چودہویں سالگرہ محفلین کو خطابات سے نوازیے!

فرقان احمد

محفلین
ہائے ربا! فرقان بھائی ایک طرف پینشن کی بات اور دوسری طرف شاہی چمچ کا چوری ہو جانے کا الزام ۔ کہہ دیجئے یہ جھوٹ ہے۔:D
ارے یہ تو معزول کرنے کا ایک بہانہ ہے، وگرنہ، یہاں بادشاہوں کے تخت سے خود اُتر جانے کا رواج نہ ہے۔ یہاں، یا تو گردن کٹتی ہے، یا معزولی عمل میں آتی ہے۔ یہ تو شکر کریں کہ برما میں ہونے والی شورش کے باعث آپ کو آپ کے گھر پر نظربند کیا جا رہا ہے۔ :)
 

رانا

محفلین
ویسے ایک انکشاف میرا بھی بنتا ہے۔ ایشل صاحب(ہ) نے عروض سائٹ کی وجہ سے مجھے مسیج کیا کہ اصلاح کر دیں/ یا پھر ایسا ہی کوئی پیغام تھا جو ابھی یاد نہیں۔ میں ایسے کیسز میں محفل کے اصلاح سخن کے زمرے کا لنک بھجتا ہوں کہ یہاں اساتذہ سے اصلاح حاصل کریں کیونکہ من دانم کہ من آنم، وغیرہ وغیرہ۔ یہاں پر شائد کسی نے اصلاح فرما کر محترم(ہ) کی دکھتی رگ کو چھیڑ دیا۔ اس کے بعد جو ہوا اس کے ہم چشم دید گواہ ہیں۔ :eek:
آج تین سال بعد یہ راز کھلا کہ ایشل نامی میزائل کا رخ تو کسی اور خطہ نیٹ کی طرف تھا لیکن اس خطہ نیٹ کے ایک جانے مانے انجنیئر نے اپنی مہارت سے اسکا رخ خطہ اردو محفل کی طرف کردیا اور میزائل فضا سے ہی دوسری طرف کو پلٹ گیا اور پھر جو تباہی مچی ہے اردو محفل پر تو سب نے دیکھا ہی۔:p
ہم اہالیان اردو محفل یہ قرارداد پیش کرتے ہیں کہ یہ عروض لیکس سامنے آنے پر چودہویں سالگرہ پر محفل کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور اس انجنیئر کا ٹرائل کیا جائے۔:D
 

سید ذیشان

محفلین
آج تین سال بعد یہ راز کھلا کہ ایشل نامی میزائل کا رخ تو کسی اور خطہ نیٹ کی طرف تھا لیکن اس خطہ نیٹ کے ایک جانے مانے انجنیئر نے اپنی مہارت سے اسکا رخ خطہ اردو محفل کی طرف کردیا اور میزائل فضا سے ہی دو:devil1:سری طرف کو پلٹ گیا اور پھر جو تباہی مچی ہے اردو محفل پر تو سب نے دیکھا ہی۔:p
ہم اہالیان اردو محفل یہ قرارداد پیش کرتے ہیں کہ یہ عروض لیکس سامنے آنے پر چودہویں سالگرہ پر محفل کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور اس انجنیئر کا ٹرائل کیا جائے۔:D
ٹرائل سے پہلے سوچ لیں، جج کی وڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے۔ :devil1:
 

رانا

محفلین
ٹرائل سے پہلے سوچ لیں، جج کی وڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے۔ :devil1:
ابھی تو پینل کے لئےججز منتخب کرنے تھے لیکن آپ کے اس سیاسی بیان کے بعد کوئی بھی جج پینل میں شامل ہونے سے گھبرائے گا۔ اللہ آپ سے پوچھے گا اور ہماری دعا ہے کہ ایشل کو سامنے کھڑا کرکے پوچھے۔:p
 

سید ذیشان

محفلین
مجھے لگ رہا ہے کہ ایشل نے کافی محفلین کے فیشل کیے ہیں!
ایسے ویسے۔ اپنے جاسم بھائی، جو کبھی شاعری کے دھاگوں میں جاتے بھی نہیں، ان دنوں شاعری کے دھاگوں میں واہ واہ کرتے پائے گئے تھے۔ اس سے اسکیل کا اندازہ کر لیں۔ :p
 

رانا

محفلین
ایسے ویسے۔ اپنے جاسم بھائی، جو کبھی شاعری کے دھاگوں میں جاتے بھی نہیں، ان دنوں شاعری کے دھاگوں میں واہ واہ کرتے پائے گئے تھے۔ اس سے اسکیل کا اندازہ کر لیں۔ :p
واہ واہ کرنے والے تو سنا ہے سارے ہی رگیدے گئے تھے تو اسکا مطلب ہے جاسم بھی؟:D
 

