محمد سعد

محفلین
آپ پہلے یہ توبتادیں کہ پولیو یا کسی بھی ویکسین کے متعلق مذکورہ فتاو جات کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں؟
میرے نزدیک بالکل نہیں ہے۔ جب تک ان فتاویٰ جات کے ذریعے لوگوں کو اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر راغب نہ کیا جا رہا ہو، میں انہیں نظر انداز کر سکتا ہوں۔ اور کچھ؟
 
محمد سعد

محفلین
کیا آپ کو ترتیب وار آگے بڑھنے سے زیادہ بےہنگم چلانگیں لگانے کا شوق تو نہیں چڑھ گیا؟
آپ ہی کے اس مراسلے سے یہ بات شروع ہوئی تھی۔
اور غالبا یہ اندازہ بھی نہیں کہ پولیو ویکسین پلانے کے باوجود بھی اس کو پولیو ہوسکتا ہے۔
چنانچہ بات ترتیب میں ہی ہے کہ:
گزشتہ مراسلوں میں جسم کے ویکسین کو درست ریسپانس نہ دینے کی وجہ سے بیمار ہونے کے امکان، اس کی شرح، اس شرح کے انتہائی کم ہونے، اور ویکسین کے فائدے کے مقابلے میں اس امکان کے موازنے کے متعلق کچھ باتیں شامل ہیں۔ کیاآپ ڈھونڈ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا ہیں؟
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
میرے نزدیک بالکل نہیں ہے۔ جب تک ان فتاویٰ جات کے ذریعے لوگوں کو اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر راغب نہ کیا جا رہا ہو، میں انہیں نظر انداز کر سکتا ہوں۔ اور کچھ؟
یعنی آپ صرف اپنی مرضی کے فتاوی جات کو ہی اہمیت دیتے ہیں؟ یہ توآپ خود ہی بند خول میں بیٹھ گئے۔
اور یہ کہ آپ حلال حرام اور شریعت کو بھی مدنظر نہیں رکھنا چاہتے؟
 
آصف اثر

معطل
آپ ہی کے اس مراسلے سے یہ بات شروع ہوئی تھی۔

چنانچہ بات ترتیب میں ہی ہے کہ:
گزشتہ مراسلوں میں جسم کے ویکسین کو درست ریسپانس نہ دینے کی وجہ سے بیمار ہونے کے امکان، اس کی شرح، اس شرح کے انتہائی کم ہونے، اور ویکسین کے فائدے کے مقابلے میں اس امکان کے موازنے کے متعلق کچھ باتیں شامل ہیں۔ کیاآپ ڈھونڈ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا ہیں؟
تو کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ باقی لڑی کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی؟
 
محمد سعد

محفلین
جب آپ خاص طور پر "ویکسین" کے ساتھ مخصوص "مذکورہ" فتاویٰ جات کی بات کر چکے ہیں
آپ پہلے یہ توبتادیں کہ پولیو یا کسی بھی ویکسین کے متعلق مذکورہ فتاو جات کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں؟
تو اس میں سے ایسا عمومی نتیجہ برآمد کرنا
یعنی آپ صرف اپنی مرضی کے فتاوی جات کو ہی اہمیت دیتے ہیں؟ یہ توآپ خود ہی بند خول میں بیٹھ گئے۔
اور یہ کہ آپ حلال حرام اور شریعت کو بھی مدنظر نہیں رکھنا چاہتے؟
انتہائی درجے کی علمی بددیانتی ہے۔
خیر، آپ کی پرانی عادت ہے۔ سمجھ سکتا ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
تو کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ باقی لڑی کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی؟
اگر میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کے کیے گئے ایک اعتراض کا جواب لڑی میں آ چکا ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہو جاتا ہے کہ باقی لڑی کی کوئی اہمیت نہیں؟
علمی بددیانتی، کچھ کا کچھ بنانے، کے دو مظاہروں کے بیچ کم از کم پانچ منٹ کا وقفہ تو کر لیا کریں۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
جب آپ خاص طور پر "ویکسین" کے ساتھ مخصوص "مذکورہ" فتاویٰ جات کی بات کر چکے ہیں
تو اس میں سے ایسا عمومی نتیجہ برآمد کرنا
انتہائی درجے کی علمی بددیانتی ہے۔
خیر، آپ کی پرانی عادت ہے۔ سمجھ سکتا ہوں۔
کیا آپ موضوعات میں فرق اور موضوع کے ذیلی زمرجات میں فرق سمجھتے بھی ہے یا ویسے ہی بحث کرنے بیٹھ جاتے ہیں؟
یا بس جب دل چاہا بددیانتی کے الزامات لگاکر نکل جاؤ۔
 
