چودہویں سالگرہ محفل فورم کی چودہویں سالگرہ کے موقعے پر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم محفلین،
قدرے تاخیر سے ہی سہی، لیکن محفل فورم کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میں گزشتہ کچھ عرصے میں فورم پر فعال نہیں رہا ہوں، اس لیے فورم پر سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ البتہ قیاس یہی ہے کہ گزشتہ سال دو ملین پیغامات کا ہدف مکمل کرنے کے لیے جو سرگرمی کی لہر آئی تھی، اس کے بعد کوئی قابل ذکر رونق نہیں لگی۔ :) گزشتہ سال میں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فورم کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر لیا تھا۔ یہ ویسے بھی کافی عرصے سے ڈیو تھا۔ :) محفل فورم کی انتظامیہ میں جو دوست بھی اس کی رونق قائم رکھنے کے لیے اپنا وقت صرف کر رہے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مختلف سوشل اور وائرل میڈیا کی بھرمار کے زمانے میں بھی اردو محفل فورم کی انفرادیت قائم ہے، اور یہ انفرادیت ہمیشہ اعلی ذوق کے حامل احباب اور معیاری انتظامیہ کی بدولت قائم رہی ہے۔ اس کے باوجود میرے ذہن میں یہ تاثر پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہمیں ایک نئے کمیونٹی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے اس کا ذکر بھی کیا تھا اور اس سلسلے میں کی گئی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد اس سلسلے میں کام آگے نہیں بڑھ سکا۔

گزشتہ سال بھی ہم نے اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ اردو محفل فورم سیٹ کے قیام کی وقت جن مقاصد کے حصول کی کوشش کی گئی تھی، انہیں بڑی حد تک حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس زمانے میں جن کاوشوں کو حیران کن کارنامہ سمجھا جاتا تھا، اب انہیں معمول کی باتیں شمار ہوتی ہیں۔ ویب صفحات اور دوسری اپلیکیشنز میں اردو لکھنا اب راکٹ سائنس نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹ میں متن دیکھ کر اب ہر رگ خوں میں چراغاں بھی نہیں ہوتا۔ :) کمپیوٹر پر اردو لکھنا تو دور کی بات، اب اردو املا کروانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں چیلنج باقی نہیں رہا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آج کا دور مشین لرننگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہے اور اس کے چیلنج بھی اسی اعتبار سے بڑے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کرنے والوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ محفل فورم کے موجودہ سٹرکچر میں ریڈیکل تبدیلیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ایک ہی جگہ پر مذہبی اور سیاسی مباحث کے ساتھ سائنسی تحقیق کے موضوعات کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ شعر و ادب کےلیے بھی علیحدہ سائٹ کی ضرورت ہے۔ اس موضوع پر گزشہ سال بھی تفصیل سے بات کی جا چکی ہے۔ فی الحال مستقبل کے منصوبوں کو رو بہ عمل لانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن جلد یا بدیر کسی کو یہ کام ضرور کرنا پڑے گا۔فی الحال اردو محفل فورم کی سالگرہ سے ہی لطف اندوز ہوں۔ ایک مرتبہ پھر سے سب کو مبارک۔ :)
والسلام
 
زیک

مسافر
گزشتہ سال میں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فورم کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر لیا تھا۔ یہ ویسے بھی کافی عرصے سے ڈیو تھا۔
محفل چھوڑنے کی بدولت آپ کو کن کن کاموں کا وقت ملا؟ کچھ اپنی مصروفیات کے بارے میں بھی بتائیں
 
زیک

مسافر
اردو محفل فورم سیٹ کے قیام کی وقت جن مقاصد کے حصول کی کوشش کی گئی تھی، انہیں بڑی حد تک حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس زمانے میں جن کاوشوں کو حیران کن کارنامہ سمجھا جاتا تھا، اب انہیں معمول کی باتیں شمار ہوتی ہیں۔ ویب صفحات اور دوسری اپلیکیشنز میں اردو لکھنا اب راکٹ سائنس نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹ میں متن دیکھ کر اب ہر رگ خوں میں چراغاں بھی نہیں ہوتا۔ :) کمپیوٹر پر اردو لکھنا تو دور کی بات، اب اردو املا کروانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں چیلنج باقی نہیں رہا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
شدید متفق
 
