چودہویں سالگرہ محفل فورم کی چودہویں سالگرہ کے موقعے پر تاخیری خطاب۔۔۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ محفل پر آپ اپنی طرز کے اکلوتے قنوطی ہیں۔۔۔ کیوں دوسروں کو ساتھ گھسیٹ رہے ہیں۔۔۔ کسی نے بےمروتی سے انکار کر دیا تو۔۔۔۔ :nerd:

اپنی طرز کے تو ہم واقعی اکلوتے ہیں۔

تبھی تو محفلین کو ہمیں کسی گروپ میں دھکیلتے ہوئے طرح طرح کے خیال آتے ہیں اور اکثر باز رہتے ہیں۔ :D:p

اب اگر ہمیں کوئی قنوطیوں کے گروپ میں داخل کر دے تو کہہ نہیں سکتے۔ :)

لیکن پھر وہی بات کہ ہماری طرز کے منفرد قنوطی وہ کہاں سے تلاش کریں گے۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ میں نے آپ کی پہلی تحریر پڑھی ہے۔ بہت اچھی لگی!
اتنی اچھی لگی کہ میں نے آپ کی اقتدا شروع کر دی لیکن پھر خبروں کی فیڈ آپ کی ہی سرگرمیوں سے بھر گئی تو میں نے عدم اقتدا کر دی۔
کیا ایسا ممکن نہیں ہے کہ جن کی ہم اقتدا کریں، خبروں کی فیڈ صرف ان کی نئی شروع کردہ لڑیاں دکھائے؟

آپ گاہے گاہے اس لنک پر وزٹ کرتے رہا کیجے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب بات کہی ہے ۔ مزاح میں آپ نے وہ وہ بات کہی ہے جوشاید فلسفیانہ فکر کے ساتھ کہی جاسکتی ہو ۔ سچ کہا آپ نے :’ دنیا بہت آگے نکل گئی ہے۔ اتنی آگے نکل گئی ہے کہ دنیا سے ہی آگے نکل گئی ہے‘‘۔
شکرگزار ہوں افتخار صاحب۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ آپ کی سخن فہمی کی علامت ہے کہ ذوالقرنین بھائی کا اندازِ تحریر آپ کو فوراً سمجھ آ گیا۔ ورنہ ہم جیسے ہونقوں کی طرح سوچ رہے ہوتے ہیں کہ یہ بندہ کہنا کیا چاہتا ہے۔
یعنی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ "یار یہ بندہ چپ کیوں نہین ہوجاتا۔۔۔۔ "
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ میں نے آپ کی پہلی تحریر پڑھی ہے۔ بہت اچھی لگی!
اتنی اچھی لگی کہ میں نے آپ کی اقتدا شروع کر دی لیکن پھر خبروں کی فیڈ آپ کی ہی سرگرمیوں سے بھر گئی تو میں نے عدم اقتدا کر دی۔
کیا ایسا ممکن نہیں ہے کہ جن کی ہم اقتدا کریں، خبروں کی فیڈ صرف ان کی نئی شروع کردہ لڑیاں دکھائے؟
خبروں کی فیڈ سے کیا مراد ہے؟ میں نے تو کبھی کوئی فیڈ نہیں دیکھی محفل پر؟ مجھے بھی کوئی سمجھائے گا؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اپنی طرز کے تو ہم واقعی اکلوتے ہیں۔

تبھی تو محفلین کو ہمیں کسی گروپ میں دھکیلتے ہوئے طرح طرح کے خیال آتے ہیں اور اکثر باز رہتے ہیں۔ :D:p

اب اگر ہمیں کوئی قنوطیوں کے گروپ میں داخل کر دے تو کہہ نہیں سکتے۔ :)

لیکن پھر وہی بات کہ ہماری طرز کے منفرد قنوطی وہ کہاں سے تلاش کریں گے۔ :p
کوچہ قنوطیاں کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ہم۔۔۔ گرچہ خود کو قنوطی نہیں سمجھتے۔ اور آپ جیسا تو بالکل بھی نہیں سمجھتے۔ مگر وہ شاعر نے کیا کہا تھا۔۔۔ کہ "کبھی سر بھی دے دیا ہے بہ صلاحِ دوستِ داراں"
 
Top