آصف اثر

معطل
اگر میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کے کیے گئے ایک اعتراض کا جواب لڑی میں آ چکا ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہو جاتا ہے کہ باقی لڑی کی کوئی اہمیت نہیں؟
علمی بددیانتی، کچھ کا کچھ بنانے، کے دو مظاہروں کے بیچ کم از کم پانچ منٹ کا وقفہ تو کر لیا کریں۔
جب آپ مخصوص اقتباس ہی کو لے کر آگے بڑھیں گے تو یہ سوال اٹھنا ضروری ہوجاتاہے۔ جب خود ہی ایسا کرنا ہے تو دوسروں پر بددیانتی کے نعرے کسنے سے آخر آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
میرے سوالات بالکل واضح ہیں
کہ اسلامی معاشرے میں کسی بھی فعل کو انجام دینے سے قبل اس کے جواز یا عدم جواز کا فتویٰ ضروری ہے یا نہیں؟
اگر ضروری ہے تو کیا جاری کرنے والے ادارے کے مستند ہونے کو مدنظر رکھا جائے گا یا نہیں؟
اگر رکھا جائے گا تو اس کے شرائط کیا ہوں گے؟
اگر نہیں تو آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
اسی طرح جب بقول آپ ہی کے اس طرح کے میکنزم کو سمجھنے کی اہلیت علماء کرام میں ہے ہی نہیں تو پھر فتوے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔
آپ نے یہ سوال پہلے کیوں نہیں اٹھایا یا یہ میرے اس دلیل کو درست ثابت کررہا ہے کہ آپ محض بغض کو بنیاد بنا کر بحث کرنے کی لت میں مبتلا ہے نہ کہ فلاحی یا تعمیری سوچ کے ساتھ؟
اگر ضروری ہے تو وہ کیا طریقہ کار ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے ایک فتویٰ قبولیت کا درجہ حاصل کرسکے؟
 
سین خے

محفلین
مفتی کا کام فتویٰ دینا اور مقلد کا کام تقلید ہے
مفتی پر تقلید حرام ہے اسے اپنے فتوے پر عمل کرنا چاہیے
گردہ donate کرنا حرام ہے مگر اگر اپنا گردہ خراب ہوجائے تو کسی سے لینا جائز ہے.
ہمیں کبھی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہیے. ہمیشہ آنکھیں کھول کر رکھنی چاہیئیں. اگر نہ معلوم ہو تو پوچھ لو، جیسا کہ ڈاکٹر یا انجینئر سے پوچھتے ہیں. مگر اپنی عقل کو چھٹی پر نہ بھیجیے.
ویکسینیشن کا عمل جب نہیں تھا تب میں اور آج میں متعدی بیماریوں کی ہلاکت میں فرق پڑا ہے. اگر دو تہائی سے زیادہ عوام کو ویکسین لگ جائے اور وہ اپنا کام کرے تو پوری عوام سے بیماری ختم کی جاسکتی ہے. چونکہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کس میں ویکسین کام کرے گی اور کس میں نہیں لہٰذا سو فیصد کو ویکسین لگائی جاتی ہے تاکہ herd immunity پیدا ہوسکے.
ٹائیفائیڈ ویکسین ہو یا پولیو دونوں ایک خاص بیماری سے بچاتی ہیں مگر ہمیں ایک بات یاد رکھنی چاہیے. صفائی نصف ایمان ہے. ہاتھ نہ دھونے اور صاف پانی کی لائن میں گٹر کا پانی ملنے سے یہ بیماریاں پیدا ہوتی ہیں. ان کا خیال ہر صورت میں رکھنا پڑے گا ورنہ پولیو یا ٹائیفائیڈ نہ سہی کسی اور بیماری سے مرجائیں گے

فاخر بھائی پولیو کی ویکسین متنازعہ بنا دی گئی ہے اور اس کی وجہ سب کو ہی معلوم ہے۔ طالبان کی طرف سے پولیو ویکسین کے خلاف غلط فہمیاں پھیلائی گئیں اور خیبر پختونخواہ میں پابندی بھی انہی کی طرف سے عائد کی گئی۔ یہ غلط فہمیاں اتنی عام ہو چکی ہیں کہ اب لوگ ان باتوں کو سچ سمجھنے لگے ہیں اور اسی لئے اپنے بچوں کی ویکسین نہیں کرواتے ہیں۔

