جی آپا ! آپ نے درست فرمایا ۔:)

screenshot-548.png
 
آخری تدوین:

نسیم زہرہ

محفلین
(خصوصی توجہ درکار ہے)
رمضان آخری راتوں میں عبادت کا خصوصی حکم ہے
لیکن عام مشاہدہ ہے کہ
لوگ یہ راتیں عید کی شاپنگ میں مصروف گذارتے ہیں
 
سین خے

محفلین
کبھی کبھی اپنے لندن والے بھائی صاحب بہت یاد آتے ہیں جب کوئی مار کر روتا ہے اور شور مچاتا نظر آتا ہے کہ ہائے میں مظلوم, ہائے میں بیچارہ! :rolleyes:

عوام کے ایک بڑے طبقے پر اب بھی ان کی تعلیمات کے کافی اثرات نظر آتے ہیں. :sneaky:
 
آخری تدوین:
غزوۂ بدر 2 ہجری،17رمضان المبارک جمعہ کے بابرکت دن رونما ہوا،قرآنِ مجید میں اسے یوم الفرقان فرمایا گیا۔ اللہ کریم غزوۂ بدر میں جامِ شہادت نوش فرمانے والے صحابۂ کرام رضوان اللہ اجمین کے صدقے ہم سب پر خصوصی کرم فرمائیں ۔آمین
 
جاسمن

لائبریرین
وزیراعظم صاحب!
ریاست مدینہ بنانے کی تکرار کرتے ہوئے ملحوظ خاطر رہے کہ
خلیفہ اول ابوبکر رض نے خلافت کا عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلے اپنی تنخواہ مزدور کے برابر مقرر کی یوں ریاست میں معاشی انصاف کی ابتداء اپنی ذات سے عملی طور پر پیش کی۔
اپنے آپ کو احتساب کے لئے سب سے پہلے پیش کیا!
آپ اپنا " فارن فنڈنگ کیس " کا احتساب قوم کے سامنے پیش کریں! تاکہ آپ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھائے!
اگر آپ کسی کی " مراعات اور تنخواہوں" میں تخویف کا اختیار نہیں رکھتے تو
تو کیا آپ اپنے عہدے کی مراعات اور تنخواہیں کم کرنے میں بھی بے بس ہیں؟ ریاست مدینہ کے حکمران تو ایک کتے کی بھوک پر بھی خوف خدا پر کانپ اٹھتے تھے۔ یہاں آپ کی ریاست میں لوگ " کوڑے دان " سے اپنی بھوک مٹانے پر مجبور ہیں۔
آپ کی " ریاست مدینہ" کے اہل کار اپنی تنخواہ سات لاکھ سے لے کر پندرہ لاکھ تک لے کر مزدور کی تنخواہ کا تعین سترہ ہزار پانچ سو کررہے ہیں کیا یہی وہ غیر مساوی معاشی " ریاست مدینہ " ہے جس کو بنانے کے آپ نے قوم کو خواب دکھائے؟
کاپی
 
جاسمن

لائبریرین
مزدور کی تنخواہ 17500 کرنے والے اپنے عالمی معیشیت دانوں سے ان کے گھروں کابجٹ بھی بنوا دیں
 
جاسمن

لائبریرین
بجٹ حسب روایت "اشرافیہ دوست"-گریڈ ایک سے سولہ والوں کی 10 فی صد اور سیکرٹریوں کی 25 فی صد تنخواہوں میں اضافہ!
 
جاسمن

لائبریرین
تبدیلی کے دعویداروں نے تنخواہ کم اور ٹیکس زیادہ بڑھا کر دراصل تنخواہ میں کمی کی ہے!
 
