کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کون جیتے گا؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کون جیتے گا؟

  • نیوزی لینڈ

    Votes: 8 50.0%
  • انگلینڈ

    Votes: 8 50.0%

  • Total voters
    16

عرفان سعید

محفلین
آج ورلڈ کپ 2019 کا فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ آپ کے خیال میں کون سی ٹیم آج فاتح ہوگی؟ اور کیوں؟
 
فہد اشرف

محفلین
ویسے تو میں نیوٹرل ہوں لیکن تھوڑا سا جھکاؤ نیوزی لینڈ کی طرف ہے کیونکہ یہ ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کا فائنل ہار چکی ہے، لگاتار دو فائنل کی ہار بہت تکلیف دہ ہو گی۔
 
رانا

محفلین
دل کہتا ہے نیوزی لینڈ۔
دماغ کہتا ہے انگلینڈ۔
کس کی سنی جائے؟
عجیب اتفاق ہے کہ جو میں لکھنا چاہ رہا تھا اسکا خلاصہ کم و بیش آپ اپنے مراسلے میں پیش کرچکے پہلے ہی۔ کہیں لوگوں کے دماغ پڑھنے کا کوئی سافٹوئیر تو نہیں بنا ڈالا آپ نے؟:)
بہرحال میں یہ لکھنا چاہ رہا تھا کہ
دل کہتا ہے کہ نیوزی لینڈ۔ کیونکہ جیسنڈا باجی کو اللہ میاں نے انعام دینا ہے اسکی مسلمانوں سے ہمدردی کا۔
دماغ کہتا ہے انگلینڈ۔ کیونکہ انگلینڈ کو اللہ میاں نے انعام دینا ہے اسکی محنت اور قابلیت کا۔
:):)
ویسے اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو 92 سے مشابہت واقعی ہوجائے گی کہ 92 میں پاکستان بھی اسی انداز میں لڑکھڑاتا ہوا فائنل میں پہنچا تھا اور پھر جیت کر سب کو حیران کرگیا۔:)
 
عرفان سعید

محفلین
ویسے اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو 92 سے مشابہت واقعی ہوجائے گی کہ 92 میں پاکستان بھی اسی انداز میں لڑکھڑاتا ہوا فائنل میں پہنچا تھا اور پھر جیت کر سب کو حیران کرگیا۔
مزید یہ کہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم انگلینڈ کی ہو گی۔
 
فہد اشرف

محفلین
یہ تو نیوٹرل نہ ہوئے!
:)
مطلب یہ ہے کہ اگر نیوزی لینڈ ہار بھی گئی تو بھی مجھے نیند اچھی آئے گی، اگلے دن انٹرنیٹ و اخبار سے وحشت نہیں ہو گی اور جہاں چار لوگ بیٹھ کے فائنل مقابلے پہ تبصرے کر رہے ہوں گے وہاں بیٹھنے میں گھبراہٹ نہیں ہوگی وغیرہ وغیرہ
 
فہد اشرف

محفلین
ویسے اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو 92 سے مشابہت واقعی ہوجائے گی کہ 92 میں پاکستان بھی اسی انداز میں لڑکھڑاتا ہوا فائنل میں پہنچا تھا اور پھر جیت کر سب کو حیران کرگیا۔:)
لڑکھڑاتے ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم پہنچی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری تمام تر ہمدردیاں انگلستان کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں بعض میچز میں انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی تھی۔ انگلستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے مقابلے میں نسبتاََ بہتر پرفارمننس دکھائی ہے اس لیے اگر یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے تو ہمیں اچھا لگے گا۔
 
مطلب یہ ہے کہ اگر نیوزی لینڈ ہار بھی گئی تو بھی مجھے نیند اچھی آئے گی، اگلے دن انٹرنیٹ و اخبار سے وحشت نہیں ہو گی اور جہاں چار لوگ بیٹھ کے فائنل مقابلے پہ تبصرے کر رہے ہوں گے وہاں بیٹھنے میں گھبراہٹ نہیں ہوگی وغیرہ وغیرہ
آپ کو تو اب ومبلڈن فائنل سے بھی زیادہ غرض نہیں ہو گی۔ :p
 
Top