسے بڑا کر دیا جائے۔

آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
یہ ایکسٹینشن تو وفات پا چکی ہے ۔ اس ربط میں کچھ زندہ موجود ہیں اگر کسی کو ضرورت ہو تو ۔ اردو نستعلیق گوگل ایکسٹینشن
 
Top