میرا ٹیکس ڈبل سے بڑھ گیا ہے۔

اور دوسری طرف نان فائلرز کو چھوٹ دی گئی ہے۔

جس کمپنی میں ہوں، یہ بیلجیئم بیسڈ ہے۔ یہاں پہلے سے جو افراد پاکستان آفس میں ہیں، وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ میں نے جب جوائن کیا تو فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہہ کر اپنا ٹیکس کٹوایا۔
اور جو افراد ٹیکس نہیں دیتے وہ تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔
کل جب میں نے ٹیکس ڈبل ہونے کا بتایا تو ہنس کر کہا گیا کہ اور دو ٹیکس۔ یعنی تبدیلی کی خواہش صرف زبانی باتیں ہیں۔ عملاً چوروں کے ہی پیروکار ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اتنا افسوس، غم اور دُکھ لگا ہے اس بجٹ سے۔
کوئی ایک کپ چائے پلا دو ظالمو کہ دُکھ کی شدت کچھ کم ہو۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
ہر طرف سے مہنگائی کی یلغار ہے۔ بچوں کی فیسیں بڑھ گئیں۔ پانی کا کین 35بکی بجائے 40 کا۔ بجلی کے بل زیادہ۔ گیس زیادہ۔ پھل سبزیاں زیادہ۔ کرائے زیادہ۔ سفر مہنگا۔ کپڑے جوتے مہنگے۔ سٹیشنری۔۔۔کتابیں مہنگی۔۔۔۔
الامان۔ الحفیظ۔
یا اللہ رحم فرمائیے۔ آمین!
 
فرقان احمد

محفلین
اتنا افسوس، غم اور دُکھ لگا ہے اس بجٹ سے۔
ہر طرف سے مہنگائی کی یلغار ہے۔ بچوں کی فیسیں بڑھ گئیں۔ پانی کا کین 35بکی بجائے 40 کا۔ بجلی کے بل زیادہ۔ گیس زیادہ۔ پھل سبزیاں زیادہ۔ کرائے زیادہ۔ سفر مہنگا۔ کپڑے جوتے مہنگے۔ سٹیشنری۔۔۔کتابیں مہنگی۔۔۔۔
الامان۔ الحفیظ۔
یا اللہ رحم فرمائیے۔ آمین!
شکر کیجیے کہ سانس لینے کی اجازت ہے ۔۔۔! ہوا سے آکسیجن کشید کرنے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔۔۔! آہیں بھرنے پر بھی کوئی ٹیکس یا جرمانہ عائد نہ ہے ۔۔۔! شکر ہے مِرے مالک، شکر ہے!
 
جاسمن

لائبریرین
میرا ٹیکس ڈبل سے بڑھ گیا ہے۔

اور دوسری طرف نان فائلرز کو چھوٹ دی گئی ہے۔

جس کمپنی میں ہوں، یہ بیلجیئم بیسڈ ہے۔ یہاں پہلے سے جو افراد پاکستان آفس میں ہیں، وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ میں نے جب جوائن کیا تو فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہہ کر اپنا ٹیکس کٹوایا۔
اور جو افراد ٹیکس نہیں دیتے وہ تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔
کل جب میں نے ٹیکس ڈبل ہونے کا بتایا تو ہنس کر کہا گیا کہ اور دو ٹیکس۔ یعنی تبدیلی کی خواہش صرف زبانی باتیں ہیں۔ عملاً چوروں کے ہی پیروکار ہیں۔

تابش! آپ نے بہت اچھا کام کیا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر بھی دے اور حلال روزی میں برکتیں بھی عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اگر ہماری تنخواہیں نہ بڑھتیں اور چھوٹے سکیلز والوں کی بڑھ جاتیں۔۔۔۔نیز "بڑے بڑے" لوگوں کی بھی نہ بڑھتیں تو ہم سوچ لیتے کہ چلو کوئی بات نہیں۔۔۔موجودہ حالات میں ہمیں قربانی دینی چاہیے۔۔۔۔لیکن اس صورتِ حال میں بڑی باغیانہ سوچیں آتی ہیں۔
اللہ ہمارے حکام کے دلوں میں ہمارے لیے رحم پیدا فرمائے۔۔۔عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
تابش!
بظاہر ہمیں کوئی قانون درست نہ بھی لگے لیکن الحمداللہ ہم پھر بھی اس کا احترام کرتے ہیں اور اس کے مطابق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم موجودہ حکومت کے اچھے کاموں کو بھی سراہتے ہیں۔ ہم ہر اچھے کام میں اُن کے ساتھ ہیں لیکن۔۔۔۔
وہ ساری سہولتیں جو انھوں نے چاہیں، اُٹھا کے جھولی میں اپنے رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے، جواز آئے، اصول آئے
 
