سین خے

محفلین
Fake finger markings major challenge to anti-polio efforts in Shangla - Pakistan - DAWN.COM

2017 میں خیبر پختونخواہ میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، 2018 میں میں آٹھ اور 2019 میں پولیو کیسز کی تعداد اب بڑھ کر 50 تک جا پہنچی ہے۔

بچوں کی ویکسین نہ کرانے کے پیچھے ایک ہی سب سے بڑی وجہ ہے اور وہ پولیو ویکسین کے خلاف مقامی علماء کے فتاویٰ ہیں۔

ہمارے یہاں ویسے تو سازشی نظریات کی ترویج کے لئے انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ اب تک IAG کی فتاویٰ کی کتاب سے کیوں نہیں استفادہ کیا گیا ہے؟ سمجھ سے باہر ہے۔

کتاب یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

http://www.iag-group.org/data/other/ulima_fatwa_pakistan.pdf

The Islamic Advisory Group for Polio Eradication (IAG)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ پھیلائی گئیں غلط فہمیاں ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ان افواہوں کے پھیلاؤ کو روکا جائے کیونکہ پولیو کیسز کی دن بہ دن تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

Battling misinformation remains biggest challenge in Pakistan's fight to end polio - Pakistan - DAWN.COM

5d919b63988b5.jpg

5d91b1996acb6.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
ایک اچھی خبر سین خے

انسداد پولیو ویکسین کے حق میں 100 سے زائد فتوے جاری

206595_145460_updates.jpg

پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے،فوٹو: فائل

اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں 100 سے زائد فتووں کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے مطابق انسداد پولیو پروگرام پاکستان کی یہ بڑی کامیابی ہے جس میں 100 سے زائد مفتیان کرام نے پولیو ویکسین کے حق میں فتویٰ دیا ہے اور اس کی ملک کے آئینی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی حمایت کی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق منفی پروپیگنڈا پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ اور والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ علمائے کرام اور مدارس پولیو کے خاتمے میں بھرپورکردارادا کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے جس کےخاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں پولیو ویکسین کے حلال یا حرام ہونے کے حوالے سے پائی جانے والی افواہوں کی وجہ سے انسداد پولیو پروگرام میں مشکلات پیش آتی ہیں اور بعض والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ہچکچاتے ہیں۔

سندھ میں رواں برس 8 ، کے پی میں 53، پنجاب میں 5 اور بلوچستان سے رواں سال اب تک 6 کیسز سامنے آچُکے ہیں جس کے بعد ملک میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت کے بعد امید ہے کہ انسداد پولیو قطروں سے انکاری والدین بچوں کو پولیوویکسین پلانے پرقائل ہوسکیں گے۔
 
فاخر رضا

محفلین
سین خے
سب سے پہلے تو مبارکباد کہ آپ نے اسقدر محنت اور تندہی سے یہ معلومات اکٹھی کیں
میرے خیال میں بات وہی ہے کہ
مرد ناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر
یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ ہم پاکستان جیسے کرپٹ ملک میں پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں جہاں ہر چیز میں چوری ہے
پولیو ویکسین میں بھی کام چوری اور پیسوں کا بٹوارہ زور و شور سے جاری ہے
یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ پڑھے لکھے افراد جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے ہچکچاتے ہیں.
پولیو کے قطرے.... ہر بچہ ہر دفعہ
یہ نعرہ مجھے آپ کے مضامین میں نظر نہیں آیا یا شاید مجھ سے مس ہوگیا. یہ بھی شامل کرلیجیے
 
شاندار خبر ہے۔

اگر اب بھی لوگ بچوں کی ویکسین نہیں کروائیں گے تو مجھے تو یہی لگے گا کہ شائد ہماری عوام میں طالبان کا موقف علماء کی رائے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
 
بہت شکریہ فاخر بھائی :)

آپ کی بات بالکل بجا ہے کہ کرپشن بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔

جی میں نے اپنے طور پر رائے دینے سے اجتناب کیا ہے :) البتہ آپ کے کہنے پر شامل کروادیتی ہوں :)
 
زیک

مسافر
شاندار خبر ہے۔

اگر اب بھی لوگ بچوں کی ویکسین نہیں کروائیں گے تو مجھے تو یہی لگے گا کہ شائد ہماری عوام میں طالبان کا موقف علماء کی رائے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
ان فتووں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں اگر یہ علما پولیو ویکسین کے لئے کمپین چلائیں تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے
 
سین خے

محفلین
ان فتووں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں اگر یہ علما پولیو ویکسین کے لئے کمپین چلائیں تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے

صحیح :)

ہمیں تو فی الحال یہ فتاویٰ بھی نعمت ہی لگ رہے ہیں کیونکہ ابھی تک پولیو ویکسین کے خلاف منظم تحریک ہی دیکھنے میں آتی رہی ہے۔
 
