مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

جی بہن جی، بڑے بیٹے نے فرسٹ ایئر کے پیپرز دیئے ہوئے ہیں اور اس کا نتیجہ ستمبر میں متوقع ہے۔

چھوٹے بیٹے کا نویں کا رزلٹ آ گیا ہے، 510 میں سے 482 نمبرز ہیں۔

(بڑے کی طرح اس نے بھی اردو میں میری ناک کٹوا دی ہے۔ ویسے بچے میرے پرانے رزلٹ کارڈز دیکھ دیکھ کر ہنستے ہیں کہ ہمارے زمانے میں میڑک کے 850 میں سے بمشکل اتنے نمبرز آتے تھے، اب تو اللہ اللہ ہے)۔:)
بہت بہت مبارک باد، محترمی! :)
 
لاریب مرزا

محفلین

ماشاء اللہ!! بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی!! اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کو زندگی کے ہر قدم پر مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین!! :)
 
لاریب مرزا

محفلین
الحمد للہ
میری بیٹی ابھی ریسیپشن 1 (کے جی 1) سے ریسیپشن 2 میں گئی ہے۔ ان کی پوزیشنز تو نہیں ہوتیں، البتہ مختلف سرٹیفکیٹس ملتے ہیں۔ تو اس بار اسے بیسٹ رائٹنگ سکلز، بیسٹ آرٹسٹ کا سرٹیفکیٹ ملا ہے۔
اور سب سے اہم اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کا سرٹیفکیٹ ہے جو ہر کلاس میں ایک بچے کو ملتا ہے۔ :)
اسلامی یونیورسٹی سکولز سسٹم کا سکول ہے۔ اس لیے یونیورسٹی سے سرٹیفکیٹ آتا ہے۔
ماشاءاللہ!! بیٹی کی پہلی کامیابی پر مبارکباد وصول کیجیے!! :) اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے سرفراز کرے۔ آمین!!
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی!
بچوں کا نتیجہ کیسا رہا؟
بڑے بیٹے کا ایف ایس سی پارٹ ون کا رزلٹ آج آ گیا ہے، 85 فیصد نمبرز ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اردو میں ناک کٹوا دی اُس نے۔ بہرحال وہ مستقبل میں میتھ اور فزکس پڑھنا چاہتا ہے اور ان دونوں مضامین میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہے۔ :)
71959098_10215538472967240_8029465798235914240_n.jpg
 
مبارک ہو وارث بھائی
 
سید عاطف علی

ماشاء اللہ بہت اچھے ۔ بہت مبارک اور مستقبل کی جدو جہد میں بہت نیک خوہشات ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گزشتہ اگست میں پاکستان جاتے ہوئے کسی کام سے بچوں کے اسکول گیا تھا تو اسکول کے پرنسپل کے سیکریٹری نے دعوت دے ڈالی کہ اسکول کے بچوں میں میٹرک کے ٹاپ کرنے والے بچوں کو مع والدین جمعے کے دن حاضر ہونا ہے ۔ ہماری بچی کی میٹرک میں ریاض میں تیسری پوزیشن 94٪تھی (جو نویں میں پہلی تھی 96٪) اتفاق سے جمعے کو ہی کراچی کی فلائٹ بھی تھی لیکن ٹائم اچھا تھا سو ہم حاضر ہوئے کچھ میڈیا والے بھی تھے اور ہم ٹی وی پر بھی آئے تھے :) ۔
مولی محفلین کے آل کو نیک رستےپر رکھے ۔آمین۔
 
بڑے بیٹے کا ایف ایس سی پارٹ ون کا رزلٹ آج آ گیا ہے، 85 فیصد نمبرز ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اردو میں ناک کٹوا دی اُس نے۔ بہرحال وہ مستقبل میں میتھ اور فزکس پڑھنا چاہتا ہے اور ان دونوں مضامین میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہے۔ :)
71959098_10215538472967240_8029465798235914240_n.jpg
گزشتہ اگست میں پاکستان جاتے ہوئے کسی کام سے بچوں کے اسکول گیا تھا تو اسکول کے پرنسپل کے سیکریٹری نے دعوت دے ڈالی کہ اسکول کے بچوں میں میٹرک کے ٹاپ کرنے والے بچوں کو مع والدین جمعے کے دن حاضر ہونا ہے ۔ ہماری بچی کی میٹرک میں ریاض میں تیسری پوزیشن 94٪تھی (جو نویں میں پہلی تھی 96٪) اتفاق سے جمعے کو ہی کراچی کی فلائٹ بھی تھی لیکن ٹائم اچھا تھا سو ہم حاضر ہوئے کچھ میڈیا والے بھی تھے اور ہم ٹی وی پر بھی آئے تھے :) ۔
مولی محفلین کے آل کو نیک رستےپر رکھے ۔آمین۔
آپ صاحبان کو آپ کے بچوں کی خوشیاں اور کامیابیاں بہت بہت مبارک ہو ۔
 
