چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

فلسفی

محفلین
"انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا"
جب روح تمہاری پاک ہے تو سردی میں روز نہانا کیا
 
تم مری آنکھوں سے تیور نہ بھلا پاؤ گی
سردی میں کپڑے دھو گی تو یاد آؤں گا
ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکٹھے دیکھے ہیں
بیٹا کبھی بہو سے پٹے گا تو یاد آؤں گا
 
آخری تدوین:
سچی ہمیں معلوم نہیں اس لیے پوچھا ،
آپ بتائیں ہم خیال رکھیں گے ۔
انھوں نے بتایا ہی ہے۔
آپ ذرا بغور دوسرے احباب کے کمنٹس دیکھیے۔ ایک مصرع کے گرد "" لگے ہوئے ہیں۔ انھیں واوین کہتے ہیں۔ انگلش میں inverted commas کہتے ہیں۔
جب آپ کسی دوسرے شاعر کا مصرع یا شعر اپنی کلام میں شامل کرتے ہیں تو اسی طرح لکھا جاتا ہے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ کسی اور کا مصرع یا شعر ہے۔
 
جی بہتر ،
آسان الفاظ میں بتا دیتے کہ مصرع کے شروع اور آخر میں ڈبل کوما لگائیں ۔
 
آخری تدوین:
Top