زیک کا اگلا سفر کہاں ہو؟

مجھے اگلی چھٹیوں میں کہاں جانا چاہیئے؟


  • Total voters
    25

زیک

مسافر
اب جب کہ میں پاکستان کی سیر سے لوٹ چکا ہوں تو ہماری روایت یہ ہے کہ اگلی بڑی سیر کا فیصلہ کیا جائے۔

ظاہر ہے یہ میجر سیر سپاٹا کچھ عرصہ بعد ہی ہو گا لیکن اچھے سفر کے لئے ضروری ہے کہ جلد جگہ کا فیصلہ کر کے تفصیلی پلاننگ شروع کی جائے۔ اس کے علاوہ کچھ جگہوں پر بکنگ بھی بہت ایڈوانس میں کرنی پڑتی ہے۔

رائے شماری میں براعظم کا فیصلہ کریں اور اپنے مراسلے میں ملک، علاقے وغیرہ کا ذکر کریں جہاں مجھے جانا چاہیئے۔

خیال رہے کہ چونکہ اس سال ایک پرانے ملک گیا ہوں لہذا اگلا ٹرپ کسی نئے ملک کا ہو تو بہتر ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ویسے تو آپ نیوزی لینڈ سے حال ہی میں ہوکر آئے ہیں تو شاید اتنی جلدی آسٹریلیا کا سفر نہ کریں مگر فی الحال اگلی سیر کے لیے میری ووٹ آسٹریلیا کے نام ہے۔
آپ گئے ہیں اس سے قبل آسٹریلیا؟
 

زیک

مسافر
آپ گئے ہیں اس سے قبل آسٹریلیا؟
نہیں۔

یہ رہی فہرست ان 22 ممالک کی جہاں جا چکا ہوں لہذا ان کی تجویز دینے سے پہلے زیادہ غور کریں:
  1. پاکستان
  2. لیبیا
  3. برطانیہ
  4. جرمنی
  5. بیلجیم
  6. ہالینڈ
  7. سعودی عرب
  8. ترکی
  9. ملائشیا
  10. جنوبی افریقہ
  11. امریکہ
  12. کینیڈا
  13. فرانس
  14. سوئٹزرلینڈ
  15. باہاماز
  16. اٹلی
  17. ویٹکن
  18. متحدہ عرب امارات
  19. آسٹریا
  20. پیرو
  21. نیوزی لینڈ
  22. تنزانیہ
 

زیک

مسافر
یہ رہی فہرست ان 22 ممالک کی جہاں جا چکا ہوں لہذا ان کی تجویز دینے سے پہلے زیادہ غور کریں:
  1. پاکستان
  2. لیبیا
  3. برطانیہ
  4. جرمنی
  5. بیلجیم
  6. ہالینڈ
  7. سعودی عرب
  8. ترکی
  9. ملائشیا
  10. جنوبی افریقہ
  11. امریکہ
  12. کینیڈا
  13. فرانس
  14. سوئٹزرلینڈ
  15. باہاماز
  16. اٹلی
  17. ویٹکن
  18. متحدہ عرب امارات
  19. آسٹریا
  20. پیرو
  21. نیوزی لینڈ
  22. تنزانیہ
ایشیا: 4.5
افریقہ: 3
یورپ: 9.5
شمالی امریکہ: 3
جنوبی امریکہ: 1
آسٹریلیا: 1
 

عرفان سعید

محفلین
جاپان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اگر پلاننگ اچھی ہو اور وقت اجازت دے تو تائیوان اور جنوبی کوریا بھی اسی پھیرے میں بھگتایا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
نہیں۔

یہ رہی فہرست ان 22 ممالک کی جہاں جا چکا ہوں لہذا ان کی تجویز دینے سے پہلے زیادہ غور کریں:
  1. پاکستان
  2. لیبیا
  3. برطانیہ
  4. جرمنی
  5. بیلجیم
  6. ہالینڈ
  7. سعودی عرب
  8. ترکی
  9. ملائشیا
  10. جنوبی افریقہ
  11. امریکہ
  12. کینیڈا
  13. فرانس
  14. سوئٹزرلینڈ
  15. باہاماز
  16. اٹلی
  17. ویٹکن
  18. متحدہ عرب امارات
  19. آسٹریا
  20. پیرو
  21. نیوزی لینڈ
  22. تنزانیہ
آپ ابھی تک چین نہیں گئے :thinking::thinking: ؟؟
 
خیال رہے کہ چونکہ اس سال ایک پرانے ملک گیا ہوں لہذا اگلا ٹرپ کسی نئے ملک کا ہو تو بہتر ہے۔
اس خواہش کے مطابق تو آپ کو مشرقی تیمور، کوسوو یا پھر جنوبی سوڈان جانا چاہیے۔ یہ تینوں 21ویں صدی میں ملک کے طور پر تسلیم ہوئے۔
ان سے کچھ پیچھے نئے ممالک دیکھیں تو یادداشت میں اریٹریا، سلواکیہ، چیک ریبپلک، نمیبیا وغیرہ وغیرہ آ رہے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر پلاننگ اچھی ہو اور وقت اجازت دے تو تائیوان اور جنوبی کوریا بھی اسی پھیرے میں بھگتایا جا سکتا ہے۔
جن جگہوں میں سہولت اور بڑی ثقافتوں کے تنوع (ڈائیورسٹی ) کے مشاہدات کا امکان زیادہ ہو ۔میرے خیال میں سنگاپور فلپین اور چین جاپان تھائی لینڈ وغیرہ بھی اچھی منزل ہو سکتے ہیں اور ہاں انڈیا بھی ۔
 
Top