سین خے

محفلین
سندھ میں پولیو وائرس کا 9 واں شکار

سندھ میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 9 جبکہ ملک بھر میں 80 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے ترجمان کے مطابق سجاول کی یوسی بیلو، بشر محلے کا رہائشی 36 ماہ کا بچہ امان ولد عمر پولیو وائرس سے متاثر ہوا جسے اسہال اور قے شروع ہوگئی اور طبیعت بگڑنے پر انتقال کر گیا۔
 
محمد سعد

لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ پولیو وائرس ان کے بچوں کی جان بھی لے سکتا ہے۔
 
سین خے

محفلین
انتہائی افسوسناک خبر۔ پاکستان میں P2 کا outbreak ہو چکا ہے اور حکومت کی طرف سے اسے چھپایا گیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب p2 کا خاتمہ ہو چکا تھا تو اس سٹرین کی ساری ویکسینز ہٹا لی جاتیں لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا۔ فاخر رضا بھائی نے بالکل صحیح کہا تھا کہ اوپر سے نیچے تک کرپشن ہے۔ پولیو کا خاتمہ ہو تو کیسے ہو۔

Pakistan accused of cover-up over fresh polio outbreak

'Absolutely no cover-up': Govt officials denounce The Guardian for 'incorrect' article - Pakistan - DAWN.COM
 
نہ صرف یہ کہ ہم جھوٹ بولتے ہیں بلکہ یہ اب ہمارا قومی طرہ امتیاز بھی بن چکا ہے
ایک اور بات کہ دنیا میں کوئی چیز فری نہیں ملتی. ہم ہمیشہ یہی چاہتے ہیں کہ کوئی اور فری میں ہمارے مسائل حل کردے.
 
آصف اثر

معطل
ہمارے دیسی مرغے، قرآن کے واضح احکامات کے بالکل برخلاف اس جدید دور میں یہود ونصاریٰ کو مسلمانوں کے دوست ثابت کرنے میں دن رات اذانیں دے رہے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس بے بنیاد دعوے نے عوام میں وسیع پیمانے پر شکوک و شبہات پھیلائے جنھیں سنہ 2011 میں ایک اور واقعے سے تقویت ملی۔
القاعدہ کے سربراہ اور امریکا پر 11 ستمبر کے حملوں کا حکم دینے والے اسامہ بن لادن کے پاکستان میں امریکی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے کے چند دن بعد ہی ایک پاکستانی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک بےضابطہ پولیو مہم کی آڑ میں در در جا کر سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کی تلاش کرنے میں مدد دی۔ اس واقعے نے پولیو کے خاتمے کی پاکستانی مہم کو مزید نقصان پہنچایا۔
سی آئی اے اور مذکورہ ڈاکٹر نے اس الزام سے انکار کیا ہے کہ ایسی کوئی مہم چلائی گئی لیکن پاکستانی حکام مصر ہیں کہ ایسا ہوا تھا اور ڈاکٹر آفریدی بدستور جیل میں ہیں۔

The CIA has ended the use of vaccine programmes in its spying operations amid concerns for the safety of health workers, the White House has said.
In a letter to US public health schools, a White House aide said the CIA stopped such practices in August.

The CIA used a fake vaccine programme to try to find Osama Bin Laden before US special forces killed him in 2011.
The CIA's move comes after a wave of deadly attacks by militants on polio vaccination workers in Pakistan.
"By publicising this policy, our objective is to dispel one canard that militant groups have used as justification for cowardly attacks against vaccination providers," CIA spokesman Dean Boyd said in a statement to the BBC.
 
سین خے

محفلین
ہمارے دیسی مرغے، قرآن کے واضح احکامات کے بالکل برخلاف اس جدید دور میں یہود ونصاریٰ کو مسلمانوں کے دوست ثابت کرنے میں دن رات اذانیں دے رہے ہیں۔

ان دیسی مرغوں میں تو پھر مسلم امہ کے جید علماء بھی شامل نہیں ہو گئے؟ بہتر ہوگا کہ آپ پوری لڑی توجہ سے پڑھیں اور خاص طور پر پولیو کے خاتمے کے لئے IAG (Islamic Advisory Group) میں شامل علماء کے کردار کے بارے میں تو ضرور ہی پڑھیں۔ WHO کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

فتاویٰ کے لنکس بھی دے دئیے گئے ہیں۔

دوسری اہم بات قرآن میں انسانی جان کی کتنی اہمیت بیان کی گئی ہے اس کے بارے میں آپ بخوبی جانتے ہوں گے۔

شیخ الازھر ڈاکٹر احمد الطیب نے والدین کو پولیو کی ویکسینیشن کرانے کے لئے قرآن کی اس آیت کا حوالہ دیا ہے

"یقینا وہ لوگ خسارہ میں ہیں جنہوں نے حماقت میں بغیر جانے بوجھے اپنی اولاد کو قتل کردیا اور جو رزق خدا نے انہیں دیا ہے اسے اسی پر بہتان لگا کر اپنے اوپر حرام کرلیا -یہ سب بہک گئے ہیں اور ہدایت یافتہ نہیں ہیں۔"

سورۃ الانعام، آیت 140

آپ کی آسانی کے لئے مذکورہ پوسٹ کا لنک بھی دے رہی ہوں۔ امید ہے کہ آپ ضرور پڑھیں گے۔​
 
Top