انٹری ایگزٹ تو بیریئر پر چیک ہو جاتا ہے۔ کیا انہیں بیریئر 3 کے سٹاف پر بھروسہ نہیں ہے؟
یہ مستقل مشق نہیں ہے۔
دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یا تو اس انٹری ایگزیٹ سے سے کوئی ایس او پی بریچ ہوئی ہے یا ایسا رینڈملی (اردو میں پتا نہیں کیا کہیں گے) کیا جاتا ہو گا اور آپ بھی اس میں آ گئے ہونے ہیں۔
 

زیک

مسافر
یہ مستقل مشق نہیں ہے۔
دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یا تو اس انٹری ایگزیٹ سے سے کوئی ایس او پی بریچ ہوئی ہے یا ایسا رینڈملی (اردو میں پتا نہیں کیا کہیں گے) کیا جاتا ہو گا اور آپ بھی اس میں آ گئے ہونے ہیں۔
اس پورے پاکستان کے ٹرپ میں جب بھی واہ گیا ایسا ہو رہا تھا۔ جب ٹوکن والی کار میں تھا تو جانے دیا ورنہ ہر بار روک کر پوچھا اور پرچی رکھ لی
 
ملک کو صحیح سیکورٹی اسٹیٹ بنا کر رکھ دیا ہے۔ اللہ اس ملک پر رحم کرے۔ آمین
Force behind the forces.
حساس ترین علاقہ ہے، دہشت گردی کا نشانہ بن چکا ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

لیکن خاکیوں کو سویلین اور فوجی کینٹ میں فرق رکھنا نہیں آیا۔ کہیں نا کہیں کچھ بہت اوور کرجاتے ہیں۔
 
ارے حضرت آداب
بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی اس خوبصورت اردو میں مجھ ناچیز کو
مخاطب کیا ۔ یہ میرے لیے واقعی ایک اعزاز سے کم نہیں جی ہاں حضور
، میں یہ دونوں سفرنامے ضرور دیکھوں گا۔
لگتا ہے ان مابدولت صاحب کو اردو سے وہ ساری محبت وانسیت ہے
جو آپ کو نہیں زیک
عزت افزائی کے لیے مابدولت جناب بندہ پرور کے مشکور ہیں ۔:):)
 
تین بار پڑھنے پر سمجھ آ ہی گیا آپ کا مراسلہ
مابدولت اپنی سرشت سے لاچار ہیں برادرم زیک
بہرکیف ، مراسلہ ہذا کو بار سہہ درخوراعتناء گرداننے پر مابدولت آپ کا قلبی شکریہ اداکرنے میں مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ، اور دیدہ زیب و دلفریب تصاویر سے مزین ایسے خوبصورت و دلچسپ سفری روئداد کے تحریر ہنرمندانہ کے لیے آپ کو مبارک باد و خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔:):)
 

بندہ پرور

محفلین
پاکستان کا اکثر چکر لگتا رہتا ہے۔ ہر تین چار سال بعد۔ عام طور پر فیملی اور رشتہ داروں ہی سے ملاقات ہوتی ہے۔ کبھی چند دوستوں سے بھی۔ سیر سپاٹا ان ٹرپس پر اسلام آباد، ایبٹ آباد، مری اور گلیات تک کی محدود رہا۔

پچھلے سفر کے بعد سوچا کہ ایک مختلف ٹرپ پلان کیا جائے۔
پاکستان کا ٹرپ تو بقول آپ کے ختم ہونے والا ہے زیک
اب کہاں کے سفر کا ارادہ ہے ۔ ہمیں اور خاص کر مجھے تو
سفرنامے کا بہت انتظار رہے گا ۔
 
Top