زیک

مسافر
ایک ہی جگہ پر مذہبی اور سیاسی مباحث کے ساتھ سائنسی تحقیق کے موضوعات کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ شعر و ادب کےلیے بھی علیحدہ سائٹ کی ضرورت ہے۔
اس سے متفق بھی ہوں اور کچھ تحفظات بھی ہیں کہ ان علیحدہ پلیٹ فارمز کی کمیونٹی ایک self-sustaining critical number of users سے کم نہ ہو جائے۔ بہرحال کبھی نہ کبھی محفل کو یہ ریڈیکل سٹیپ لینا ہی ہو گا اگر اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل پر کام کرنا ہے
 
فاتح

لائبریرین
لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں چیلنج باقی نہیں رہا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آج کا دور مشین لرننگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہے اور اس کے چیلنج بھی اسی اعتبار سے بڑے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کرنے والوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ محفل فورم کے موجودہ سٹرکچر میں ریڈیکل تبدیلیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ایک ہی جگہ پر مذہبی اور سیاسی مباحث کے ساتھ سائنسی تحقیق کے موضوعات کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ شعر و ادب کےلیے بھی علیحدہ سائٹ کی ضرورت ہے۔
میں نے بھی زیک کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس سے ملتے جلتے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم محفلین،
قدرے تاخیر سے ہی سہی، لیکن محفل فورم کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میں گزشتہ کچھ عرصے میں فورم پر فعال نہیں رہا ہوں، اس لیے فورم پر سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ البتہ قیاس یہی ہے کہ گزشتہ سال دو ملین پیغامات کا ہدف مکمل کرنے کے لیے جو سرگرمی کی لہر آئی تھی، اس کے بعد کوئی قابل ذکر رونق نہیں لگی۔ :) گزشتہ سال میں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فورم کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر لیا تھا۔ یہ ویسے بھی کافی عرصے سے ڈیو تھا۔ :) محفل فورم کی انتظامیہ میں جو دوست بھی اس کی رونق قائم رکھنے کے لیے اپنا وقت صرف کر رہے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مختلف سوشل اور وائرل میڈیا کی بھرمار کے زمانے میں بھی اردو محفل فورم کی انفرادیت قائم ہے، اور یہ انفرادیت ہمیشہ اعلی ذوق کے حامل احباب اور معیاری انتظامیہ کی بدولت قائم رہی ہے۔ اس کے باوجود میرے ذہن میں یہ تاثر پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہمیں ایک نئے کمیونٹی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے اس کا ذکر بھی کیا تھا اور اس سلسلے میں کی گئی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد اس سلسلے میں کام آگے نہیں بڑھ سکا۔

گزشتہ سال بھی ہم نے اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ اردو محفل فورم سیٹ کے قیام کی وقت جن مقاصد کے حصول کی کوشش کی گئی تھی، انہیں بڑی حد تک حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس زمانے میں جن کاوشوں کو حیران کن کارنامہ سمجھا جاتا تھا، اب انہیں معمول کی باتیں شمار ہوتی ہیں۔ ویب صفحات اور دوسری اپلیکیشنز میں اردو لکھنا اب راکٹ سائنس نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹ میں متن دیکھ کر اب ہر رگ خوں میں چراغاں بھی نہیں ہوتا۔ :) کمپیوٹر پر اردو لکھنا تو دور کی بات، اب اردو املا کروانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں چیلنج باقی نہیں رہا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آج کا دور مشین لرننگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہے اور اس کے چیلنج بھی اسی اعتبار سے بڑے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کرنے والوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ محفل فورم کے موجودہ سٹرکچر میں ریڈیکل تبدیلیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ایک ہی جگہ پر مذہبی اور سیاسی مباحث کے ساتھ سائنسی تحقیق کے موضوعات کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ شعر و ادب کےلیے بھی علیحدہ سائٹ کی ضرورت ہے۔ اس موضوع پر گزشہ سال بھی تفصیل سے بات کی جا چکی ہے۔ فی الحال مستقبل کے منصوبوں کو رو بہ عمل لانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن جلد یا بدیر کسی کو یہ کام ضرور کرنا پڑے گا۔فی الحال اردو محفل فورم کی سالگرہ سے ہی لطف اندوز ہوں۔ ایک مرتبہ پھر سے سب کو مبارک۔ :)
والسلام
وعلیکم السلام!
تشریف آوری کے لیے شکریہ۔ اپنی مصروفیت سے وقت نکا ل کر آتے جاتے رہا کیجیے۔ معلوم ہوتا ہے، ہمیں اسی مراسلے کو خطبہ شمار کرنا پڑے گا۔ :)
 
