چودہویں سالگرہ محفلین کو خطابات سے نوازیے!

عرفان سعید

محفلین
رُومیِ محفل: جنابِ نبیل
رازیِ محفل: جنابِ زیک

اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیں
کبھی سوز و ساز رومی کبھی پیچ و تاب رازی
:)
میری جانب سے تھوڑی سی ترمیم

اسی کشمکش میں گزریں مری محفلوں کی راتیں
کبھی ہے خطابِ رومی کبھی ہے سیاحتِ رازی
 
نیرنگ خیال نے ایک بار مچھلی پیڈیا کے عنوان سے ہمارا خاکہ لکھا تھا
جوابا" ہم نے اس کو ایک لمبا چوڑا خطاب دیا تھا جو کچھ یوں ہے
دشمن عقل و عشق و عریانی ،تارک العورات، رقیب زن مریدگان و مجروح فیشن زدہ دوشیزگان، ابو المزاح ہستی خوامخواہ
 

فاخر

محفلین
اچھا ہوا کہ آپ نے خود اعتراف کر کے دوسروں کو زحمت سے بچا لیا!
:)
ہم لوگ بدمعاش کئی معنوں میں استعمال کرتے ہیں ،مثلا شرارتی ، چنچل، معصوم سی شرارت کرنے والا ۔ وغیرہ ! اب آپ اپنے مطلب کا معنی سمجھ سکتے ہیں ۔ ویسے ہم نے اپنے لیے ’’بدمعاش‘‘ سے شر یر ہی سمجھا ہے ۔ :LOL::LOL::LOL:
 

عرفان سعید

محفلین
Top