ٹیلی گرام بحر ہے، نلکا ہے واٹس ایپ

اے خان

محفلین
اجی صاحب میرے لیے تو سادہ موبائل فون بھی "جہنم" ہے۔ آگ لگے اس شیطانی آلے کو، فون نہ اٹھاؤ تو گلے شکوے سنو، بند کر کے رکھ دو تو مغروری کے طعنے سنو، اور اٹھا لو تو فضول باتیں سنو! :)
اور ہاں کسی کا دل نہ توڑا کریں سنا کریں بار بار سنا کریں سنا ہے کہ شاعر حضرات کے مداح ہوتے ہیں. جو کبھی کبھار دل بھی دے دیتے ہیں. تو کیا معلوم آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوجائے
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ فضول باتیں شروع بڑی مزیدار لگتی ہیں

اور ہاں کسی کا دل نہ توڑا کریں سنا کریں بار بار سنا کریں سنا ہے کہ شاعر حضرات کے مداح ہوتے ہیں. جو کبھی کبھار دل بھی دے دیتے ہیں. تو کیا معلوم آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوجائے
جن "فضول" باتوں کا آپ ذکر کر رہے ہیں خان صاحب میں ان کو کم از کم بیس پچیس برس پیچھے چھوڑ آیا، اب تو ان کے بارے میں سوچ کر بھی اختلاج شروع ہو جاتا ہے۔ :)
 
زیک

مسافر

اب تو بیگم کو “فضول” میسج کرو تو جواب آتا ہے خیریت تو ہے؟ کیا ہوا؟
 
جب سے پاکستان میں قدغن ہٹائی گئی ہے، اس وقت سے استعمال کر رہا ہوں۔ گنتی کے چار کونٹیکٹس موجود ہیں۔ باقی ساری عوام وٹس ایپ پر ہے۔ ایسے میں وٹس ایپ چھوڑ کر ٹیلیگرام کا کیسے ہوا جا سکتا ہے۔

فی الحال ٹیلیگرام صرف امیج ٹو ٹیکسٹ بوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ اور ایک فونٹ گروپ سے کچھ اچھے فونٹ ملے ہیں۔
 
رانا

محفلین
باقی ساری عوام وٹس ایپ پر ہے۔ ایسے میں وٹس ایپ چھوڑ کر ٹیلیگرام کا کیسے ہوا جا سکتا ہے۔
اپنا اسٹیٹس ڈس ایبل کریں اور باقیوں کو میوٹ۔ پھر ہر ایک سے کہیں کہ بھائی میں تو ٹیلیگرام پر پایا جاتا ہوں وہاں آئیں تو ملاقات ہو۔ ساری عوام ٹیلیگرام پر آجائے گی بشرطیکہ آپ سے محبت کرتی ہوئی تو۔:)

جب سے پاکستان میں قدغن ہٹائی گئی ہے، اس وقت سے استعمال کر رہا ہوں۔ گنتی کے چار کونٹیکٹس موجود ہیں۔ باقی ساری عوام وٹس ایپ پر ہے۔ ایسے میں وٹس ایپ چھوڑ کر ٹیلیگرام کا کیسے ہوا جا سکتا ہے۔
فی الحال ٹیلیگرام صرف امیج ٹو ٹیکسٹ بوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ اور ایک فونٹ گروپ سے کچھ اچھے فونٹ ملے ہیں۔
ٹیلی گرام کے دو ورژن ہیں وہاں۔ ایک X کے ساتھ ہے۔ کونسا استعمال کرتے ہیں۔ میرا تو نمبر لے کر اس سے آگے connect ہی نہیں ہوتا وہیں گھومتا رہتا ہے پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے۔
 
اپنا اسٹیٹس ڈس ایبل کریں اور باقیوں کو میوٹ۔ پھر ہر ایک سے کہیں کہ بھائی میں تو ٹیلیگرام پر پایا جاتا ہوں وہاں آئیں تو ملاقات ہو۔ ساری عوام ٹیلیگرام پر آجائے گی بشرطیکہ آپ سے محبت کرتی ہوئی تو۔:)
دراصل محبت ٹیسٹ کرنا میرے مزاج میں ہی نہیں شامل۔ :)
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
میری تو اتنا بھی تردد نہیں کرتی بلکہ صاف کہہ دیتی ہے کہ تم نے غلط نمبر پر میسج کر دیا۔ :)

ہمارے نزدیک تو یہ بھی کافی ہے کہ اتنا ہی کہہ دیں کہ غلط نمبر پر میسج کیا ہے ورنہ زیادہ تر تو میسج پڑھا اور نہ پڑھا ایک برابر ہی محسوس کروایا جاتا ہے۔
 
طمیم

محفلین
جب سے پاکستان میں قدغن ہٹائی گئی ہے، اس وقت سے استعمال کر رہا ہوں۔ گنتی کے چار کونٹیکٹس موجود ہیں۔ باقی ساری عوام وٹس ایپ پر ہے۔ ایسے میں وٹس ایپ چھوڑ کر ٹیلیگرام کا کیسے ہوا جا سکتا ہے۔

فی الحال ٹیلیگرام صرف امیج ٹو ٹیکسٹ بوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ اور ایک فونٹ گروپ سے کچھ اچھے فونٹ ملے ہیں۔
کون سا بوٹ استعمال کرتے ہیں
 
Top