رانا

یہ خطبہ ہی ہے۔ نبیل بھائی نے اس خوف سے خطبے کا لفظ استعمال نہیں کیا کہ کہیں پھر ہم ان کے خطبے کا اصل نسخہ منظر عام پر نہ لے آئیں۔ پہلے ایک بار بھگت چکے ہیں نا بیچارے۔:)
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم محفلین،
قدرے تاخیر سے ہی سہی، لیکن محفل فورم کی چودہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ میں گزشتہ کچھ عرصے میں فورم پر فعال نہیں رہا ہوں، اس لیے فورم پر سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔ البتہ قیاس یہی ہے کہ گزشتہ سال دو ملین پیغامات کا ہدف مکمل کرنے کے لیے جو سرگرمی کی لہر آئی تھی، اس کے بعد کوئی قابل ذکر رونق نہیں لگی۔ :) گزشتہ سال میں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود کو فورم کی انتظامی ذمہ داریوں سے علیحدہ کر لیا تھا۔ یہ ویسے بھی کافی عرصے سے ڈیو تھا۔ :) محفل فورم کی انتظامیہ میں جو دوست بھی اس کی رونق قائم رکھنے کے لیے اپنا وقت صرف کر رہے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مختلف سوشل اور وائرل میڈیا کی بھرمار کے زمانے میں بھی اردو محفل فورم کی انفرادیت قائم ہے، اور یہ انفرادیت ہمیشہ اعلی ذوق کے حامل احباب اور معیاری انتظامیہ کی بدولت قائم رہی ہے۔ اس کے باوجود میرے ذہن میں یہ تاثر پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہمیں ایک نئے کمیونٹی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے اس کا ذکر بھی کیا تھا اور اس سلسلے میں کی گئی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد اس سلسلے میں کام آگے نہیں بڑھ سکا۔

گزشتہ سال بھی ہم نے اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ اردو محفل فورم سیٹ کے قیام کی وقت جن مقاصد کے حصول کی کوشش کی گئی تھی، انہیں بڑی حد تک حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس زمانے میں جن کاوشوں کو حیران کن کارنامہ سمجھا جاتا تھا، اب انہیں معمول کی باتیں شمار ہوتی ہیں۔ ویب صفحات اور دوسری اپلیکیشنز میں اردو لکھنا اب راکٹ سائنس نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹ میں متن دیکھ کر اب ہر رگ خوں میں چراغاں بھی نہیں ہوتا۔ :) کمپیوٹر پر اردو لکھنا تو دور کی بات، اب اردو املا کروانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں چیلنج باقی نہیں رہا ہے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آج کا دور مشین لرننگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہے اور اس کے چیلنج بھی اسی اعتبار سے بڑے ہیں۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں تحقیق کرنے والوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے۔ محفل فورم کے موجودہ سٹرکچر میں ریڈیکل تبدیلیوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ایک ہی جگہ پر مذہبی اور سیاسی مباحث کے ساتھ سائنسی تحقیق کے موضوعات کو اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔ شعر و ادب کےلیے بھی علیحدہ سائٹ کی ضرورت ہے۔ اس موضوع پر گزشہ سال بھی تفصیل سے بات کی جا چکی ہے۔ فی الحال مستقبل کے منصوبوں کو رو بہ عمل لانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن جلد یا بدیر کسی کو یہ کام ضرور کرنا پڑے گا۔فی الحال اردو محفل فورم کی سالگرہ سے ہی لطف اندوز ہوں۔ ایک مرتبہ پھر سے سب کو مبارک۔ :)
والسلام
وعلیکم السلام ،
آپ کو محفل پر دیکھ کر دلی مسرت ملی ۔
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
نبیل بھیا آپ اور اردو محفل ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔آپ بانیاں کی بے لوث خدمت اور انتھک محنت کی بدولت آج اردو محفل کا گلستان سجا سنورا ہے ۔
 
