آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
جب بھارتی کھلاڑی رنز کا تعاقب کرتے ہیں، تو اُن کی ایک خاصیت یہ رہتی ہے کہ شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ معلوم ہو کہ وہ ہدف کو پار نہ کریں گے؛ کم از کم رواں صدی میں انڈیا نے اس حوالے سے متعدد بار ایسے میچز جیت کر دکھائے ہیں جن کے بارے میں ہمارا گمان تھا کہ شاید وہ جیت نہ پائیں۔ کیوں فہد اشرف اتنا بہت ہے یا اور مسکا لگایا جاوے! :)
 
فہد اشرف

پھسل گیا ہمارا ایک بلے باز
198/3۔ روہت شرما آؤٹ
مطلوبہ رن ریٹ 10 سے اوپر ہو چلا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اب بھی کھیل ہمارے ہاتھ میں ہی ہوگا کہ اگر انگلینڈ آج اور کیویز کے خلاف دونوں میچ جیت بھی جائے تو 5 کو ہمیں معلوم ہوگا بنگالیوں کو کتنے رنز/بالز سے ہرانا ہے، تو کر لیں وہ اور پہنچ جائیں سیمیز میں۔۔
یہ صرف دور دراز کی ایک میتھی میٹیکل پاسبلٹی ہے اور بس۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے نیٹ رن ریٹ میں قریب ایک رن کا فرق ہے۔ ایک میچ میں ہی اتنا فرق نکالنا مشکل ہوتا ہے چہ چائیکہ پورے ٹورنامنٹ کا فرق، یعنی یہاں ہم تین ساڑھے تین سو اوورز کی بات کر رہے ہیں۔ عملی طور پر اتنا فرق آخری میچ میں نکالنا نا ممکن ہے۔
 
Top