آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

محمد وارث

لائبریرین
انڈیا کی شکست سے پاکستان کو تو جو ہوا سو ہوا، انڈیا کے لیے خود بھی اچھا نہیں ہے۔ سیمی فائنل کی تیاری کرنے والی ٹیموں نے آج نوٹ کیا ہوگا کہ انڈیا کے سپر ہتھیاروں یعنی دونوں اسپنرز کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کوڈ:
Only England and Pakistan have been allowed to stick to their own colours while Australia, New Zealand and the West Indies have been exempted from having a different kit because of their unique colours — yellow, black and maroon, respectively.
اس کے مطابق تو پاکستان کی کٹ تبدیل نہیں ہو گی۔
کٹ تبدیل ہو نہ ہو، دل تبدیل کرتے ہوئے کتنا وقت لگتا ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
بچی ہوئی انڈین وکٹوں کا خالص شکار پوری اچار ڈالا جائے گا۔
بھارت نے سازش سے ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
fPMa8nb.jpg
 
جی بلکل ہی ویسی ہومیو پیتھک جیسی آج انڈیا کے انگلینڈ کو ہرانے کی تھی۔
ادارہ من ہی من میں یہ اُمیدیں لگائی بیٹھی ہے کینگروز کی طرح پومیز بھی کیویز کو 100+ کے بھاری مارجن سے شکست دیں گے۔


یہ صرف دور دراز کی ایک میتھی میٹیکل پاسبلٹی ہے اور بس۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ میں قریب ایک رن کا فرق ہے۔ ایک میچ میں ہی اتنا فرق نکالنا مشکل ہوتا ہے چہ چائیکہ پورے ٹورنامنٹ کا فرق، یعنی یہاں ہم تین ساڑھے تین سو اوورز کی بات کر رہے ہیں۔ عملی طور پر اتنا فرق آخری میچ میں نکالنا نا ممکن ہے۔
 
بھارت نے سازش سے ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
fPMa8nb.jpg
اگر کہ بھارت نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تو پھر اسے یہ سوچنا چاہیے کہ اس کا سیمی فائنل انگلستان سے ہی ہوگا۔ اور نتیجہ کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔
ویسے مشکل ہے کہ انگلستان نیوزی لینڈ کو ہرا سکے۔
 
پاکستان تو اسی صورت جا سکتا ہے کہ پہلے بیٹنگ کر کے 500 رنز بنائے۔ اور پھر 50 پر بنگلہ دیش کو آوٹ کردے۔۔۔
یا پھر نیوزی لینڈ مہربانی کردے۔
ویسے بانوے میں بھی صدقے خیرات پر چل رہے تھے۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میچ تو شاید فکس نہیں تھا، لیکن انڈین ٹیم کے رویے نے مشکوک ضرور کیا ہے، دو تین باتیں:

-دونوں انڈین اسپنرز کا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ اس بے دردی سے مار کھانا۔ چاہل کے دس میں 88 رنز ، کسی انڈین باؤلر کی ورلڈ کپ میں مہنگی ترین باؤلنگ ہے۔
-"کنگ" کوہلی اور "مائٹی" شرما کا پہلے 10 اوورز میں صرف 27 رنز بنانا۔
-آخری 10 اوورز میں انڈیا کو قریب 100 رنز درکار تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں، دنیا کی کوئی بھی ٹیم ایسی پوزیشن سے آرام سے ہار نہیں مانتی لیکن انڈین ٹیم نے پانچ اوورز پہلے ہی ٹارگٹ کا پیچھا کرنا چھوڑ دیا تھا۔ یہ بات اس وقت کمنٹیٹرز نے بھی نمایاں کی تھی، شاید ناصر حسین اور سنجے منجریکر تھے۔

میرے خیال میں میچ فکس نہیں تھا لیکن انڈین ذہن میں یہ ضرور تھا کہ ہماری وجہ سے پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں آنا چاہیئے۔
 
Top