اس سب معاملے میں علماء کا بھی نام لیا جاتا رہا ہے اور ویکسین کے خلاف فتاویٰ عوام کے سامنے لائے جاتے رہے ہیں جن کی حقیقت کا کچھ معلوم نہیں ہے۔ یہ تو بہت ہی اچھا ہوا ہے کہ ہر مکتبہ فکر کے جید علماء نے فتاویٰ پولیو ویکسین کے حق میں دے دئیے ہیں۔ ان فتاویٰ پر بھی سوالات اٹھائے نہیں جا سکتے ہیں کیونکہ یہ فتاویٰ مستند ہیں۔ متعلقہ اداروں کے نوٹ پیڈ، اسٹیمپ اور علماء کے دستخط کے ساتھ ان کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے۔ کم از کم اب اس حلال اور حرام کی جھوٹی بحث کی کوئی حیثیت نہیں باقی رہ گئی ہے۔ اگر اب بھی کوئی ان فتاویٰ کو پڑھنے کے باوجود علماء کا نام لے کر ویکسین کے خلاف عوام کو بھڑکاتا ہے تو یہ صرف پروپاگنڈا ہی ہو سکتا ہے۔ ایسی حرکتیں کرنے والوں کو کچھ خدا کا خوف کرنا چاہئے کیونکہ یہ انسانی جان کا معاملہ ہے کوئی مذاق نہیں ہے۔

علماء کی طرف سے عموماً کسی بھی ویکسین یا دوا وغیرہ کے خلاف فتاویٰ دیکھنے میں نہیں آتے ہیں۔ پولیو صرف ایک واحد کیس ہے کیونکہ اسے مذہبی اور سیاسی شکل دے دی گئی ہے۔ ورنہ پورے ملک میں آرام سے ادویات اور ویکسین کا استعمال ہوتا ہے۔ آپ کو تو معلوم ہی ہوگا کہ کراچی میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین کی مہم چل رہی ہے۔ اس میں تو کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی۔
 
سین خے

محفلین

دلیل سے بات کیجئے۔ اغڑم دغڑم نہ کیجئے۔

ویسے آصف صاحب آج میں آپ سے سنجیدگی سے ایک سوال کرنا چاہتی ہوں۔ آپ ہم سب کو یہود اور امریکہ کے ایجنٹ وغیرہ ناجانے کیا کیا بولتے رہتے ہیں۔

آپ اسلام کی کیا خدمت کر رہے ہیں؟ آپ نے جس طرح کا رویہ یہاں اپنایا ہوا ہے اس سے تو یہی سمجھ آتا ہے کہ آپ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برداشت نہیں ہے۔ وہ دلیل سے بات نہیں کر سکتے ہیں۔ اور جب کوئی بات نہ بنے تو دوسروں پر الزام تراشیاں کرتے ہیں اور ان کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلاتے ہیں۔ آپ اپنے ایمان کو غالباً سب سے بہترین سمجھتے ہیں تو آپ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مذہبی مسلمان آپ کے جیسا ہوتا ہے؟ آپ ٹرول کرتے ہیں اور بدتہذیبی کرتے ہیں۔ آپ کے بقول آپ کا تعلق مذہبی طبقے سے ہے تو آپ مذہبی طبقے کی "ایسی" ترجمانی کر رہے ہیں؟

یقین جانئے آپ مذہبی طبقے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مجھے تو اب شک ہونے لگا ہے کہ آپ واقعی مذہبی ہیں بھی یا نہیں؟؟؟؟
یا پھر آپ کا مقصد اپنے آپ کو مذہبی ظاہر کر کے مذہبی طبقے کو بدنام کرنا ہے؟
ہو سکتا ہے آج تک کوئی آپ کی تکنیک کو سمجھ ہی نہ سکا ہو!
ہو سکتا ہے آپ مذہبی طبقے کے دشمن ہوں!

کیونکہ مذہبی طبقے کا ایسا حال تو نہیں ہے کہ ایک فیصد بھی برداشت دوسروں کے لئے نہ ہو۔ اور نہ ہی آپ کے جیسا میں نے کوئی مذہبی آج تک دیکھا ہے۔
 
آخری تدوین:

جان

عمدہ!
 
سین خے

محفلین
مذہبی طبقے کو بدنام کرنے کی ایک اور حرکت بے نقاب: اپنے کئے گئے دعووں کے حق میں ثبوت نہ دینا!
 
Top