آپ کے اس مراسلے سے خیال آیا کہ جب کوئی نیا ممبر رکن بنتا ہے تو محفل کے بانیان کے بارے علم نہیں ہوتا کہ وہ ایسا زبردست پروجیکٹ محبان اردو کو دے کر خود گوشہ نشینی اختیار کرچکے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ کچھ ایسا کہ اردو محفل کی مختصر تاریخ کہیں pin کردی جائے جس سے نئے آنے والوں کو بھی آگاہی ہوتی رہے۔ اور وہ pinned مراسلے کے لنک کی طرف پہلی مرتبہ لاگن کرنے والے کو متوجہ کردیا جائے ایک آٹو میسج کے ذریعے۔
یا کوئی اور ایسا طریق اختیار کیا جائے۔
 
شدید متفق ،
ہم اس حوالے سے تجویز پچھلی سالگرہ پر بھی دے چکے ہیں۔
یہ اقدام ضرور کیا جانا چاہیے ۔
 
یاقوت

محفلین
آپ کا مضمون دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔میں آپکا پچھلی سالگرہ والا مضمون پڑھا ہے اگر ابکی بار جو کچھ آپ کے احاطہ تخیل میں ہے اگر ذرا وضاحت سے اس کی جھلک بھی دکھا دیتے تو سالگرہ کا مزہ دوبالا ہوجاتا ۔شکریہ محترم۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل چھوڑنے کی بدولت آپ کو کن کن کاموں کا وقت ملا؟ کچھ اپنی مصروفیات کے بارے میں بھی بتائیں

شکریہ زیک۔ آپ جیسے دوستوں کی فورم پر آمد سے یہ احساس باقی رہتا ہے کہ یہ ابھی بھی اہم جگہ ہے۔ :)
آپ کے استفسار کرنے پر میں کچھ سوچ میں پڑ گیا۔۔ کرتا تو میں کچھ خاص نہیں ہوں۔ :)
ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا
کبھی اِس سے بات کرنا، کبھی اُس سے بات کرنا
:)
فورم کی ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ ہونے سے اتنا فرق ضرور پڑا ہے کہ اب ہر تنازعے میں الجھنے سے محفوظ رہتا ہوں۔ :)
علاوہ ازیں مطالعے کو زیادہ وقت دے سکتا ہوں۔ باقی معاملات بھی کوئی غیر معمولی نہیں ہیں۔ زیادہ وقت فیملی کے ساتھ صرف ہوتا ہے، کچھ سپورٹس اور سوشلائزیشن کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے اس مراسلے سے خیال آیا کہ جب کوئی نیا ممبر رکن بنتا ہے تو محفل کے بانیان کے بارے علم نہیں ہوتا کہ وہ ایسا زبردست پروجیکٹ محبان اردو کو دے کر خود گوشہ نشینی اختیار کرچکے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ کچھ ایسا کہ اردو محفل کی مختصر تاریخ کہیں pin کردی جائے جس سے نئے آنے والوں کو بھی آگاہی ہوتی رہے۔ اور وہ pinned مراسلے کے لنک کی طرف پہلی مرتبہ لاگن کرنے والے کو متوجہ کردیا جائے ایک آٹو میسج کے ذریعے۔
یا کوئی اور ایسا طریق اختیار کیا جائے۔

برادرم رانا، آپ کی محبت کا بے حد شکریہ، لیکن میں ایسے اہتمام کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ فورم پر کئی مراسلات میں اس کے آغاز کے بارے میں تفصیل بیان کی گئی ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ روابط فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ :)
 
Top