عرفان سعید

محفلین
اپنے جاسم بھائی، جو کبھی شاعری کے دھاگوں میں جاتے بھی نہیں، ان دنوں شاعری کے دھاگوں میں واہ واہ کرتے پائے گئے تھے۔
یہ تو صحیح معنوں میں کفر اور قفل توڑے ایشل نے!
ورنہ جاسم تو شاعری سے یوں چلتا ہے جیسے کافر کلمے سے چلتا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
واہ واہ کرنے والے تو سنا ہے سارے ہی رگیدے گئے تھے تو اسکا مطلب ہے جاسم بھی؟:D
جاسم اس زمانے میں اردو محفل کے رکن نہیں تھے۔ لیکن ان کے پاس ٹائم مشین ہے۔ تو اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

یوں جاسم محمد کو خطاب ملتا ہے۔ ٹائم مشین محفل
 

رانا

محفلین
لیکن انہیں ٹائم مشین کا ستعمال ٹھیک سے ابھی نہیں آتا۔ ویسے تو ٹائم مشین سے جہاں جاتے ہیں وہاں اپنے اس روپ کا اختتامی سین فلمبند کرانے کے بعد ہی اگلے سفر کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔ لیکن شاہدشاہ کے روپ کی اینڈنگ (معطلی) کرانے سے پہلے ہی ٹائم مشین میں سوار ہوگئے۔ اب شاہدشاہ کی بھٹکی ہوئی روح بیچاری محفل میں قید ہوکر رہ گئی ہے۔:)
 

رانا

محفلین
رانا صاحب کیلئے
موسمی محفلین جو صرف سالگرہ کے آس پاس دکھائی دیتے ہیں ۔
غلط۔:) اپریل میں کونسی سالگرہ تھی اور پچھلے سال جنوری فروری میں کونسی سالگرہ آئی تھی؟:) اصل میں گذشتہ ایک دو سالگرہوں پر ذرا فرصت زیادہ تھی تو ایکٹو بھی زیادہ ہو گیا تھا تو نظر میں آگیا ورنہ سالگرہ کے علاوہ بھی یہیں ہوتا ہوں یہ البتہ ہے کہ سال کا اکثر حصہ غیرحاضری ہوجاتی ہے اور لمبی ہوجاتی ہے تو شائد اس وجہ سے یہ تاثر پڑگیا۔:)
 

رانا

محفلین
محفلین کے "اشتیاق" کے پیش نظر اب تو انتظامیہ کو ایشل خانم کی لڑی سامنے لے ہی آنی چاہیے۔ :)
ویسے ہماری ذاتی رائے پوچھیں تو ہم دھاگے حذف کرنے کے حق میں بالکل بھی نہیں ہیں الاماشاءاللہ کہ کسی دھاگے سے دنیا میں تیسری جنگ عظیم شروع ہونے کا امکان ہو۔ وجہ یہ کہ یہ دھاگے بھی اردو محفل کی تاریخ کا حصہ ہیں اور انہیں محفل پر ہی رہنا چاہئے۔ ناگزیر صورت میں زیادہ سے زیادہ دھاگہ مقفل کردینا چاہئے۔ اس طرح کتنے ہی دھاگے ہیں جو اب تک حذف ہوچکے ہیں۔ مثلا ایک دھاگا ہمیں یاد ہے کہ جس میں ہماری اور عثمان کی کئی سال پہلے مخلوط تعلیم پر ایک لمبی گفتگو ہوئی تھی۔ عثمان مخلوط تعلیم کے حق میں تھے اور ہم خلاف۔ کئی صفحات پر جب دھاگا چلا گیا تو حالانکہ اس میں کوئی بدمزگی بھی نہیں ہوئی تھی اور بہت اپنائیت کے ماحول میں دھاگا چلا تھا لیکن بعد میں کسی انتہائی معمولی وجہ سے پورا دھاگا ہی حذف کردیا گیا۔ حالانکہ اگر کوئی سنگین وجہ بھی ہوئی ہوتی تو بھی مقفل کرنے سے زیادہ ایکشن نہیں لینا چاہئے۔ اس مراسلے سے لگے ہاتھوں انتظامیہ کو توجہ بھی دلادیتے ہیں کہ کسی مدیر کی ذمہ داری لگادیں کہ پرانے حذف شدہ دھاگوں پر نظرثانی کی جائے اور جن کو بحال کرنے میں کوئی خاص امر مانع نہیں انہیں بحال کردیا جائے۔
 
آخری تدوین:
Top