فرقان احمد

محفلین
اگر ہماری تنخواہیں نہ بڑھتیں اور چھوٹے سکیلز والوں کی بڑھ جاتیں۔۔۔۔نیز "بڑے بڑے" لوگوں کی بھی نہ بڑھتیں تو ہم سوچ لیتے کہ چلو کوئی بات نہیں۔۔۔موجودہ حالات میں ہمیں قربانی دینی چاہیے۔۔۔۔لیکن اس صورتِ حال میں بڑی باغیانہ سوچیں آتی ہیں۔
اللہ ہمارے حکام کے دلوں میں ہمارے لیے رحم پیدا فرمائے۔۔۔عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے۔ آمین!
سیکرٹریز کی تنخواہیں تو شاید زیادہ بڑھ گئیں تاہم ان کی تعداد کافی کم ہوتی ہے۔ ہم نے یہ پڑھا ہے کہ نچلے سکیلز کی تنخواہیں دس فی صد اور اوپری سکیلز کی تنخواہیں پانچ فی صد بڑھی ہیں۔ یہ کسی حد تک مناسب فیصلہ ہے تاہم مہنگائی کی نسبت سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
 
سید عمران

محفلین
کوئی ایک مولوی/مولانا/مُلّا/مؤذن یا کئی۔۔۔۔
غلط ہو سکتے ہیں۔ غلطی کر سکتے ہیں۔ ایسے ہی جیسے ہم سب۔ بشر ہونے کے ناطے بشری کمزوریاں وہ بھی رکھتے ہیں۔
ہماری مساجد اُن کے دم سے آباد ہیں۔ ہم نے اُن سے قرآنِ پاک پڑھا۔ ہماری نسلیں بھی اُن سے پڑھ رہی ہیں۔
خود معاشرہ انہیں کیا دیتا ہے؟
کبھی غور کیا ہے؟
ہمارا روّیہ تحقیر آمیز ہوتا ہے۔
بے نیازی اور خود کو اُن سے برتر سمجھنے والا۔
نہ ان کی تنخواہیں بہتر ہیں۔ ان کا سماجی معاشی مرتبہ بہت ہی کم ہے۔
وہ ایلین بن کے رہ گئے ہیں اس معاشرے میں۔
ہم انہیں "اپناتے" کیوں نہیں!!!
اللہ ہم سب کو مل جل کے رہنے کی توفیق اور آسانی دے۔ اللہ ہمیں توفیق و آسانی دے کہ ہم سب کو عزت دے سکیں۔آمین!
ہم ان کو بھی نہیں اپناتے اور نومسلموں کو بھی نہیں اپناتے۔۔۔
نومسلموں پر کچھ نہ کچھ کام ہوتا رہتا ہے۔۔۔
اس حوالے معاشرے کا یہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ اگر محلے والوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ یہ پہلے غیر مسلم تھے تو لوگ ان سے کتراتے ہیں، میل جول نہیں رکھتے، ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہنسنا بولنا نہیں کرتے۔رشتے ناطے شادی بیاہ تو بہت دور کی بات ہے۔۔۔
چاہے اعمال کے اعتبار سے وہ نو مسلم ان پیدائشی مسلمانوں سے ہزار درجہ بہتر ہوں۔۔۔
اگر اس رویہ میں تحقیر کا پہلو نہ ہو تو بھی کراہت کا پہلو ضرور ہے۔۔۔
ہمارا معاشرہ ہر ہر اعتبار سے اخلاق باختہ ہوچکا ہے، الا ما شاء اللہ!!!
 
آخری تدوین:
Top