گزشتہ اگست میں پاکستان جاتے ہوئے کسی کام سے بچوں کے اسکول گیا تھا تو اسکول کے پرنسپل کے سیکریٹری نے دعوت دے ڈالی کہ اسکول کے بچوں میں میٹرک کے ٹاپ کرنے والے بچوں کو مع والدین جمعے کے دن حاضر ہونا ہے ۔ ہماری بچی کی میٹرک میں ریاض میں تیسری پوزیشن 94٪تھی (جو نویں میں پہلی تھی 96٪) اتفاق سے جمعے کو ہی کراچی کی فلائٹ بھی تھی لیکن ٹائم اچھا تھا سو ہم حاضر ہوئے کچھ میڈیا والے بھی تھے اور ہم ٹی وی پر بھی آئے تھے :) ۔
مولی محفلین کے آل کو نیک رستےپر رکھے ۔آمین۔
بہت بہت مبارک ہو جناب
 
سید عمران

محفلین
بڑے بیٹے کا ایف ایس سی پارٹ ون کا رزلٹ آج آ گیا ہے، 85 فیصد نمبرز ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اردو میں ناک کٹوا دی اُس نے۔ بہرحال وہ مستقبل میں میتھ اور فزکس پڑھنا چاہتا ہے اور ان دونوں مضامین میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہے۔ :)
71959098_10215538472967240_8029465798235914240_n.jpg

بچوں کی تعلیم و تربیت میں یقیناً آپ کا بھی بہت عمل دخل ہوگا!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ سب دوستوں کی نیک خواہشات کے لیے شکرگزار ہوں، بہت شکریہ آپ سب کا۔

بچوں کی تعلیم و تربیت میں یقیناً آپ کا بھی بہت عمل دخل ہوگا!!!
کچھ اتنا زیادہ بھی نہیں ہے سید صاحب، میں صبح گھر سے نکلتا ہوں اور شام کو لوٹتا ہوں دنیا کے اکثر باپوں کی طرح، سو ان کی ماں کا ہاتھ اس میں زیادہ ہے۔ جب بچے چھوٹے تھے تو میں سائنس اور ریاضی وغیرہ پڑھایا کرتا تھا، اب بڑے ہو گئے ہیں خود ہی پڑھ لیتے ہیں۔ خوشی اس بات کی ہے مجھے انہوں نے ٹویشنوں اور اکیڈمیوں کے جھنجھٹ اور خرچے میں نہیں ڈالا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
خوشی اس بات کی ہے مجھے انہوں نے ٹویشنوں اور اکیڈمیوں کے جھنجھٹ اور خرچے میں نہیں ڈالا۔
واقعی سراہے جانے کی بات ہے۔۔۔
بہرحال ماں باپ کی تربیت کاتو یقیناً ہاتھ ہوا۔۔۔
ایک ہمارے بھیا ہیں، بھابھی ان کی تربیت کرکرکے تھک گئیں۔۔۔
مگر مجال ہے جو وہ سدھرنے کا نام لیں!!!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بڑے بیٹے کا ایف ایس سی پارٹ ون کا رزلٹ آج آ گیا ہے، 85 فیصد نمبرز ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اردو میں ناک کٹوا دی اُس نے۔ بہرحال وہ مستقبل میں میتھ اور فزکس پڑھنا چاہتا ہے اور ان دونوں مضامین میں اس کا رزلٹ ٹھیک ہے۔ :)
71959098_10215538472967240_8029465798235914240_n.jpg

ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ نصیب اچھے کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
الحمداللہ میرا بیٹا بھی نویں میں %91 نمبر لے کے پاس ہو گیا ہے۔
اردو اور انگریزی ادب کے دلدادہ ہیں محترم۔:) تاریخ، اسلامیات، اردو، انگریزی اور مطالعہ پاکستان کے اساتذہ کا شمار ان کے بہت زیادہ متاثرین میں ہوتا ہے جبکہ سائینس کے اساتذہ کے پسندیدہ شاگرد ہیں۔ پرانے کیمپس میں جاؤں تو بیٹے کے نام سے پہچانی جاتی ہوں۔ اس کا حال چال پوچھتے ہیں سب ۔ لائبریرین کہتی ہیں کہ میں تو محمد کی فین ہوں۔
اور عزت دینے والی ذات اللہ کی ہے اور سب تعریفیں صرف اللہ کے لیے ہیں۔
 
ماشاءاللہ ،
آپی آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ کریم صاحبزادے صاحب کو دین و دنیا کی کام کامیابیاں عطا فرمائیں ۔آمین
 
Top